تعارف ترغیب دی گئ سو حاضر ہوں

فے میم

محفلین
بہت خوب کہ آپ اسلام آباد میں مقیم ہیں۔ 2 دسمبر 2012 بروز اتوارکو آپ کی کیا مصروفیات طے ہیں؟۔
ویسے آپ کی ”محبوبہ“ بھی خوب ہے جس کے کروڑوں آشنا ہیں :)
فی الحال تو اتوار کو فراغت ہی میری مصروفیت ہے
اپنی محبوبہ کے بارے میں اب میں خاموشی اختیار کروں گا! :p

خوش آمدید فے میم صاحب ۔ اول تو آپ نے اپنا پورا نام نہیں بتایا اور دوسری بات یہ کہ آپ کس سلسلے میں رہنمائی کے متمنی ہیں۔ اس کے علاوہ بھی اپنے بارے میں کچھ اور بتانا چاہئے تھا جو نہیں بتایا۔
سوری نام بتانا یاد نہیں رہا تھا، مجھے فرحان محمود کہتے ہیں، رہی بات راہنمائی کی تو فی الحال دھاگے "پھرول" رہا ہوں، مشن میں ناکامی ہوئی تو آپ لوگوں کو تنگ کرونگا! :)
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید فے میم، یا فے میم سے جو کچھ بھی ہو۔ امید ہے محفل میں اچھا اضافہ ثابت ہوں گے
 

الف عین

لائبریرین
برین ہیکر کو بھی خوش آمدید۔ یہاں ہی کہہ دوں، کہ جب دھاگہ کھولا جائے تو ممکن ہے کہ مجھ سے نظر انداز ہو جائے۔

ویسے یہ یو ایس آئی کہاں واقع ہے؟
 
مجھے پتہ تھا کہ یہ خاور چپ نہیں رہے گا اسے لیئے میں نے اسے اس خاموش مراسلے سے نکال دیا تھا۔ :p
تفنن برطرف تصحیح پر مشکور ہوں:notworthy:
نہیں خاور تو بےچارے خاموش ہی تھے ۔۔یہ تو ہم سے شعرکا ادھورا پن برداشت نہ ہوسکا :)اور یوں ہم نے خاور کو بولنے پر مجبور کیا :)
 

ساجد

محفلین
فی الحال تو اتوار کو فراغت ہی میری مصروفیت ہے
اپنی محبوبہ کے بارے میں اب میں خاموشی اختیار کروں گا! :p


سوری نام بتانا یاد نہیں رہا تھا، مجھے فرحان محمود کہتے ہیں، رہی بات راہنمائی کی تو فی الحال دھاگے "پھرول" رہا ہوں، مشن میں ناکامی ہوئی تو آپ لوگوں کو تنگ کرونگا! :)
جی فرحان بھائی ، تو پھر 2 دسمبر کو اکادمی ادبیات پاکستان تشریف لے آئیں۔ شاکرالقادری صاحب کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت بھی ہو جائے گی اور ہماری آپ سے ملاقات بھی۔ کیا خیال ہے؟۔
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
جی فرحان بھائی ، تو پھر 2 دسمبر کو اکادمی ادبیات پاکستان تشریف لے آئیں۔ شاکرالقادری صاحب کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت بھی ہو جائے گی اور ہماری آپ سے ملاقات بھی۔ کیا خیال ہے؟۔
÷÷ پہلی ملاقات میں دعوت؟؟؟
 
Top