تجھے اٹکھیلیاں سوجھی ہیں ہم بے زار بیٹھے ہیں

سیما علی

لائبریرین
پانڈوں سے یاد آیا کہ کچھ کھانا بھی ہے۔
سب کو جھگڑے یاد رہے۔ کسی نے نہ پوچھا کہ
کڑئیے ایناں سر کھپا کے آئی ہو۔ کچھ کھا پی لو پہلے۔

مائے نی میں کنھوں آکھاں
مائے نی
ہووو مائے نی
:cry::cry::cry:
ہم نے چکن مکھنی بنائی ہے پہلے کھا لیں ۔۔۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہم سب کے لیے تو خوشی کی بات ہے...
اب آپ تسبیح لے کے کونے کھدرے میں بیٹھ جائیں اور باقی کے دن اللہ اللہ کرکے گزاریں...
تب تک ہم سب اجتماعی طور پر سکون کے سانس لے لیں!!!
ضرور لیں سب اجتماعی طور پہ سکون کا سانس۔
ایسی ہی خوشی کی بات ہے تو۔
تسبیح کیوں، انگلیوں کی پوریں کس لیے ہیں؟
صرف کونے کھدرے میں بیٹھنا ہے یا جائے نماز بچھا کر بیٹھنا ہے؟
باقی کے دن؟
کتنے ہوں گے بھلا اب باقی کے دن؟
اللہ اللہ ہی کہنا ہے یا آیت کریمہ کا ورد بھی کر سکتے ہیں؟
کھانے پینے کی تو اجازت نا؟
محفل میں کبھی کبھی جھانکنے کی اجازت ہو گی؟
ہماری فاختاؤں اور چڑیوں کو دانہ ڈالنے کی ذمہ داری کس کے سپرد کریں؟
اچھا ایک آخری بات۔۔۔
کوئی وظیفہ بتا دیں جس کو پڑھنے سے ہماری آنکھیں ٹھیک ہو جائیں۔ پھر ہم آپ کی مبارک واپس کریں۔ آپ کو ہمارے ان سوالوں کے جواب بھی نہ دینے پڑیں۔
ہاں مگر جس اجتماعی سکون کی آس لگائے بیٹھے، آس ہی رہ جانی بس۔
 
Top