تجھے اٹکھیلیاں سوجھی ہیں ہم بے زار بیٹھے ہیں

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مجھے پہلے ہی شک تھا ۔ آپ کو زندگی میں کم از کم ایک بار ضرور سر پر چوٹ لگی ہے ۔ :thinking:
انڈر اسٹیمیٹ کر لیا۔
جو آپ کو شک ہے ، ہم اس سے کہیں ں ں ں آگے نکل چکے ہیں۔
اب تو مہینے دو مہینے میں ایک آدھ چوٹ سر پہ نہ لگے تو جینا بے مزہ سا لگنے لگتا ہے۔
 
ظفری

لائبریرین
انڈر اسٹیمیٹ کر لیا۔
جو آپ کو شک ہے ، ہم اس سے کہیں ں ں ں آگے نکل چکے ہیں۔
اب تو مہینے دو مہینے میں ایک آدھ چوٹ سر پہ نہ لگے تو جینا بے مزہ سا لگنے لگتا ہے۔
مطلب تو یہ نکلتا ہے کہ اگر سر پر چوٹ نہ لگے تو آپ کا دماغ Dopamine ریلیز نہیں کرتا ۔ :D
 
ظفری

لائبریرین
بہتے آنسوؤں پہ کلک کیجئیے۔۔۔ ظفری بھیا
ارے یہ بھی ہوا تھا ۔۔۔۔۔ اللہ خیر کرے ۔ ابھی پڑھا ۔ کافی عرصہ سےمحفل سے دور رہا ہوں ۔ اس لیئے بہت سے احباب کے بارے میں نہیں جان سکا ۔ اللہ بھلا کرے سیما علی آپا کہ وہ مجھے پھر کھینچ لائی ہیں ۔ میرے پاس فجر کا وقت ہوا چلا ہے ۔ آپ کے لیئے بھی دعا کروں گا ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مطلب تو یہ نکلتا ہے کہ اگر سر پر چوٹ نہ لگے تو آپ کا دماغ Dopamine ریلیز نہیں کرتا ۔ :D
🤣🤣🤣
ہمارے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز کا بھی یہی خیال ہے ۔ مگر مجال ہے کہ اتنے سالوں میں محفلین اتنی سی بات سمجھ سکے ہوں کہ چوٹ لگے بنا ہمارا دماغ چلتا ہی نہیں۔ وہی وہی Dopamine ریلیز نہیں کرتا۔
دیکھئیے سید عاطف علی بھیا ، محمد عبدالرؤوف وہ آ گئے جن کا ہمیں انتظار تھا۔ ماہر دماغ ظفری بھیا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ارے یہ بھی ہوا تھا ۔۔۔۔۔ اللہ خیر کرے ۔ ابھی پڑھا ۔ کافی عرصہ سےمحفل سے دور رہا ہوں ۔ اس لیئے بہت سے احباب کے بارے میں نہیں جان سکا ۔ اللہ بھلا کرے سیما علی آپا کہ وہ مجھے پھر کھینچ لائی ہیں ۔ میرے پاس فجر کا وقت ہوا چلا ہے ۔ آپ کے لیئے بھی دعا کروں گا ۔
ہمارے علاوہ ہماری چوٹوں کے لیے بھی دعا کیجئیے گا
 
ظفری

لائبریرین
🤣🤣🤣
ہمارے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز کا بھی یہی خیال ہے ۔ مگر مجال ہے کہ اتنے سالوں میں محفلین اتنی سی بات سمجھ سکے ہوں کہ چوٹ لگے بنا ہمارا دماغ چلتا ہی نہیں۔ وہی وہی Dopamine ریلیز نہیں کرتا۔
دیکھئیے سید عاطف علی بھیا ، محمد عبدالرؤوف وہ آ گئے جن کا ہمیں انتظار تھا۔ ماہر دماغ ظفری بھیا۔
بھئی میں تو یہی کرسکتا ہوں کہ ایک ڈنڈا بردار آپ کیساتھ کر دوں ۔ جب آپ کا دماغ نہیں چلے تو وہ ایک ڈنڈا سر پر رسید کرے ۔Dopamine خود بخود ریلیز ہوجائے گا ۔ :thumbsup:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
تازہ ترین چوٹ کے بارے میں بتایئے
دو دن پہلے یعنی کہ بروز ہفتہ ہم جھولا جھولنے کے لیے جھولے کی رسیوں کو دونوں اطراف سے مضبوطی سے پکڑے تھے۔ جیسے ہی جھولا لینے کو پیروں سے زمین کو دبایا، پھسلن ہونے کے باعث چپل پھسلی، دائیں ہاتھ سے رسی کو زور سے پکڑے رکھا۔ بایاں ہاتھ چھوٹ گیا۔ توازن برقرار نہ رہا کیونکہ سیٹ پہ بیٹھے نہ رہ پائے تو سنبھالنے کے چکر میں سر اور بایاں کندھا زمین سے ٹکرائے جس کے نتیجے میں سر اور گردن کو جھٹکا لگا۔ پلر جن پہ جھولے لگے ہوئے ہیں ، گرتے ہوئے اس کو بھی ٹکر ماری۔ دبنے کے باعث بائیں ہاتھ کی انگلیاں اور نائیلون کی رسی پکڑے رکھنے کے باعث دائیں ہتھیلی میں رگڑ سے جلن ہے۔ اللہ پاک کا کرم ہوا کہ آپ کی لڑی " قصے ہڈیاں ٹوٹنے کے" کا حصہ بننے سے ایک بار پھر بال بال بچے۔
نتیجہ یہ کہ سر، گردن، کمر کندھے درد کے مارے چین نہیں لینے دے رہے۔ اس پر گھر والوں کا اعتراض ہے کہ کیسا عجیب سا گری ہو۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بھئی میں تو یہی کرسکتا ہوں کہ ایک ڈنڈا بردار آپ کیساتھ کر دوں ۔ جب آپ کا دماغ نہیں چلے تو وہ ایک ڈنڈا سر پر رسید کرے ۔Dopamine خود بخود ریلیز ہوجائے گا ۔ :thumbsup:
دل دکھانے کی بات کرتے یو
ڈنڈا چلانے کی بات کرتے ہو

ہاں ویسے آئیڈیا برا نہیں ہے لیکن ڈنڈا بردار ہی ہو ۔۔ ڈنڈا برادر نہ ہو
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
Top