تبصرے - آپ بیتی خواجہ حسن نظامی

محمد وارث

لائبریرین
میں نے خواجہ حسن نظامی کی خود نوشت سوانح، جو کہ اردو زبان کی پہلی خود نوشت سوانح ہے، کو برقیانے کا کام شروع کیا ہے، انشاءاللہ اپنی رفتار سے اسے مکمل کرونگا۔ ربط یہ ہے۔

http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=10119

مجھے خوشی ہوگی اگر احباب یہاں اپنے تبصرے، استفسارات اور رائے پیش کریں۔

خواجہ صاحب کی دیگر چار کتب، گاندھی نامہ، گورنمنٹ اور خلافت، سی پارۂ دل اور فاطمی دعوتِ خلافت نیچے دیئے گئے ربط پر پڑھی اور محفوظ کی جا سکتی ہیں، یہ سب کتب تصویری اردو میں ہیں لیکن ان کو پڑھنے کیلیئے DjVu سافٹ ویئر انسٹال کرنا پڑے گا۔


http://www.archive.org/search.php?query=creator%3A%22Khaja%20Hasan%20Nizami%22


۔
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ شگفتہ بہن، واقعی آپ بیتیاں مجھے بھی اچھی لگتی ہیں، اس کتاب سے زیادہ بہتر آپ بیتیاں بھی موجود ہیں لیکن افسوس کہ ان میں سے شاید احرار تحریک کے بانی چوہدری افضل حق کی "میری کہانی" کے علاوہ باقی کوئی بھی کاپی رائٹ فری نہیں ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
وارث بھائی اگر آپ کے لیے ممکن ہو تو پھر چوہدری افضل حق کی "میری کہانی" کے لیے بھی آپ سے درخواست ہے ۔



سب سے پہلے آپ سے اور باقی سب پڑھنے والوں سے معذرت کہ چوہدری افضل حق کی خود نوشت کا غلط نام لکھ گیا، کتاب کا نام "میری کہانی" نہیں بلکہ "میرا افسانہ" ہے۔

'میرا افسانہ' بھی ایک تاریخی اہمیت کی آپ بیتی ہے کہ چوہدری افضل حق کی کایا پلٹ اور پولیس کی نوکری چھوڑ کر، سید عطاءاللہ شاہ بخاری کے ساتھ مل کر مجلسِ احرار کی بنیاد رکھنا اور اس کی تاریخ کے متعلق ہے (اسی موضوع پر ایک اور شعلہ بیاں احراری شورش کاشمیری کی خوبصورت خود نوشت "بوئے گل نالۂ دل دودِ چراغِ محفل" بھی پڑھنے کے لائق ہے)

انشاءاللہ خواجہ صاحب کی آپ بیتی کے بعد 'میرا افسانہ' پر کام شروع کر سکوں گا اگر مرزا فرحت اللہ بیگ دہلوی کی "دہلی کا ایک یادگار مشاعرہ" نے چین سے رہنے دیا تو۔:)
 

حسن نظامی

لائبریرین
محمد وارث صاحب بہت خوب مگر جو سافٹ ويئر آپ نے بتايا ہے اس کا لنک بھي عنايت کر ديں تو نوازش ہو گي
 

الف عین

لائبریرین
خواجہ حسن نظامی صاحب کی اوپر دئی گئی چار کتابوں کے علاوہ انکی ایک اور کتاب "اسلامی جہاد کی ہراول فوج" مجھے نیٹ پر ملی ہے، اسکا ربط نیچے دیا جا رہا ہے۔

http://www.archive.org/details/IslamiJahadKiHarawalFouj

وارث۔ اس سائٹ پر ببت سی اردو کتابیں ٹیکسٹ کی صورت میں ہیں، ان پر کلک کرنے سے ہر پیرا میں محض چار پانچ کیریکٹرس آتے ہیں۔ یہ کس فارمیٹ کی ٹیکسٹ ہے؟ ان پیج سے جنریٹیڈ ٹیکسٹ بھی طویل عبارت میں ہونا چاہئے نا!
 

محمد وارث

لائبریرین

محمد وارث

لائبریرین
وارث۔ اس سائٹ پر ببت سی اردو کتابیں ٹیکسٹ کی صورت میں ہیں، ان پر کلک کرنے سے ہر پیرا میں محض چار پانچ کیریکٹرس آتے ہیں۔ یہ کس فارمیٹ کی ٹیکسٹ ہے؟ ان پیج سے جنریٹیڈ ٹیکسٹ بھی طویل عبارت میں ہونا چاہئے نا!


اعجاز صاحب میں نے اس سائٹ پر اردو کی کاپی رائٹ فری تصویری کتابیں ہی دیکھی ہیں جو کہ DjVu پلگ اِن انسٹال کرنے کے بعد ہی پڑھی جاتی ہیں، اس پلگ اِن کا ربط میں نے اوپر والی پوسٹ میں دے دیا ہے، یا اس سائٹ پر میں نے انگلش ٹیکسٹ میں کتابیں دیکھی ہیں جیسے 'باغ و بہار' کا انگلش ترجمہ جو کہ ٹیکسٹ میں ہے۔
 

راشد اشرف

محفلین
بہت عمدہ کام ہوگیا ہے۔ بہت خوب
چند روز قبل ایک دوست نے خواجہ حسن نظامی کے تحریر کردہ پاکستان (اشاعت: 1952، دہلی) کے سفرنامہ کی پی ڈی ایف بھیجی ہے۔ خواجہ صاحب نے پاکستان کے دو سفر کیے تھے:
پہلا: سولہ مئی، 1950
دوسرا: چار نومبر 1950
کتاب کل 120 صفحات پر مشتمل ہے۔ عنقریب اسے یہاں پیش کروں گا
 

الف نظامی

لائبریرین
بہت عمدہ کام ہوگیا ہے۔ بہت خوب
چند روز قبل ایک دوست نے خواجہ حسن نظامی کے تحریر کردہ پاکستان (اشاعت: 1952، دہلی) کے سفرنامہ کی پی ڈی ایف بھیجی ہے۔ خواجہ صاحب نے پاکستان کے دو سفر کیے تھے:

پہلا: سولہ مئی، 1950
دوسرا: چار نومبر 1950

کتاب کل 120 صفحات پر مشتمل ہے۔ عنقریب اسے یہاں پیش کروں گا
راشد اشرف صاحب براہ کرم یہ کتاب اپ لوڈ کر دیجیے۔بہت نوازش!
 
Top