تجھے اٹکھیلیاں سوجھی ہیں ہم بے زار بیٹھے ہیں

سید عمران

محفلین
تو کیا نہیں ہوں سگھڑ۔ :rolleyes:
ہر سمجھنا غلط بھی تو نہیں ہوتا بہن۔🙂
مشکل مشکل باتیں کرتے ہیں۔ ہاں یا ناں بتائیں نا۔ ورنہ ہمارے ذہن میں کھچڑی پک جاتی کہ کیا سمجھیں اور کیا نہ سمجھیں۔ننھا سا دماغ ہے آخر۔
ناں!!!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نہیں ہم آپ کی برسوں کی تپسیا کا یوں ہتھیاچار ہرگز نہ ہونے دیں گے...
آپ کو گن پوائنٹ پر گپھا ہی میں روکے رکھیں گے!!!
ہتھیاچار سے چا کو الگ کیجئے اور ہتھیار ہمارے حوالے کیجئے۔
اب یہ گپھا کیوں۔ قید ہی کرنا ہے تو کسی شیش محل میں کیجئے اور پانچ سات کنیزیں صرف ہماری چائے پیش کرنے پہ مامور ہوں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
فکر نہ کرو بھئی ۔ تمہارے سگھڑاپے کے موتی سے تو محفل کے کئی دھاگے پروئے ہو ئے ہیں ۔
یاسمیں تو میندیش زغوغائے محفلاں ۔
سب سے آخر میں جو لکھا ہے اس کا ڈینش میں ترجمہ کیجئے تا کہ ہمیں سمجھ آئے کیونکہ اس پہ "کسی" کی پر مزاح ریٹنگ ہمیں شک میں ڈال رہی ہے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بہتر ہے کہ خاموش ہو جاؤں، نہیں تو "کوئی" خواہ مخواہ ہواؤں میں اڑتا پھرے گا۔ 🙂
ہواؤں میں کیوں اڑنا۔۔۔ ہم کو زمین پہ رہنا مانگتا ابھی۔
ہاں اچھا ہے کہ خود خاموشی اختیار کی ورنہ میکوں رعب جمانا پڑتا۔ اور اتنے میں چائے کا تیسرا کپ ٹھنڈا ہو جاتا۔ چوتھا ابھی باقی ہے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
سب سے آخر میں جو لکھا ہے اس کا ڈینش میں ترجمہ کیجئے تا کہ ہمیں سمجھ آئے کیونکہ اس پہ "کسی" کی پر مزاح ریٹنگ ہمیں شک میں ڈال رہی ہے
پہلے تو عاطف بھائی کو ڈینش سکھلاؤ پھر وہ ترجمہ بتائیں گے ۔ یا پھر یہ عبارت کاپی کر کے گوگل استاد کے حوالے کرو اور ترجمے کی طلب کرو۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پہلے تو عاطف بھائی کو ڈینش سکھلاؤ پھر وہ ترجمہ بتائیں گے ۔ یا پھر یہ عبارت کاپی کر کے گوگل استاد کے حوالے کرو اور ترجمے کی طلب کرو۔
ہمیں تایا گوگل پہ بھروسہ نہیں۔ کچھ دن پہلے اس نے غلط ترجمہ بتایا تھا ہمیں۔
 
Top