1. اردو محفل سالگرہ شانزدہم

    اردو محفل کی سولہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

تجھے اٹکھیلیاں سوجھی ہیں ہم بے زار بیٹھے ہیں

گُلِ یاسمیں نے 'تصاویر' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 24, 2021

  1. گُلِ یاسمیں

    گُلِ یاسمیں لائبریرین

    مراسلے:
    11,811
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
    السلام علیکم
    بس جلدی میں یا یوں کہئیے کہ گھائل جسم و دماغ کے ساتھ یہی عنوان سوجھا تو یہی سہی۔ آخر اس بیزاری کو بھی تو اچھے سے رخصت کرنا ہے جو کل سے ہمیں اپنی لپیٹ میں لئے ہوئے ہے۔ لفظ اٹکھیلیاں لکھتے ہوئے ہم کچھ ٹھٹکے بھی اوراٹکے بھی کہ کہیں املا کی غلطی نہ کر دی ہو۔ پھر دل کو تسلی دی کہ کی بھی ہو تو یہاں ہمارے قابلِ احترام محفلین موجود ہیں، اصلاح کر دیں گے۔
    کل ارادہ تو یہی تھا کہ افطاری اور نماز وغیرہ کے بعد جب مہمان اپنے گھروں کو رخصت ہو جائیں گے تو ہم اپنی ہنر مندی (جسےسیما علی جی بہت پیارے انداز میں سلیقہ مندی کا نام دیتی ہیں)تصاویر کی شکل میں آپ سے شئیر کریں گے۔ تصویری صورت میں ہی دیکھ کر ذائقہ اور مرچ مسالہ برابر ہونے کا اندازہ کر لیجئے گا۔
    انسان جو سوچتا ہے، ویسا تو ہمیشہ نہیں ہوتا نا۔ تقدیر کے آگے سب وعدے ارادے دھرے رہ جاتے ہیں۔ 18 لوگوں کو افطاری کے لئے بلایا تھا۔ ایک دن پہلے کام شروع کیا کہ کھانے کی کچھ تیاری پہلے کر لی جائے۔کل صبح سویرے محفل میں حاضری لگانے کے بعد کچن کا رُخ کیا لیکن اس وقت تک ہمارے ذہن میں ایک بات جڑ پکڑ چکی تھی کہ ہم نے انجانے میں شاید کوئی غلطی کر دی ہے،جس سے کسی کا دل دکھا ہے۔ بس پھر کیا تھا۔ ہم اپنی حساسیت کے ہاتھوں مجبور بس اسی ایک بات میں پھنس کر رہ گئے۔پھل لانے والا تھا تو مارکیٹ چلے گئے ۔ تیز ہوائیں چل رہی تھیں۔دکان کے باہر شیڈ بنا کر وہاں پھلوں کے کریٹ رکھے ہوئے تھے۔ ہم وہاں دیکھ ہی رہے تھے کہ کسی نے زور سے آواز لگائی۔ ہم اپنی غائب دماغی کی وجہ سے سے سمجھ ہی نہ پائے کہ یہ پکار ہمیں وہاں سے ہٹانے کے لئے تھی۔ ہمیں ہٹنے میں دیر ہوئی سو ہوئی لیکن لوہے کے راڈ نے ہمارے سر کا نشانہ لینے میں ذرا دیر نہ لگائی۔ اللہ کا شکر کہ ہلکی سی چوٹ کے علاوہ خیر رہی۔ یہی سوچا کہ کچن کے کام تو ہاتھوں سے کرنے ہیں، اس میں سر کا کیا کام، سو خاص پرواہ نہ کی۔البتہ اس خیال نے مزید تقویت پکڑی کہ واقعی ہم سے کسی کی دل آزاری ہو گئی ہے۔اور اس کی سزا مل رہی ہے۔ خیر خریداری کر کے گھر آئے اور پکانے کا سلسلہ وہیں سے جوڑا جہاں چھوڑ کر گئے تھے۔

    گھڑی کی سوئیاں ایک آدھ گھنٹہ ہی آگے سرکی ہوں گی کہ دروازے پہ دستک ہوئی۔ دروازہ کھولا تو کارپٹ کی ڈلیوری والا آیا تھا۔اس نے کہا کہ آپ کا کارپٹ آ گیا ہےلیکن مدد چاہئیے اسے لانے کے لئے۔ہم اس کی مدد کرنے گئے۔کارپٹ چار میٹر چوڑا اور ساڑھے چار میٹر لمبا تھا جو رول کیا گیا تھا۔ اب کارپٹ کو اس طرح پکڑ کر گیراج سے ہوتے ہوئے ٹیرس پر لے کر آئےکہ ہم الٹا چل رہے تھے اور وہ سیدھا۔ کچن کے سامنے پہنچنے تک تو خیر رہی۔ لیکن اس سے اگلا حصہ 45۔40 سینٹی میٹر اونچا شروع ہو جاتا ہے۔ جیسے ہی وہاں پہنچے تو بے خیالی میں اس سے ٹکرا گئے۔ہمارے لڑکھڑانے اور کارپٹ ہاتھ سے چھوٹنے کے ساتھ ہی اس کے ہاتھ سے بھی کارپٹ چھوٹ گیا۔ ہماری طرف والا حصہ بہت سختی سے ہماری کلائی کو کہنی تک اچھے سے رگڑ کر خون آلودہ کرتا ہوا ٹانگوں سے ٹکرایا جس کی وجہ سے ہم توازن برقرار نہ رکھ پائے اور ٹیرس کے اونچے والے حصے پہ گرے۔ یہاں کارپٹ نے پھر سے اپنا کام دکھایا اور بہت بےدردی سے ٹانگوں پہ گرا۔ ساتھ ہی ستون تھا، سر اس سے جا ٹکرایا۔ سر پہ پھر سے لگی تو دن میں تارے نظر آ گئے اور ہم پھسلتے ہوئے ٹیرس کے اونچے حصے کی چوٹ کو کمر پر سہتے ہوئے بالکل اٹھنے یا ہلنے کے قابل نہ رہے۔ ذہن سوچنے کے لحاظ سے ابھی تک کام کر رہا تھا، اس نے دل کو جیسے یقین ہی دلا دیا کہ ہو نہ ہو تمہیں کسی کا دل دکھانے کی سزا مل رہی ہے۔ اور ہمیں بھی یقین آتا جا رہا تھا۔ اس کے بعد ایمبولینس، ہاسپٹل، ڈاکٹر ۔ ایکسرے۔۔کئی گھنٹوں پر محیط رہا یہ سلسلہ۔ البتہ یہ جان کر تسلی ہوئی کہ سب ہڈیاں سلامت ہیں۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ جو زخم اور جھٹکے لگے ہیں۔ میڈیسن اور ریسٹ سے دو ہفتے میں ٹھیک ہو جائیں گے۔

    مہمانوں کے آنے سے پہلے ہماری واپسی ہو گئی۔ افطاری میں تھوڑا ٹائم بچا تھا۔ روٹیاں بنانی اور سموسے تلنے باقی تھے بس۔اس کے بعد ہم صوفے سے تکئیے لگائے ہائے ہائے کرتے رہے اور مہمانوں نے اپنی مہمان نوازی خود کی۔ گاہے بگاہے ہم یہ ضرور کہتے رہے کہ کوئی تکلف مت کیجئے گا۔
    جو ہوتا ہے اچھے کے لئے ہوتا ہےہمیں ایک بار پھر اس کی سمجھ آ گئی جب 36 ہاتھوں نے مل جل کر کھانے پہ ہاتھ صاف کرنے کے بعد سارا کچن بھی سنبھالا، ہر چیز جگہ پر رکھی۔ اس طرح کل کا دن کچھ یادیں، کچھ مسکراہٹیں اور بہت سارے درد دے کر رخصت ہوا۔ درد کی شدت ایسی ہےکہ ہر کروٹ پہ آہ نکلتی ہے لیکن دل پُر سکون ہے کہ جس بات کو سوچ سوچ کر ہمارا حشر نشر ہو گیا، ایسا کچھ غلط تو ہم سے ہوا ہی نہیں تھا۔ اللہ کا شکر ہے۔
    ہنسنے بولنے کو بہت دل چاہ رہا ہے مگر ہنسنے سے بھی سر میں ٹیسیں اٹھتی ہیں ابھی۔ کل کے گرنے والے واقعہ نے ایسا نقشہ آنکھوں میں بھر دیا ہے کہ جس کے لئے حسرت موہانی بہت پہلے فرما گئے (حسرت موہانی صاحب سے معذرت کے ساتھ)
    سر کہیں، بال کہیں، ہاتھ کہیں، پاؤں کہیں
    ان کا گرنا ہے کس شان کا گرنا دیکھو


    جاتے جاتے وہ تصاویر تو شئیر کر لیں جن کے لئے اتنی تمہید باندھی گئی
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    سب سے دعا کی درخواست ہے۔
     
    آخری تدوین: ‏اپریل 24, 2021
    • زبردست زبردست × 12
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • غمناک غمناک × 3
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  2. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    7,409
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Mellow
    سر پر دو بار چوٹ لگنے کا بہت افسوس ہوا۔ اللہ آپ کو صحت دے۔ سر کی چوٹ کے اثرات ایک عرصے بعد بھی ظاہر ہو سکتے ہیں، اس لیے احتیاط بہت ضروری ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  3. ام عبدالوھاب

    ام عبدالوھاب محفلین

    مراسلے:
    2,594
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    بھئی آپکی داستان سن کر کچھ کچھ دکھ ہوا،چلئیے اب دعا کرتے ہیں کہ اللہ جلدی سے آپکو تندرست وتوانا کر دے،اور آپ پھر سے اپنے پورے گھر میں مانند غزل چوکڑیاں بھرتی پھریں۔
    کیا آپ اکیلی رہتی ہیں ؟ بھئی کوئی ابا، اماں کوئی بہن بھائی وغیرہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوئی تو ہوگا ساتھ میں۔
    اگر نہیں ہے تو کسی کو ساتھ رکھ لیجیئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپکی بیزاری رفع ہو جائے گی۔
    آپ کیلیئے بہت سی دعائیں ہیں۔۔۔۔۔۔ خوش رہیں،کامیاب رہیں،بامراد رہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  4. ام عبدالوھاب

    ام عبدالوھاب محفلین

    مراسلے:
    2,594
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    تجھے اٹکھیلیاں سوجھی ہیں ہم بے زار بیٹھے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    واہ کیا کہنے۔۔۔۔۔۔۔۔نہ چھیڑ اے نکہت باد بہاری راہ لگ اپنی۔
    ۔
    بھئی ہم سب کی اٹھکیلیاں آپ نے بنا ادھوری اور پھیکی ہیں۔
     
    • زبردست زبردست × 2
  5. حسرت جاوید

    حسرت جاوید محفلین

    مراسلے:
    703
    وعلیکم السلام!
    جلدی جلدی ٹھیک ہو جائیں آگے عید بھی قریب ہے اور ممکن ہے عید پہ اس سے بھی زائد مہمانوں سے واسطہ پڑے۔ :unsure:
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  6. گُلِ یاسمیں

    گُلِ یاسمیں لائبریرین

    مراسلے:
    11,811
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
    تو کیا ایک بار لگی ہوتی ، پھر نہیں ہونا تھا افسوس؟
    کیسے اثرات؟ کہیں پھر سے تو پاگل نہیں ہو جائیں گے نا؟ ابھی ابھی تو ٹھیک ہوئے تھے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. ام عبدالوھاب

    ام عبدالوھاب محفلین

    مراسلے:
    2,594
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    ماشاء اللہ ،ماشاء اللہ ڈشز کی تصویریں دیکھ کر اندازہ ہو رہا ہے کہ آپ امور خانہ داری میں ماہر ہیں۔
     
    • متفق متفق × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  8. گُلِ یاسمیں

    گُلِ یاسمیں لائبریرین

    مراسلے:
    11,811
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
    یہ کچھ کچھ کو کتنا کچھ سمجھیں ہم؟
    نہیں اکیلے تو نہیں۔۔ راجو اور انارکلی ہیں نا ہمارے بچے ساتھ میں۔
    امی ابا اللہ میاں کے پاس۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • غمناک غمناک × 1
  9. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    7,409
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Mellow
    اسی لیے احتیاط ضروری ہے!
    :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  10. گُلِ یاسمیں

    گُلِ یاسمیں لائبریرین

    مراسلے:
    11,811
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
    اب معلوم نہیں کہ ہماری اٹکھیلیاں درست ہیں یا آپ کی اٹھکیلیاں

    لیکن جو بھی ہے۔۔۔ مطلب تو سب کو اچھے سے سمجھ میں آ ہی گیا نا۔

    ہم بھی آپ سب کی محفل بنا ادھورے۔۔۔ تبھی تو چند گھنٹے ہی دور رہ پائے
     
    • دوستانہ دوستانہ × 3
  11. گُلِ یاسمیں

    گُلِ یاسمیں لائبریرین

    مراسلے:
    11,811
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
    لیکن تب تو چوٹ سر پہ نہیں لگی تھی۔:)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  12. گُلِ یاسمیں

    گُلِ یاسمیں لائبریرین

    مراسلے:
    11,811
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
    :daydreaming:
    عید کا دعوت نامہ تو ہم نے افطاری کے دعوت نامے کے ساتھ ہی دے دیا تھا تا کہ اسی حساب سے سب اپنے پروگرام بنائیں۔
    جی مہمان تو واقعی زیادہ ہوں گے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. گُلِ یاسمیں

    گُلِ یاسمیں لائبریرین

    مراسلے:
    11,811
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
    ماہر ہونا پڑتا ہے نا۔۔۔ تا کہ کوئی یہ نہ کہے کہ بس باتیں ہی بنانا آتی ہیں۔
    ہمارے پاس جواب میں ایک لمبی لسٹ ہے کہ ہمیں کیا کیا بنانا آتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  14. قرۃالعین اعوان

    قرۃالعین اعوان لائبریرین

    مراسلے:
    8,986
    موڈ:
    Lurking
    گل یاسمین سس سمجھ نہیں آ رہی کہ آپ کی اس تحریر پر تبصرہ کیسے کیا جائے۔۔۔۔
    آپ اتنا شگفتہ لکھتی ہیں اور خوب مہارت رکھتی ہیں ماشاءاللہ!
    اتنی ساری چوٹوں کو اتنے ہلکے پھلکے انداز میں بیان کرنا خوب بہادری کا کام ہے جو اکثر مجھے آپ کے جملوں اور تحریروں میں نظر آتا ہے۔ ہمیشہ خوش رہیں اور یونہی زندگی کو زندہ دلی سے گزارتی رہیں۔ دعا ہے کہ جلد از جلد آپ کی صحت بحال ہو اور آپ تندرست و توانا ہو جائیں۔ آمین! اس محفل کی نسبت سے آپ سے ہمارا گہرا رشتہ ہے۔ اپنا خیال رکھیے گا! :):)
     
    • زبردست زبردست × 2
  15. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    7,409
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Mellow
    [​IMG]
    [/QUOTE]

    کون سے کباب ہیں؟
     
  16. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    7,409
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Mellow
    چنے، بینز اور آلو کا سالن؟
     
    • زبردست زبردست × 1
  17. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    7,409
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Mellow
    بعض دفعہ گِٹّے پر چوٹ لگنے کے بھی یہی اثرات ہو سکتے ہیں!
    :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  18. سیما علی

    سیما علی لائبریرین

    مراسلے:
    21,575
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    ہماری بٹیا کو نظر لگ گئی اللہ آپکو اپنی امان میں رکھے ڈھیروں دعائیں اللّہ جلدی سے آپکے گھاؤ بھر جائیں اور آپ روبصحت ہوجائیں اور ہم سب آپ کے ساتھ افطار کریں لیکن آپ کو آرام کرنا بھی اشد ضروری ہے ۔۔
    پلیز اپنا بہت خیال رکھنا ہے:in-love::in-love::in-love::in-love::in-love:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  19. گُلِ یاسمیں

    گُلِ یاسمیں لائبریرین

    مراسلے:
    11,811
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
    جس انداز سے آپ نے دل جوئی کی، بے ساختہ ایک مسکراہٹ ہونٹوں پہ آ گئی۔
    جس سے اندازہ ہوا کہ ابھی مسکرانے سے بھی پرہیز ہی کریں ہم۔ چہرہ الحمد للہ زخمی ہونے سے تو بچا لیکن سر نے کچھ تاوان تو بھرا تھا نا جبڑے سے۔۔
    اپ کی پرخلوص دعاؤں پر آمین۔ اللہ پاک قبول فرمائیں۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 3
    • غمناک غمناک × 1
  20. گُلِ یاسمیں

    گُلِ یاسمیں لائبریرین

    مراسلے:
    11,811
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
    لیکن ہمارا گِٹّا ہمارے دل میں تو نہیں ہے نا۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2

اس صفحے کی تشہیر