تحریکِ انصاف حکومت: منشور اور وعدے

جاسم محمد

محفلین
بہتر یہی ہو گا کہ نئی عوام سیلکٹ کی جائے
یہی کرنا پڑے گا۔ یا دوسری صورت میں موجودہ حکومت استعفیٰ دے اور لیگیوں اورجیالوں کی مخلوط حکومت بنا دی جائے۔ عوام پھر سو چھتر بھی کھائے گی اور ان کا ہر حکم بھی مانے گی۔ یہ اسی قابل ہیں۔
 
زیک

مسافر
یہی کرنا پڑے گا۔ یا دوسری صورت میں موجودہ حکومت استعفیٰ دے اور لیگیوں اورجیالوں کی مخلوط حکومت بنا دی جائے۔ عوام پھر سو چھتر بھی کھائے گی اور ان کا ہر حکم بھی مانے گی۔ یہ اسی قابل ہیں۔
عوام کو سویڈن سے منگا لیں۔ ان کا ڈیڈلاکڈ الیکشن کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا
 
الف نظامی

لائبریرین
بڑے لطف کی بات ہے متعلقہ لابی کی انویسٹمنٹ برباد ہونے پر عوام پر غصہ اتارا جا رہا ہے۔ میاں عارف کریم لابی کو کہو اب عوام پر انویسٹمنٹ کرے تا کہ وہ بھی لابی کو عمران خان کی طرح تحفہ رسید کرے گی۔ ہاہاہا
 
جاسم محمد

محفلین
تحریک انصاف حکومت نے مزید وعدے پورے کرنے کا اعلان کر دیا
Dm94Jl2XcAAbLxp.jpg

عوام سے درخواست ہے ان وعدوں پر عمل در آمد سے روکنے کیلئے حکومت پر دباؤ ڈالے۔ تاکہ مزید یوٹرنز کا بندو بست کیا جا سکے۔
 
سلاما باد میں جہاں صدر صاب کی پارٹی کی حکومت ہے جناب عام عوام میں گھل مل گئے۔
IMG_20180915_002653.jpg

جب کراچی پہنچے تو چونکہ وہاں ابھی پُرانا پاکستان ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے تو مقامی انتظامیہ نے حسبِ عادت پروٹوکول کا انتظام کر رکھا تھا۔
صدر صاب یہ انتظامات دیکھ کر تلملا اٹھے، انتظامیہ کو خوب جھاڑ پلائی، پھر کچھ دیر غور و فکر کے بعد کہا کہ چلو اب آ گئے تو پٹرول تو اتنا ہی لگنا ہے مجھے بھی ایڈجسٹ کر لو۔

پروٹوکول کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، بیچاری پی ٹی آئی کا کیا دوش؟
 
جاسم محمد

محفلین
جب کراچی پہنچے تو چونکہ وہاں ابھی پُرانا پاکستان ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے تو مقامی انتظامیہ نے حسبِ عادت پروٹوکول کا انتظام کر رکھا تھا۔
صدر صاب یہ انتظامات دیکھ کر تلملا اٹھے، انتظامیہ کو خوب جھاڑ پلائی، پھر کچھ دیر غور و فکر کے بعد کہا کہ چلو اب آ گئے تو پٹرول تو اتنا ہی لگنا ہے مجھے بھی ایڈجسٹ کر لو۔
تحریک انصاف حکومت کا جواب بھی پوسٹ کر دیتے تو کیا چلا جاتا؟
 
جاسم محمد

محفلین
وہی عوام، جس نے تحریکِ انصاف کو کامیاب کروایا۔ :)
عوام سمجھتی ہے 5 سال میں 1 دن ووٹ ڈال کر تبدیلی آجائے گی۔ ایسا پوری تاریخ انسانی میں کہیں نہیں ہوا۔ جتنی بھی قوموں نے ترقی کی ہے، حکومتی پالیسیاں اپنے پر لاگو کر کے کی ہے۔ پرسوں وزیر اعظم عمران خان نے بیروکریٹس سے خطاب میں کہا تھا کہ تحریک انصاف حکومت بہترین سے بہترین پالیسی بنا لے۔ جب تک اسے پوری محنت سے لاگو نہیں کیا جاتا۔ ملک میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ آپ نے مزید کہا کہ ان کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ بیروکریٹ تحریک انصاف یا عمران خان کو ذاتی طور پر پسند کرتا ہے یانہیں۔ ان کو صرف بیروکریٹس کی کارکردگی سے غرض ہے۔ میری دانست میں یہ خان صاحب کا وزیر اعظم بننے کے بعد بہترین خطاب تھا۔ جس میں صاف صاف بتا دیا گیا تھا کہ مسئلہ حکومتی پالیسی سے زیادہ اس کے نفاذ میں ہے۔ جس کی قوت بیروکریٹس کے پاس ہے۔
 
جہانگیر ترین، کپتان کے ساتھ چینی وفد سے مل رہے ہیں۔
جہانگیر ترین بھی عدالت سے نااہل ہیں اور پی ٹی آئی کی درخواست پر نواز شریف کے ہاتھوں ن لیگیوں کو سینیٹ پر جاری ٹکٹس کینسل ہو گئی تھی۔

جب جہانگیر ترین آزاد اُمیدوار خرید کر لاتا رہا تو انصافی کہتے تھے وہ ذاتی حد میں کپتان کی مدد کر رہا۔ اب سرکاری ملاقات میں بھی یقیناً سینیٹ کی سیٹ ہی خرید ریا ہوگا۔
 
جاسم محمد

محفلین
لیگی پراپگنڈہ میں پرانی گاڑیاں دکھا کر یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم کی نئی اور قیمتی گاڑیاں برائے فروخت نہیں ہیں
جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے
 
جاسم محمد

محفلین
جب جہانگیر ترین آزاد اُمیدوار خرید کر لاتا رہا تو انصافی کہتے تھے وہ ذاتی حد میں کپتان کی مدد کر رہا۔ اب سرکاری ملاقات میں بھی یقیناً سینیٹ کی سیٹ ہی خرید ریا ہوگا۔
متفق ہوں۔ یہ تنقید بالکل جائز ہے۔ جہانگیر ترین کو امور حکومت سے بالکل الگ کر دینا چاہئے۔ قریشی گروپ والے انصافی تو نا اہلی کے بعد سے اس کے خلاف ہیں۔ لیکن اس کا جہاز خان صاحب کے سر پر سوار ہے۔
پنجاب میں تبدیلی کا خواب بھی فی الحال خواب ہی ہے۔
Two complaining Punjab DCs get notices under removal from service law
 
فرقان احمد

محفلین
تحریک انصاف کی حکومت نمائشی اقدامات پر توجہ دے رہی ہے۔ ملکی مسائل کا تقاضا شاید کچھ اور ہے۔ زیادہ تر حکومتی اقدامات سیاسی پوائنٹ سکورنگ کا حصہ معلوم ہوتے ہیں۔ چلیں، ہنی مون پیریڈ میں یہ سب روا ہے۔ فی الوقت تو مارجن پر مارجن دیا جانا چاہیے تاہم ہماری نظر میں معاشی پلان سب سے اہم ہو گا۔ کیا حکومت آئی ایم ایف سے معاونت طلب کرنا چاہے گی؟ یہ کلیدی سوال ہے جس سے موجودہ حکومت کی سمت متعین ہونے کا امکان ہے۔
 
ربیع م

اصل مسائل کی جانب توجہ دینے کی جرات کم از کم ابھی تک کوئی سول حکومت نہیں رکھتی اس لیے زیادہ سنجیدہ مت لیں انجوائے کریں بس
 
Top