گیارہویں سالگرہ تجاویز برائے جشن سالگرہ یاز دہم

الف عین

لائبریرین
پہلے سب کو سالگرہ کی مبارکباد تو دے دی جائے۔۔
سب کو بہت بہت مبارک ہو۔ منتظمین کو خصوصی۔ خدا کرے کہ یہ محفل اسی طرح ہنستی مسکراتی رہے اور کسی بھی فتنے کو محفل سے باہر کرتی رہے!!
 

یاز

محفلین
  1. نواز شریف کو واپس لایا جائے۔
  2. نثری نظم کو غزل الغزلات قرار دیا جائے۔
  3. ایشل خان ایشلؔ کے لیے دعائے مغفرت کی جائے۔
  4. محمد وارث بھائی کے بڑے بیٹے کو نظامت عطا کی جائے۔
  5. اکمل زیدی صاحب کی عمر مخفی کر دی جائے۔
  6. بحرِ ہندی کی تقطیع پر پابندی عائد کی جائے۔
  7. مفتی عبدالقوی صاحب کا چاند ہمیں بھی دکھایا جائے۔
  8. مزید تجاویز لینی بند کر دی جائیں۔
کمال کر دتا جناب۔
اس کے بعد تو وہ عالم ہونا چاہئے کہ باقی تمام شعراء نے اپنے کلام پھاڑ ڈالے، مشاعرے کی چھت اڑ گئی۔ وغیرہ وغیرہ
 

شکیب

محفلین
1۔ بہت دنوں سے یہ تجویز ذہن میں آرہی تھی، اب سالگرہ پر اچھا موقع ہے۔ تجویز یہ ہے کہ محفل کے تمام شعراء مل کر کوئی کلام لکھیں۔ ہر مراسلہ میں کم از کم ایک شعر لکھا جائے۔ صنف سخن کچھ بھی ہو سکتی ہے، ردیف اور قوافی ایسے منتخب کیے جائیں جو وسیع ہوں اور خیال میں رکاوٹ نہ ہوں۔ میری رائے نعت کی ہے۔
2۔ ہر محفلین اپنی Skills درج کرے کہ وہ کس کام میں ماہر ہے اور کیا کیا اچھی طرح کر سکتا ہے، اس میں نثر نگاری، شاعری، گانا، کھیل کود، ہائکنگ، پروگرامنگ،کوکنگ وغیرہ آ سکتی ہیں۔ اس سے محفلین ایک دوسرے کو جانیں گے بھی، اور ان صلاحیتوں کی بنیاد پر کسی پروجیکٹ پر ان سے کام لینا بھی آسان ہو سکے گا کہ کون سا بندہ کس کام کے لیے مناسب ہے۔
3۔ ہر محفلین اپنی آواز میں کوئی بھی نظم غزل وغیرہ اگر ترنم سے گا سکتا ہو تو ترنم سے، ورنہ تحت الفظ میں پیش کرے۔
4۔ اور سعود بھائی، آپ سے خصوصی گزارش، کہ پروگرامنگ کے بارے میں ایک خوبصورت سا مضمون لکھیں، جس میں اپنی زندگی سے واقعات اور کیس اسٹڈیز ، یادگار کارگزاری وغیرہ، پسندیدہ لینگویج مع وجہ، پسندیدہ پلیٹ فارم مع وجہ، کارآمد پروگرامنگ ٹپس ٹیکنکس جو آپ نے خود اپنی زندگی سے اخذ کی ہوں وغیرہ احوال درج ہوں۔ (پلیز)
5۔ مشاعرے وغیرہ کے علاوہ نثر، افسانے، کہانی وغیرہ کے مقابلے رکھے جائیں۔ پوزیشن حاصل کرنے والوں کے نام محفل میں جلی حروف میں شائع کیا جائے، یا ان کے انٹرسٹ کی کچھ کتب بشکل چھوٹی سی لائبریری جمع کر کے دی جائیں(پی ڈی ایف)
6۔ سب سے اہم بات، کہ ان ایکٹیویٹیز کی تشہیر کی جائے۔
 

شکیب

محفلین
اور کچھ تجاویز تھیں، یاد آئیں گی تو ضرور لکھوں گا۔ ویسے یہ تجاویز کب بند ہوں گی (یعنی اصل جشن کب شروع ہو گا۔۔۔؟:) )
 

شکیب

محفلین
ہاں، ایک اور تجویز، سالگرہ کے بہانے کی بورڈ میں جو تبدیلیاں کرنی تھیں(آپ نے ایک بار بتایا تھا) وہ تبدیلیاں بھی کر دی جائیں تو۔۔۔ مثلا زبر کی جگہ زیر، قوسین کی بٹنز انٹر چینج کرنا وغیرہ۔ ظاہر ہے یہ احباب سے تجاویز لے کر ہی کیا جائے گا(بس رائے دے رہا ہوں:))
 

رانا

محفلین
  1. نواز شریف کو واپس لایا جائے۔
  2. نثری نظم کو غزل الغزلات قرار دیا جائے۔
  3. ایشل خان ایشلؔ کے لیے دعائے مغفرت کی جائے۔
  4. محمد وارث بھائی کے بڑے بیٹے کو نظامت عطا کی جائے۔
  5. اکمل زیدی صاحب کی عمر مخفی کر دی جائے۔
  6. بحرِ ہندی کی تقطیع پر پابندی عائد کی جائے۔
  7. مفتی عبدالقوی صاحب کا چاند ہمیں بھی دکھایا جائے۔
  8. مزید تجاویز لینی بند کر دی جائیں۔
ہاہاہاہاہا۔ لاجواب راحیل بھائی۔:rollingonthefloor::rollingonthefloor:

  1. مفتی عبدالقوی صاحب کا چاند ہمیں بھی دکھایا جائے۔
فی الوقت تو اس چاند کی دستاویزات کورٹ میں چیلنج ہوگئی ہیں۔ اب صبر کے ساتھ انتظار فرمائیے۔:)
 
سلام مسنون!
اردو محفل کو باقاعدہ طور پر استعمال کرنے کے بعد پہلی دفعہ سالگرہ کا موقع آیا۔ ------بہت خوشی ہوئی۔
----
ایک تجویز تو یہ ہے کہ اردو محفل کے ٹاپ مینو والا حصہ اپنی جگہ پر ساکن کر دیا جائے۔ یعنی کہ سکرول کرتے وقت باقی پیج اوپر نیچے ہو لیکن ”ٹاپ ایریا“ اپنی جگہ ساکن رہے۔
مطلب اتنا حصہ
2016-07-01_22-16-46.png

---
دوسری تجویز یہ کہ سالگرہ کے موقع پر اردو محفل کی گزشتہ سالانہ معلومات شائع کر دی جائیں۔ مثلاً اس سال کتنے اراکین آئے، اس سال کتنی لڑیاں نئی بنیں۔ اب تک کتنا ڈیٹا سٹور ہو چکا۔وغیرہ وغیرہ
اور کتنوں کو معطل کیا گیا۔:p:p:p
---
اور ایک گزارش کہ میری تاریخ پیدائش غلط درج ہو گئی ہے اسکو صحیح کرنے کی فریاد بھی کی تھی۔ اگر اسپر عمل ہو جائے تو نوازش۔ کیو نکہ ”اردو محفل“ ساتھ ساتھ مجھے بھی سالگرہ کی مبارک دے رہی ہے۔
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
میری ایک خواہش ہے بہت عرصے سے، شاید کوئی "ماسٹر" پوری کر سکے۔ اردو محفل کی تھیمز شروع شروع میں بہت رنگا رنگ ہوتی تھیں، اور اگر میری یادداشت صحیح ہے ہر تو ذیلی فورم کا علیحدہ رنگ ہوتا تھا۔ شاید کوئی دوست وہ پرانے سکرین شاٹس پوسٹ کر سکے :)
 

arifkarim

معطل
میری ایک خواہش ہے بہت عرصے سے، شاید کوئی "ماسٹر" پوری کر سکے۔ اردو محفل کی تھیمز شروع شروع میں بہت رنگا رنگ ہوتی تھیں، اور اگر میری یادداشت صحیح ہے ہر تو ذیلی فورم کا علیحدہ رنگ ہوتا تھا۔ شاید کوئی دوست وہ پرانے سکرین شاٹس پوسٹ کر سکے :)
ویسے تو یہ کام ماسٹر انٹرنیٹ آرکائور ابن سعید کر سکتے ہیں البتہ ابھی آپ کے لئے اردو ویب محفل کا قدیم ترین شاٹ ملاحظہ ہو:
E6376FD2-294C-45EF-AEEE-F08C90991152.png
 

غدیر زھرا

لائبریرین
محفل کی رونق بڑھاتے اور اس کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالتے تمام محفلین اور اردو محفل کو دن بدن اپنے عروج کی طرف لے جاتے منتظمین کو سالگرہ کی ڈھیروں مبارکباد :)
تجاویز کچھ خاص نہیں..جو ذہن میں تھیں ان کا پہلے ذکر کیا جا چکا ہے :)
بس محفل کو جس حد تک پر امن بنایا جا سکتا ہے بنایا جائے اور یہ یقیناً ہر شخص کی انفرادی ذمہ داری ہے..
محفل سے روٹھے اراکین کو منا کر واپس لایا جائے کہ محفل گھر کی مثل ہے اور گھر کا کوئی فرد روٹھ جائے تو باقی گھر والے اسے بھلانے کی بجائے منانے کی سعی کرتے ہیں..اور شمشاد چاچو جیسے اراکین جب نہیں دکھتے تو اس خوشی کے ماحول میں بھی اداسی در آتی ہے..
 
ایک مستقل لڑی کا آغاز کیا جائے جہاں مشاہیر کا تعارف کوئی بھی پیش کر سکے ۔۔۔۔مثلاً کسی کے پاس کسی عالم یا ڈاکٹر ۔۔زندگی کے کسی بھی شعبہ سے منسلک مشہور شخص کے بارے میں کچھ معلومات تو وہ وہاں شیئر کر سکے ۔۔۔جزاک اللہ
 

محمد فہد

محفلین
میں اردو محفل، کے تمام ناظمین، اور تمام محلفین، کو محفل کی گیارہویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں
اللہ تعالی، محفل کی رونقیں، محبتیں، دن دوگنی رات قائیم و دائیم رکھے اور سب کو خوشیاں عطاء فرمائے ۔۔۔۔آمین ۔۔۔

 
Top