تحریکِ انصاف حکومت: منشور اور وعدے

فرحت کیانی

لائبریرین
موجود ہیں لیکن عملی طور پر ان کا اطلاق کتنا ہے؟ اس سال کی چند خبریں ملاحظہ کریں
ٹیچر کے تشدد سے خوفزدہ پہلی جماعت کے طالبعلم نے تعلیم چھوڑ دی‘ انصاف دلایا جائے‘ والد
خاتون ٹیچر کا بصارت سے محروم طالبہ پر تشدد، بچی کا چہرہ سوج گیا
ہارون آباد:سکول ٹیچر کے مبینہ تشدد سے کمسن طالبعلم کا سر پھٹ گیا،والدین تھانے جا پہنچے
کمسن طالب علم پر ڈنڈوں کی برسات
یہ صرف میڈیا پر رپورٹ ہونے والے چند کیسز ہیں۔ ان کے نیچے کتنے کیسز ہوں گے جو رپورٹ نہیں ہوتے۔ تحریک انصاف حکومت تمام سکولوں میں تشدد کا اختتام یقینی بنائے گی۔
واقعی۔ گزشتہ حکومتوں نے تشدد کی باضابطہ اجازت دی ہوئی تھی۔ شکر ہے اب کچھ تبدیلی آئے گی۔
 

جاسم محمد

محفلین
۔ گزشتہ حکومتوں نے تشدد کی باضابطہ اجازت دی ہوئی تھی۔
سابقہ حکومتوں نے عدالت اور قانون سازی کے ساتھ تشدد کرنے والوں کو سخت سے سخت عبرتناک سزائیں دی ہوتی تو معاشرہ بدلتا۔ اس وقت یہ حال تھا کہ بد ترین تشدد کے بعد استاد یا استانی والدین سے این آر او کر کے گھر چلا جاتا۔ یا کسی اور سکول یا مدرسے میں لگ جاتا۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
مزید وعدے جو آج پورے ہوئے
شیریں مزاری صاحبہ کو ہیومن رائٹس پر کی گئی اپنی ٹویٹ کے بعد کم از کم یہ تو کرنا چاہیے تھا کہ اگلی ٹویٹ سے پہلے اپنا ہوم ورک کر لیتیں۔ پاکستان میں کارپورل پنشمنٹ پر اب کا نہیں ایک عرصے سے قانون بنایا جا چکا ہے اور اس پر عمل درآمد بھی ہوتا ہے۔ پارلیمنٹ نے کئی برس پہلے آرڈیننس پاس کر رکھا ہے۔ رہی ایسے واقعات کی بات تو کیا کے پی میں گزشتہ پانچ برسوں میں کوئی جرم نہیں ہوا؟ اگر ہوا ہے تو اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ ایسے جرائم کو روکنے کے لیے کوئی قانون نہیں یا کبھی کوشش ہی نہیں کی گئی۔ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ خدارا ہر چیز کو اس طرح مت دکھائیں کہ لگے کہ یہ قوم انتہائی اجڈ اور گنوار ہے، اس ملک میں کبھی کوئی قانون بنا ہی نہیں ہے آج سے پہلے اور نہ ہی آج سے پہلے یہاں کوئی مثبت کام ہوا ہے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
سابقہ حکومتوں نے عدالت اور قانون سازی کے ساتھ تشدد کرنے والوں کو سخت سے سخت عبرتناک سزائیں دی ہوتی تو معاشرہ بدلتا۔ اس وقت یہ حال تھا کہ بد ترین تشدد کے بعد استاد یا استانی والدین سے این آر او کر کے گھر چلا جاتا۔ یا کسی اور سکول یا مدرسے میں لگ جاتا۔
آپ اپنے فیکٹس اور فگرز درست کر لیں۔ اور مزاری صاحبہ کو بھی یہی مشورہ دے دیں میری طرف سے۔
 
IMG_20180905_225742.jpg

IMG_20180905_225816.jpg

IMG_20180905_225834.jpg

دو نہیں ایک پاکستان
 

فرحت کیانی

لائبریرین
بالکل ہے۔ کھاتا ہے لگاتا بھی تو ہے والی ساری سکیمیں فراڈ اور بدعنوانی کی مد میں بند کر دینی چاہیئے۔
Audit exposes mega scam in PML-N laptop scheme
NAB identifies discrepancies in procurement of laptops under PM's scheme
اور اس پراجیکٹ پر کیا اعتراض ہے؟


گھپلے خواص نے کیے اور بھگتے عوام۔ کیا یہ گھپلے ابھی 17 دنوں میں سامنے آئے ہیں؟ اگر ہماری حکومتیں ٹھیک کام نہیں کرتی رہیں تو حزب اختلاف نے کون سا تعمیری کردار ادا کیا۔ کاش یہی لوگ جو آج ان گھپلوں کو سامنے لا رہی ہے اپنا اپوزیشن کا کردار اسمبلی کے اندر آ کر ادا کرتے تو آج ہر چیز یا پروگرام کو رول بیک نہ کرتے۔ عوام کو جہاں تھوڑا بہت ریلیف ملتا ہے آپ اس پر فراڈ اور بدعنوانی کا ٹھپہ لگائیں اور بند کر دیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
۔ کیا یہ گھپلے ابھی 17 دنوں میں سامنے آئے ہیں؟ اگر ہماری حکومتیں ٹھیک کام نہیں کرتی رہیں تو حزب اختلاف نے کون سا تعمیری کردار ادا کیا۔ کاش یہی لوگ جو آج ان گھپلوں کو سامنے لا رہی ہے اپنا اپوزیشن کا کردار اسمبلی کے اندر آ کر ادا کرتے تو آج ہر چیز یا پروگرام کو رول بیک نہ کرتے۔ عوام کو جہاں تھوڑا بہت ریلیف ملتا ہے آپ اس پر فراڈ اور بدعنوانی کا ٹھپہ لگائیں اور بند کر دیں۔
ان گھپلوں پرنیب اور عدالتیں سابقہ حکومت کے دور سےکام کر رہی ہیں۔
Mega scandal of 56 Punjab companies: NAB summons six chief executives today
CEOs, other officials of 56 companies ready to return salaries, SC told
 
Top