تبصرہ: اردو ، عربی ، فارسی ، انگریزی (مختصر لغت)

بانگ اور صدا میں تھوڑا سا فرق ہے شاید ۔۔۔۔۔۔
بانگ میں پکار کا عنصر شامل ہوتا ہے، صدا پکار سے مشروط نہیں ۔
انگریزی میں بھی فرق آئے گا۔
بانگ ۔۔۔۔۔۔۔۔ the call
صدا ۔۔۔۔۔۔۔۔ sound, voice
مزید ۔۔۔ sound کوئی سی آواز ہو سکتی ہے، جب کہ voice وہ آواز ہے جس میں معانی بھی ہوں۔ مثلاً کسی انسان کا بات کرنا۔
آواز ۔۔ فارسی کا لفظ ہے جو صدا، بانگ دونوں پر محیط ہے۔
 
آلت ایک ’’خاص‘‘ آلے کے لئے مخصوص نہیں کیا؟
جی ، صرف "افزار" رہنے دیتا ہوں ، اسے حذف کردیتا ہوں ، اس کی تحقیق کیے ہوئے سال بھر ہوگیا ہے، اب جو دوبارہ ڈکشنریوں کی طرف رجوع کیا اس کا ترجمہ دیکھ کر ہنسی نکل آئی۔ :)
 
آمدنی کی اصل فارسی ہے جناب۔ آمد، آمدن، آمدنی
مزید یہ کہ آمدنی اور درآمد کے معروف معانی مختلف ہیں۔ آمدنی (اِنکم) اور درآمد (اِمپورٹ)۔
"آمدنی" جو اردو میں مستعمل ہے اس میں "آمدن" تو فارسی سے لیا ہے ، مگر اس کی "ی" فارسی والی نہیں بلکہ اردو والوں نے ویسے ہی بڑھا دی ہے ، اب چوں کہ "ی" لگنے کے بعد یہ خالص فارسی کا لفظ نہ رہا اس لیے "آمدنی" کو اردو کا قرار دیا ہے ، کیونکہ مصادرِ فارسی پر "ی" برائے لیاقت آتی ہے ، جیسے "دیدنی" دیکھنے کے لائق ، "گفتنی" کہنے کے لائق۔
البتہ "آمدنی" کے لیے فارسی میں "آمدن" اور "درآمد" دونوں آتے ہیں ، اگر معنوی اختلاف ہے تو فارسی کے لیے "آمدن" لکھ دیتا ہوں، مگر میرے خیال میں "درآمد" بمعنی "امپورٹ" اردو میں ہے ، نہ کہ فارسی میں۔

مہدی نقوی حجاز بھائی! امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے۔
"آمدنی" (سرمائے کا منافع) کو فارسی میں کیا کہتے ہیں؟
 
آخری تدوین:
بانگ اور صدا میں تھوڑا سا فرق ہے شاید ۔۔۔ ۔۔۔
بانگ میں پکار کا عنصر شامل ہوتا ہے، صدا پکار سے مشروط نہیں ۔
انگریزی میں بھی فرق آئے گا۔
بانگ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ the call
صدا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ sound, voice
مزید ۔۔۔ sound کوئی سی آواز ہو سکتی ہے، جب کہ voice وہ آواز ہے جس میں معانی بھی ہوں۔ مثلاً کسی انسان کا بات کرنا۔
آواز ۔۔ فارسی کا لفظ ہے جو صدا، بانگ دونوں پر محیط ہے۔
ٹھیک ہے ، جی صرف "صدا" لے لیتا ہوں کہ یہی مراد تھی۔
 
"آمدنی" جو اردو میں مستعمل ہے اس میں "آمدن" تو فارسی سے لیا ہے ، مگر اس کی "ی" فارسی والی نہیں بلکہ اردو والوں نے ویسے ہی بڑھا دی ہے ، اب چوں کہ "ی" لگنے کے بعد یہ خالص فارسی کا لفظ نہ رہا اس لیے "آمدنی" کو اردو کا قرار دیا ہے ، کیونکہ مصادرِ فارسی پر "ی" برائے لیاقت آتی ہے ، جیسے "دیدنی" دیکھنے کے لائق ، "گفتنی" کہنے کے لائق۔
البتہ "آمدنی" کے لیے فارسی میں "آمدن" اور "درآمد" دونوں آتے ہیں ، اگر معنوی اختلاف ہے تو فارسی کے لیے "آمدن" لکھ دیتا ہوں، مگر میرے خیال میں "درآمد" بمعنی "امپورٹ" اردو میں ہے ، نہ کہ فارسی میں۔
اردو والوں نے ایسے ہی نہیں بڑھا دی۔ فارسی میں بھی مثالیں ملیں گی، فوری طور پر ذہن میں نہیں ہے۔
دوسری بات یہ کہ آپ کی اس مختصر لغت کی ترتیب میں ترجیح کسے حاصل ہے؛ اردو کو فارسی کو یا عربی کو یا انگریزی کو؛ یہ فیصلہ تو آپ کو کرنا ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ماشاءاللہ ۔۔۔۔۔!

یہ تو بہت ہی عمدہ کام ہے۔

بہتر ہوگا کہ ٹیکسٹ کو اس ترتیب سے رکھا جائے کہ بعد میں با آسانی کسی اسکرپٹ کی مدد سے چاروں زبانوں کے معنی کو الگ الگ شناخت کیا جاسکے اور ضرورت کے حساب سے فارمیٹ بھی کیا جا سکے۔ اس حوالے سے ابن سعید بھائی سے رہنمائی طلب کی جا سکتی ہے۔
 
"آمدنی" جو اردو میں مستعمل ہے اس میں "آمدن" تو فارسی سے لیا ہے ، مگر اس کی "ی" فارسی والی نہیں بلکہ اردو والوں نے ویسے ہی بڑھا دی ہے ، اب چوں کہ "ی" لگنے کے بعد یہ خالص فارسی کا لفظ نہ رہا اس لیے "آمدنی" کو اردو کا قرار دیا ہے ، کیونکہ مصادرِ فارسی پر "ی" برائے لیاقت آتی ہے ، جیسے "دیدنی" دیکھنے کے لائق ، "گفتنی" کہنے کے لائق۔
البتہ "آمدنی" کے لیے فارسی میں "آمدن" اور "درآمد" دونوں آتے ہیں ، اگر معنوی اختلاف ہے تو فارسی کے لیے "آمدن" لکھ دیتا ہوں، مگر میرے خیال میں "درآمد" بمعنی "امپورٹ" اردو میں ہے ، نہ کہ فارسی میں۔

مہدی نقوی حجاز بھائی! امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے۔
"آمدنی" (سرمائے کا منافع) کو فارسی میں کیا کہتے ہیں؟
درآمد کہا جاتا ہے عموماً
 
ماشاءاللہ ۔۔۔ ۔۔!

یہ تو بہت ہی عمدہ کام ہے۔

بہتر ہوگا کہ ٹیکسٹ کو اس ترتیب سے رکھا جائے کہ بعد میں با آسانی کسی اسکرپٹ کی مدد سے چاروں زبانوں کے معنی کو الگ الگ شناخت کیا جاسکے اور ضرورت کے حساب سے فارمیٹ بھی کیا جا سکے۔ اس حوالے سے ابن سعید بھائی سے رہنمائی طلب کی جا سکتی ہے۔
ممنونم بر حوصلہ افزائی۔
ابھی تو کام کی ابتدا ہے اور بظاہر کافی طویل کام ہے۔
قابل ذکر مواد اکٹھا ہوجائے تو انھیں تکلیف دوں گا۔
 
Top