1. اردو محفل سالگرہ پانزدہم

    اردو محفل کی یوم تاسیس کی پندرہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

بے جرم و خطا یار نہ کر چشم نمائی، تیوری کو چڑھا کر ۔ مستزاد مثلث از نظیر اکبر آبادی

فاتح نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏فروری 5, 2013

  1. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    بے جرم و خطا یار نہ کر چشم نمائی، تیوری کو چڑھا کر
    اور رنجشِ بے جا سے نہ کر صاف لڑائی، منہ سرخ بنا کر
    اس حور کی کب ہم سے ہوئی عہدہ برائی، اتنی نہ جفا کر

    کرتا ہوں ترے ہجر میں اے شوخ پری زاد، میں نالہ و فریاد
    دیتا نہیں خاطر سے تری اے ستم ایجاد، جب کوئی مری داد
    پھر ہار کے دیتا ہوں میں تیری ہی دہائی، ہاتھوں کو اٹھا کر

    دل تڑپے ہے بسمل کی طرح جی میں نہیں جی، مشتاق اجل ہوں
    آنکھوں میں دم آیا ہے نہیں مرنے میں باقی، چھن یا کوئی پل ہوں
    لائی مجھے ظالم تری اس درجہ جدائی، لے اب تو ملا کر

    سدھ لے گئی بالی کی جھمک، سبر کرن پھول، اور قعل کو بندے
    بالی کی گئی جوھک لگا سینہ میں اک ہوں، دل لے گئے جھمکے
    اور جی کے تئیں لے گئی زنجیرِ طلائی، زنجیر پنھا کر

    کا جل کی کھچاوٹ نے کیا دل پہ یہ طوفاں، جو ہوش اڑایا
    مسی کی دھری نے وہ کیا ظلم نمایاں، جو غش پہ غش آیا
    ہاتھوں نے بھی اک آگ سی سینے میں لگائی، مہندی کو دکھا کر

    کیا اس کی نظیرؔ اب میں کہوں تن کی لطافت، میلا ہو نگہ سے
    اور اس کے سوا اور یہ نرمی و نزاکت، ٹک ناز و ادا سے
    اک پھول اٹھا دے تو مڑک جاوے کلائی، بل سیکڑوں کھا کر
    نظیر اکبر آبادی​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  2. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    26,150
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    شکریہ فاتح صاحب ارسال فرمانے کیلیے
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. مدیحہ گیلانی

    مدیحہ گیلانی محفلین

    مراسلے:
    2,282
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    واہ واہ ۔۔۔اسے پڑھنے کا بھی اپنا لطف ہے ۔
    بہت شکریہ فاتح صاحب شئیر کرنے کا ۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    پسند فرمانے پر آپ کا بھی شکریہ وارث صاحب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    بہت شکریہ مدیحہ گیلانی صاحبہ
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر