دسویں سالگرہ تجاویز برائے جشن سالگرہ دہم

نیرنگ خیال

لائبریرین
گذشتہ برس (جب ہمیں کافی فرصت میسر تھی) ہم نے اور ہمارے احباب نے مل کر دنیا کا سست ترین مشاعرہ منعقد کیا تھا۔ اس سال تو فرصت بھی کم کم ہی ہے سو ہم نہیں چاہتے کہ ہم اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑ دیں اور لوگ مشاعرے کے نام سے بھی بدکنے لگیں۔ اس بار ہماری خواہش ہے کہ محفلین کو مشاعرے ایسی قبیح شے سے نجات دلادی جائے تو اچھا رہے گا۔ :) :) :)
اس سال تو ہم نے بھی کئی دن سے سر نہیں کھجایا۔۔۔۔۔ پتا نہیں ابھی اور کتنے دن تک دوسروں کو یہ زحمت دینا ہوگی۔۔۔ :p
 
محمداحمد

لائبریرین
اف یہ ...قبلہ ..کیا فرما دیا آپ نے ....ہم ..خون دل صرف کر رہے ہیں شعر ...کہنے میں اور آپ ..شب خون مار رہے ہیں ...ہمارے ذوق پر ....اسے قبیح ...کہ کر :unsure::sad:

ارے آپ تو تازہ واردانِ شاعرانِ محفل میں سے ہیں۔ ہم تو پرانے مشاعروں کی بات کر رہے تھے۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
اس سال تو ہم نے بھی کئی دن سے سر نہیں کھجایا۔۔۔۔۔ پتا نہیں ابھی اور کتنے دن تک دوسروں کو یہ زحمت دینا ہوگی۔۔۔ :p

آپ سر منڈوا لیجے۔ اس سے دو باتیں ہوگی کہ ایک تو یہ کہ جناب مزید دوسروں کے زیرِ بار نہیں ہوں گے دوسری بات یہ ہے کہ اولے پڑنے سے موسم خوشگوار ہو جائے گا گرمی کے ستائے ہوئے ہم سے معصوم لوگ جناب کو دعائیں دیں گے۔ :) :) :)
 
ماہی احمد

لائبریرین
رانا بھائی کی تجویز خوب ہے، مگر محفل پر فعال اراکین کی تعداد اتنی کم ہے کہ مجھے تو یہ کام راکا پوشی سر کرنے سے بھی زیادہ مشکل لگ رہا ہے
خیر
نصر من اللہ و فتح قریب!
میری تجویز یہ تھی کہ اردو محفل ای میگ (میگزین) شروع کیا جائے۔ ہر سال اگست کے مہینے میں یہ شائع ہو اور کچھ بڑے لوگ جو مدیران ہوں گے وہ پورے سال کی ایکٹیوٹیز میں سے "موتی" چُن کر اس میں شامل کردیں۔۔۔ جیسے محفلینز کی محفل پر شامل کی گئی کوئی بھی بہترین کاوش، اس کے علاوہ اُس سال میں ہوئے اہم ایونٹس، تاسف اور خوشخبری والے زمروں میں سے اہم باتیں، ملاقاتیں وغیرہ وغیرہ۔۔۔ سالگرہ کی تفصیلات چند ایک صفحات پر اور ایسی چیزیں۔ یوں محفل کا ایک سالانہ خلاصہ سا ہوجائے گا۔۔۔ کچھ اہم چیزیں ایک طرف جمع ہوتی جائیں گی۔ اور محفل کی 20ویں سالگرہ پر پوری محفل کی چھان پٹک کرنے کی بجائے۔۔۔ان 10 میگزین کی چھان پٹک سے کام بن جائے گا۔
 
رانا

محفلین
بھئی سووینئر والی تجویز تو سرد خانے کی نظر ہی ہوگئی کہ بس ریٹنگ کا بٹن دبایا اور چل دئیے۔:) جن محفلین کے نام ٹیم کے لئے تجویز کئے گئے تھے اگر وہ تسلسل کے ساتھ پندرہ بیس دن دے سکیں تو خود بھی اپنے نام پیش کریں تاکہ اندازہ لگایا جاسکے کہ کام شروع کیا جاسکتا ہے یا نہیں۔کچھ دن لگا کر ایک رف سی چیز بنا کر منتظمین کو دے دی جائے تو شائد وہ بھی ہمت کرلیں اور کچھ دلچسپی لے کر اس کی ادارت کر ہی ڈالیں۔:)
 
کام بہت مشکل۔۔۔ وقت کم۔۔۔ اور محفلینز کے پاس وقت اُس سے بھی کم ہے۔
میں اپنی خدمات لئیے حاضر ہوں مگر نتائج کی ذمے دار بالکل نہیں۔۔۔
 
رانا

محفلین
کام بہت مشکل۔۔۔ وقت کم۔۔۔ اور محفلینز کے پاس وقت اُس سے بھی کم ہے۔
میں اپنی خدمات لئیے حاضر ہوں مگر نتائج کی ذمے دار بالکل نہیں۔۔۔
نتائج کی ذمہ داری کی فکر نہ کریں۔ کیونکہ ہمارا کام مواد نکالنا ہے یا زیادہ سے زیادہ ہم ایک رف چیز بنانے کی کوشش کریں گے۔اس کی کانٹ چھانٹ تو مدیران کو ہی کرنا ہوگی۔
یہ بات آپ کی ٹھیک ہے کہ وقت کی سالگرہ کے حوالے سے بھی شدید قلت ہے اور محفلین کے پاس بھی کہ ان کی اپنی ذاتی زندگی کی بھی ذمہ داریاں ہیں۔ پھر ضروری نہیں کہ جس کو جب وقت ملے اس وقت بجلی بھی موجود ہو۔ یہ ساری باتیں تو بہرحال اس کام کو مشکل ہی دکھا رہی ہیں۔ مثلا مجھے شام کو جب فرصت ہوتی ہے تو بجلی صرف ایک آدھ گھنٹے کے لئے ہی ملتی ہے۔ لیکن چلیں آپ کی بدولت ایک نام تو سامنے آیا۔ اسی طرح مزید دیکھتے ہیں کتنے نام سامنے آتے ہیں۔ اگر ایک مضبوط ٹیم بن جاتی ہے تو کام تقسیم کرنے کا پلان کریں گے۔ اگر ٹیم ہی مختصر ہوئی تو یہ کام نہیں ہوپائے گا۔
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
ماشاءاللہ ہماری محفل دس سال کی ہو گئی :) :) میں اپنی مصروفیت کے مطابق مستقل حاضر نہیں ہو پا رہا۔ لیکن اتنے اہم موقع پر قلم سے جتنی لکیریں کھینچ سکا دوستوں کے سامنے لے آؤں گا۔ امید ہے خوب اچھا ساماں ہو گا۔ کئی نئے رنگ لیئے :) :)
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
بھئی سووینئر والی تجویز تو سرد خانے کی نظر ہی ہوگئی کہ بس ریٹنگ کا بٹن دبایا اور چل دئیے۔:) جن محفلین کے نام ٹیم کے لئے تجویز کئے گئے تھے اگر وہ تسلسل کے ساتھ پندرہ بیس دن دے سکیں تو خود بھی اپنے نام پیش کریں تاکہ اندازہ لگایا جاسکے کہ کام شروع کیا جاسکتا ہے یا نہیں۔کچھ دن لگا کر ایک رف سی چیز بنا کر منتظمین کو دے دی جائے تو شائد وہ بھی ہمت کرلیں اور کچھ دلچسپی لے کر اس کی ادارت کر ہی ڈالیں۔:)

دراصل ! اس بار سالگرہ کے موقعے پر فرصت یقینی نہیں ہے۔ رمضان بھی شروع ہو رہا ہے اور بجلی کے مسائل بھی اپنی جگہ ہیں۔ سو کوئی وعدہ کرنا انتہائی دشوار ہے۔ مواد جمع کرنے اور ان کی تدوین کا کام انتہائی عرق ریزی کا طلبگار ہوگا اور اس کے لئے خصوصی طور پر وقف کردہ رضا کاروں کی ضرورت ہوگی ۔
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
میری ایک رائے ہے۔ رمضان کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہو گا۔ دیس اور پردیس رہنے والے سب دوست، گرمیاں بھی ہیں تو دیس والے شاید زیادہ مشکل میں ہوں۔ رائے یہ ہے کہ سالگرہ کی تقریب عید کے پانچویں روز کے قریب شروع کی جائے۔ سچ یہ ہے کہ میں نثر پارے اور کسی کے ہاتھ میں نہیں دینا چاہتا :(
میں کافی الجھنوں کا شکار ہوں، لیکن یہ موقع سال میں ایک ہی مرتبہ آتا ہے۔ محمداحمد بھائی نے جو نثر پارے کا ربط دیا تو مجھ سے رہا نہیں گیا۔ اس لیئے نثر پارے تو میں ہر صورت مکمل کروں گا۔ میرے رب کی رضا سے!
 
ماہی احمد

لائبریرین
رانا بھائی! ایک اور مسئلہ بھی ہے نا، یہ کام زیادہ اچھے طریقے سے وہ لوگ نبھا سکتے ہیں جو محفل پر 8، یا دس سال سے ہیں، میرے جیسے نئے لوگ کیا کریں گے؟ پرانی محفل کے متعلق تو ہم کچھ بھی نہیں جانتے۔
 
مقدس

لائبریرین
بھئی سووینئر والی تجویز تو سرد خانے کی نظر ہی ہوگئی کہ بس ریٹنگ کا بٹن دبایا اور چل دئیے۔:) جن محفلین کے نام ٹیم کے لئے تجویز کئے گئے تھے اگر وہ تسلسل کے ساتھ پندرہ بیس دن دے سکیں تو خود بھی اپنے نام پیش کریں تاکہ اندازہ لگایا جاسکے کہ کام شروع کیا جاسکتا ہے یا نہیں۔کچھ دن لگا کر ایک رف سی چیز بنا کر منتظمین کو دے دی جائے تو شائد وہ بھی ہمت کرلیں اور کچھ دلچسپی لے کر اس کی ادارت کر ہی ڈالیں۔:)
میں تیار ہوں بھیا :)
 
arifkarim

معطل
محفل کے پلیٹ فارم سے اردو کمیونٹی کو ملنے والے فونٹس، سافٹوئیرز اور اسی طرح کی دوسری مفید چیزیں
گذشتہ دس سالوں میں محفل میں شائع ہوئی محفلین کی تحریریں جن کے پھر ذیلی زمرے ہوں
یہ کام تو میرے خیال میں ناظمین، محفل کے ہر ذیلی زمرے میں جا کر سب سے زیادہ مثبت ریٹنگ والے دھاگوں کو چیک کر کے باآسانی کر سکتے ہیں۔

ایک تجویز یہ بھی ہے کہ محفل کی دسویں سالگرہ پر جو محفلین معطل ہیں ان کی لسٹ نکال کر ان کی معطلی کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے۔ اور جن کی معطلی کی وجوہات سنگین نوعیت کی نہ ہوں یعنی لاپرواہی کی وجہ سے کئے گئے مراسلے ہوں ان کی مشروط معطلی ختم کرنے کا بھی اعلان کردیا جائے۔
اس صلہ رحمی کے باوجودمحفل پر ایک سے زائد آئیڈی رکھنے والے "معزز" اراکین کی دال نہیں گلنے والی! :)

ایسا کریں کہ اپنی اشاعت میں گوشہ معطلین کے نام سے ایک باب ضرور رکھیے۔ اس میں ان کا ذکر ضرور کریں جو اپنی سیاہ کاریوں کی وجہ سے عام معافی کے مستحق نہیں۔ :p
اور جو بار بار معطلیوں کے بعد باوجود واپس آدھمکے ہوں ، انکا ذکر "خیر" کرنا نہ بھولیں! :)

ایسے معطلین کی وجہ سے ہی یہ شرط لگائی تھی کہ "جن کی معطلی کی وجوہات سنگین نوعیت کی نہ ہوں"۔:)
مثلا اگر کوئی فسادپھیلانے یا دیگر محفلین کی دل آزاری کا باعث مسلسل بنتا رہا ہے تو وہ اس عام معافی کا مستحق نہیں ہے۔:)
اوہو۔ اب اپنی سختی بھی چنگی نہیں :)

اس موقع پر کوئی ایسا محفلین جو دس سال سے محفل سے منسلک رہا ہو اور محفل کے نشیب و فراز اور تاریخ سے واقفیت رکھتا ہو۔
اتنے پرانے ممبران جو 2005 سے ممبر ہوں اور آجکل ایکٹیو بھی ہوں ڈھونڈنا خاصا مشکل کام ہوگا۔
الف عین

اس سال تو ہم نے بھی کئی دن سے سر نہیں کھجایا۔۔۔۔۔ پتا نہیں ابھی اور کتنے دن تک دوسروں کو یہ زحمت دینا ہوگی۔۔۔ :p
کیا سر میں کچھ نکل آیا ہے :)

میری تجویز یہ تھی کہ اردو محفل ای میگ (میگزین) شروع کیا جائے۔ ہر سال اگست کے مہینے میں یہ شائع ہو اور کچھ بڑے لوگ جو مدیران ہوں گے وہ پورے سال کی ایکٹیوٹیز میں سے "موتی" چُن کر اس میں شامل کردیں۔۔۔
متفق۔ یہ بہت اچھاقدم ہے۔ اسکا ایک فائدہ یہ ہوگا کہ پچھلے سال میں ہونے والی کارکردگی کا علم ہو جائے گا اور جن زمروں میں کام کم یا ختم ہو گیا ہے کی بحالی کی طرف توجہ مرکوز ہوگی۔

اور محفل کی 20ویں سالگرہ پر پوری محفل کی چھان پٹک کرنے کی بجائے۔۔۔ان 10 میگزین کی چھان پٹک سے کام بن جائے گا۔
جی بالکل۔ یوں محفل پر قائم تمام پراجیکٹس کی نگرانی کرنا بھی کافی آسان ہوگا۔ کہ ہم نے فلاں پراجیکٹ سے کیا سیکھا، کیا پایا۔ یا فلاں پراجیکٹ پر مزید کام کیوں نہیں ہوا۔

بھئی سووینئر والی تجویز تو سرد خانے کی نظر ہی ہوگئی کہ بس ریٹنگ کا بٹن دبایا اور چل دئیے۔
محفل کے ریٹنگ کے نظام کا بس یہی ایک منفی پہلو ہے کہ اب زیادہ تر محفلینز بس اسی سے کام چلا لیتے ہیں بجائے سیدھا کمنٹ کرنے کے :)
 
arifkarim

معطل
مجھے یاد ہے ، کافی سال قبل محفل کی ساگرہ پر ذیلی زمروں میں بہترین کام کرنے والوں کو انتظامیہ کی طرف سے ایک خاص ایوارڈ سے نواز ا جاتا تھا۔ جو معزز رکن کے نام کیساتھ آویزاں ہو کر انکی اردو کے فروغ کیلئے کوششوں کا برملا اظہار کرتا تھا۔
میرے خیال میں اس سلسلہ کو امسال واپس لانا چاہئے اور یوں سال کے بہترین شاعر، لکھاری،فانٹ ساز، ایپلیکیشن ڈویلپر، فوٹوگراف وغیرہ کی حوصلہ افزائی کیلئے انعامات سے نوازنا چاہئے۔
 
رانا

محفلین
بهیا تیار ہونے کا مطلب یہ تهوڑی ہے کہ میں نے کام وام کرنا ہے ۔۔ ویسے بهی میرے جیسی سست بندی شاید ہی محفل کی تاریخ میں کوئی اور ہونی :rollingonthefloor:
ارے واہ! میں نے ایسے ہی مفت میں زبردست کی ریٹنگ تھمادی۔:eek: لائیں واپس کریں بھئی ہماری ریٹنگ۔:p
 
Top