تجھے اٹکھیلیاں سوجھی ہیں ہم بے زار بیٹھے ہیں

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کسی نے زور سے آواز لگائی۔ ہم اپنی غائب دماغی کی وجہ سے سے سمجھ ہی نہ پائے کہ یہ پکار ہمیں وہاں سے ہٹانے کے لئے تھی۔ ہمیں ہٹنے میں دیر ہوئی سو ہوئی لیکن لوہے کے راڈ نے ہمارے سر کا نشانہ لینے میں ذرا دیر نہ لگائی۔ اللہ کا شکر کہ ہلکی سی چوٹ کے علاوہ خیر رہی
اللہ کا شکر ہے کہ آج بھی کافی بچت ہو گئی۔
لیکن سر ہی کیوں نشانے پہ آتا ہے ہمیشہ۔🤔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہم الٹا چل رہے تھے اور وہ سیدھا۔ کچن کے سامنے پہنچنے تک تو خیر رہی۔ لیکن اس سے اگلا حصہ 45۔40 سینٹی میٹر اونچا شروع ہو جاتا ہے۔ جیسے ہی وہاں پہنچے تو بے خیالی میں اس سے ٹکرا گئے۔ہمارے لڑکھڑانے اور کارپٹ ہاتھ سے چھوٹنے کے ساتھ ہی اس کے ہاتھ سے بھی کارپٹ چھوٹ گیا۔ ہماری طرف والا حصہ بہت سختی سے ہماری کلائی کو کہنی تک اچھے سے رگڑ کر خون آلودہ کرتا ہوا ٹانگوں سے ٹکرایا جس کی وجہ سے ہم توازن برقرار نہ رکھ پائے اور ٹیرس کے اونچے والے حصے پہ گرے۔ یہاں کارپٹ نے پھر سے اپنا کام دکھایا اور بہت بےدردی سے ٹانگوں پہ گرا۔ ساتھ ہی ستون تھا، سر اس سے جا ٹکرایا۔ سر پہ پھر سے لگی تو دن میں تارے نظر آ گئے اور ہم پھسلتے ہوئے ٹیرس کے اونچے حصے کی چوٹ کو کمر پر سہتے ہوئے بالکل اٹھنے یا ہلنے کے قابل نہ رہے
ہائے اللہ جی۔۔۔ سب زخم ہرے ہو گئے آج۔
جب جب چوٹ لگتی ہے، پرانے درد بھی جاگ جاتے ہیں کہ ہمیں کیوں بھول گئی۔😥
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
دو ماہ پہلے شہد کی مکھیوں نے جو ہم سے نفرت کا اظہار کیا اور کئی دنوں کے لئے ہسپتال پہنچا دیا۔ دعائیں اور دوائیں واپس محفل میں لے آئیں
ہائے میری ماں۔۔۔ کیسا وقت تھا وہ۔۔۔
کیوں سارے دکھ درد جاگ پڑے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
دعا ہے کہ اللّٰه پاک جلد از جلد گل بہن کو صحتیابی عطاء فرمائے۔ آمین

اللہ رحم فرمائے اور ہماری بٹیا جلدی سے یہاں گُل بکھیرنے آ جائے۔ مگر یہ گل نے کیا گل کھلایا کہ مکھیوں کے چھتے میں گھس گئیں!
سر کی چوٹوں کے ساتھ ساتھ شہد کی مکھیوں کے ڈنک بھی قطار باندھے اپنا اثر دکھانے پھر سے چلے آئے
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
Screenshot-20230901-222732-com-whatsapp.jpg

نہ ہم بھولتے ہیں نہ بھولنے دیتے ہیں
ہاہاہا۔۔۔ بدلہ لینے کا وقت آنے والا ہے۔
کوئی سمجھانے کی کوشش نہ کرے کہ بء زبانوں کو معاف کر دیا جائے۔
کہا تو ہم نے بھی کچھ نہ تھا پھر ہمارے ساتھ ایسا کیوں کیا۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
Screenshot-20230901-222732-com-whatsapp.jpg

نہ ہم بھولتے ہیں نہ بھولنے دیتے ہیں
ہاہاہا۔۔۔ بدلہ لینے کا وقت آنے والا ہے۔
کوئی سمجھانے کی کوشش نہ کرے کہ بء زبانوں کو معاف کر دیا جائے۔
کہا تو ہم نے بھی کچھ نہ تھا پھر ہمارے ساتھ ایسا کیوں کیا۔
نہیں نہیں۔۔۔ بدلہ لے کر رہنا۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
"یہ عقدہ تب کھلے گا جب تماشا ختم ہو گا"
تو پھر جلدی سے بولیے
بچہ جمہورا
جی آکھاں
تماشہ کرے گا؟
کروں گا
جو میں کہوں کہے گا
کہوں گا
جو میں کروں کرے گا
کروں گا

ہاں جی بھیا جی۔۔ اب اگلا قدم جو بھی اٹھوانا ، اٹھوائیے۔ ہم بچہ جمہورا بنے پیچھے پیچھے
 
Top