1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $420.00
    اعلان ختم کریں
  2. اردو محفل سالگرہ چہاردہم

    اردو محفل کی یوم تاسیس کی چودہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

ن م راشد بے چارگی از ن م راشد

فرخ منظور نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ستمبر 22, 2011

  1. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,525
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    بے چارگی

    میں دیوارِ جہنم کے تلے
    ہر دوپہر، مفرور طالب علم کے مانند
    آ کر بیٹھتا ہوں اور دزدیدہ تماشا
    اس کی پراسرار و شوق انگیز جلوت کا
    کسی رخنے سے کرتا ہوں!

    معرّی جامِ خوں در دست، لرزاں
    اور متنبی کسی بے آب ریگستاں
    میں تشنہ لب سراسیمہ
    یزید اِک قلّۂ تنہا پر اپنی آگ میں سوزاں
    ابوجہل اژدہا بن کر
    خجالت کے شجر کی شاخ پر غلطاں
    بہأاللہ کے جسمِ ناتواں کا ہر
    رواں اِک نشترِ خنداں
    زلیخا، ایک چرخِ نور و رنگ آرا
    سے پابستہ
    وہیں پہیم رواں، گرداں
    ژواں، حلّاج، سرمد
    چرسی انسان کی طرح ژولیدہ مو، عریاں
    مگر رقصاں

    ستالن، مارکس، لینن روئے آسودہ
    مگر نارس تمنّاؤں کے سوز و کرب سے شمع تہِ داماں
    یہ سب منظور ہے یارب
    کہ اس میں ہے وہ ہاؤ ہو، وہ ہنگامہ وہ سیمابی
    کہ پائی جس سے ایسی سیمیائی صورتوں نے
    روحِ خلاّقی کی بے تابی
    مگر میرے خدا، میرے محمد کے خدا مجھ سے
    غلام احمد کی برفانی نگاہوں کی
    یہ دل سوزی سے محرومی
    یہ بے نوری یہ سنگینی
    بس اب دیکھی نہیں جاتی
    غلام احمد کی یہ نا مردمی دیکھی نہیں جاتی

    نیویارک ۔ 16، دسمبر 1953

    (ن م راشد)
     
    • زبردست زبردست × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  2. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,525
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
  3. حسن نظامی

    حسن نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    564
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    واہ ۔ بہت عمدہ ۔ بہت ہی عمدہ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,525
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    انتخاب کی پذیرائی کے لئے بہت شکریہ!
     
    • زبردست زبردست × 1
  5. ام نور العين

    ام نور العين معطل

    مراسلے:
    2,026
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    م ت ن ب ی :laugh:
     
    • متفق متفق × 1
  6. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,525
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    شکریہ بیٹا غلطی کی نشاندہی کے لئے۔ ایسے خوش ہوتی ہوئی کتنی مزحکہ خیز لگ رہی ہیں مزید خوش ہو لیں۔ :)
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  7. ملک عدنان احمد

    ملک عدنان احمد محفلین

    مراسلے:
    361
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Psychedelic
    جناب اس میں سے بہاءاللہ اور غلام احمد کا تھوڑا تعارف کرا دیجئے گا؟
    کیا غلا م احمد سے مراد مرزاغلام احمد قادیانی ہی ہے؟ اور اگر ہے تو "ن۔م۔راشد" کی اسکے ساتھ اس ہمدردی کی کوئی خاص وجہ ؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر