تبصرہ: اردو ، عربی ، فارسی ، انگریزی (مختصر لغت)

(فارسی)
آہستہ
بِرِفْقٍ
آہستہ/بآرام
Slow

اس امر کا بھی یقین کر لیجئے گا کہ لفظ ’’آہستہ‘‘ کو اہلِ لغت فارسی مانتے ہیں؟
اردو لغت میں یہ لکھا ہے:
آہِسْتَہ {آ + ہِس + تَہ} (فارسی)
فارسی زبان سے ماخوذ ہے۔ اردو میں اصلی حالت میں ہی بطور متعلق فعل اور گاہے بطور اسم صفت مستعمل ہے۔
 
(فارسی)
آیندہ/اگلی بار
قِابِل/ فِی الْمُسْتَقْبَل
آیندہ/بعدازاں
Next/Future/Later

آیندہ اصولی طور پر درست ہے۔ تاہم ایسے الفاظ اردو میں آتے ہیں تو یائے کی جگہ ہمزہ لے لیتا ہے: آئندہ، پائندہ، نمائندہ وغیرہ۔
ایسا نہ ہو کہ آپ غیرمانوس کی طرف اتنے چلے جائیں کہ آپ کی اردو بھی غیر اردو لگنے لگے۔
میں اب تک اسے غلط العوام تصور کیے ہوئے تھا ، آئندہ محتاط رہوں گا۔ رہنمائی کا شکریہ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اردو لغت میں یہ لکھا ہے:
آہِسْتَہ {آ + ہِس + تَہ} (فارسی)
فارسی زبان سے ماخوذ ہے۔ اردو میں اصلی حالت میں ہی بطور متعلق فعل اور گاہے بطور اسم صفت مستعمل ہے۔
عربی میں اس کا اقرب متبادل مھلاً یا تمھل (یا بطیء)ہو سکتا ہے ۔ رفق کے مفہوم نرمی اور مہربانی و لطافت کا پہلو نمایاں ہوتا ہے۔
 
آمادن میرے لئے نیا لفظ ہے۔
آمادگی: تیار ہونا ہے یا تیار کرنا ۔۔۔ ؟ توجہ فرمائیے گا۔
اگر آمادن مصدر ہے تو اس کا مضارع کیا ہے۔
اور آمادہ کردن، آمادہ شدن میں کیا فرق ہے؛ و علیٰ ہٰذا القیاس۔
آمودن ، آمادن ، آمائیدن (بھرنا ، بنانا ، کرنا ، تیار کرنا)
یہ متعدی ہے ، اسی لیے اس سے اسم مفعول آمادہ (تیار کیا گیا) بنا ، پھر آمادہ سے معنوی مصدر مبنی للمفعول "آمادگی" بنا۔
آمادن مصدر ہے ، اس کا مضارع "آماید" ہے جیسے کشادن سے کشاید۔
آمادہ کردن اور آمادہ شدن میں وہی فرق ہے جو برانگیختہ کردن اور برانگیختہ شدن میں ہے یعنی اسم مفعول کے آگے کردن لگاکر متعدی بنانا اور شدن لگاکر لازم بنانا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی بھائی آپ کیا فرماتے ہیں؟
میرا خیال ہے کہ موٹی ویٹ سے مراد ہے کسی کو کسی کام کے لئے تیار کرنا، سٹیمولیٹ سے مراد شاید یہ ہو کہ اس کو تحریک دی جائے کسی کام کی۔ اسی مناسبت سے دیکھ لیجئے کہ فقرے کے سیاق و سباق میں کون سا بہتر رہے گا؟
 
ماشاءاللہ قیصرانی صاحب! بڑی گہری نظر رکھتے ہیں انگریزی پر آپ۔ :)
آپ کی بتائی ہوئی تفصیل کے مطابق تو یہاں سٹیمولیٹ ہی بہتر ہے۔
آئندہ بھی آپ کو انگریزی کے لیے تکلیف دیتا رہوں گا ، کوئی مسئلہ تو نہیں نا؟
 
آپ کا شکریہ کہ آپ نے اسے پسند کیا
تکلیف کی کوئی بات نہیں جناب، جہاں تک میرا محدود علم ساتھ دے گا، میں آپ کے ساتھ رہوں گا :)
 
آپ کا شکریہ کہ آپ نے اسے پسند کیا
تکلیف کی کوئی بات نہیں جناب، جہاں تک میرا محدود علم ساتھ دے گا، میں آپ کے ساتھ رہوں گا :)
قیصرانی بھائی! کوئی بھی غلطی نوٹ کریں ، بالخصوص انگریزی الفاظ میں تو ضرور بتائیے گا۔ رہنمائی کا منتظر رہا کروں گا۔ :)
خصوصی شکریہ۔ جزاکم اللہ خیرا۔ :)
 
ماشاءللہ بہت عمدہ سلسلہ ہے ۔
(فارسی)
آرام
رَاحَۃ
آرام
Relief

میرے خیال میں Rest لفظ زیادہ موزوں رہے گا۔ ریلیف درد ، تکلیف سے چھٹکارے کے معنی میں زیادہ استعمال ہوتا ہے۔
 
ماشاءللہ بہت عمدہ سلسلہ ہے ۔
(فارسی)
آرام
رَاحَۃ
آرام
Relief

میرے خیال میں Rest لفظ زیادہ موزوں رہے گا۔ ریلیف درد ، تکلیف سے چھٹکارے کے معنی میں زیادہ استعمال ہوتا ہے۔
محب بھائی تعریف کرنے اور سلسلہ پسند فرمانے پر تہ دل سے ممنون ہوں۔
آپ حضرات کی توجہ ہی اس سلسلے کو آگے بڑھانے کی ہمت پیدا کرے گی۔
Rest کردیتا ہوں ، اگر دیگر احباب کوئی اور بات مناسب سمجھیں تو وہ بتادیں۔
 
محب بھائی تعریف کرنے اور سلسلہ پسند فرمانے پر تہ دل سے ممنون ہوں۔
آپ حضرات کی توجہ ہی اس سلسلے کو آگے بڑھانے کی ہمت پیدا کرے گی۔
Rest کردیتا ہوں ، اگر دیگر احباب کوئی اور بات مناسب سمجھیں تو وہ بتادیں۔

rest سے پہلے میرے ذہن میں Relax آیا تھا مگر پھر اسے بہتر پایا۔
یہ بہترین کام ہے اور اس کام میں جتنے لوگ شامل ہوں گے اتنی بہتری آئی گی۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
(ہندی)
آرپار
نَافِذ
ازیں ور تا آں طرف
Through
یہاں بھی میرے خیال سے transparent مناسب رہے گا
transparent کا لفظ معنوی اعتبار سے ترجمے کو روشنی اور دکھائی دینے تک محدود کر دے گا۔جبکہ
آر پار کا لفظ فطری طور پر اوسع گنجائش کا حامل ہے۔مثلاً تیر جسم میں آر پار ہوگیا ۔باریک کپڑوں کے لیےبھی ،جن میں سے آر پار نظر آتا ہے، سی تھرو استعمال کیا جاتا ہے ٹرانسپیرنٹ نہیں ۔
یہاں مومی طور پر ٹرانسپیرینٹ سے بہتر شاید تھرو ہی ہو گا یا اس کا کوئی محاوراتی متبادل لیکن محاوراتی متبادل عام طور سے علاقائی اور زمانی طور پر قید ہوتے ہیں۔
 
ترجمہ کرتے وقت یہ دقت بہرحال درپیش آتی ہے کہ کسی لفظ کا ہوبہو معنی کسی دوسری زبان میں پیش کرنا بسااوقات مشکل ہو جاتا ہے۔

سی تھرو کی مثال دے کر آپ نے خود ہی بتا دیا کہ صرف تھرو سے یہ مطل نہیں نکل سکتا۔

یہ لفظ لاطینی الفاظ سے مل کر بنا ہے
trans - "through"
parere - "come in sight,appear"
"easily seen through" پہلی دفعہ 1592 میں کو مصدقہ طور پر استعمال کیا گیا
حوالہ : Dictionary.com

ویبسٹر ڈکشنری کے مطابق
fine or sheer enough to be seen through :diaphanous
یہاں لفظ diaphanous مثال کے طور پر استعمال ہوا ہے جس سے مراد ایسا کپڑا ہے جو ہلکا اور بہت پتلا ہو ۔
 
آپ کی بات پہلے بھی درست تھی اور اب بھی درست ہے۔:)
میں نے بھی در اصل اسی طرف اشارہ کیا تھا ۔ کہ ٹرانسپیرینٹ کا لفظ روشنی اور دیکھنے تک محدود کر تا ہے اور تھرو کا لفظ زیادہ عمومی و اقرب متبادل ہے۔
یہاں چلتے ہوئےدھاگے کی سادگی اور افادیت میں یہ تفاصیل شاید غیر ضروری ہوں ۔(ذاتی رائے)
 
Top