بی بی سی نے اردو صحافت سے متعلق اپنی ویب سائٹ پر ایک چھوٹے سے کورس کا اجرا کیا ہے۔ سرسری جائزے پر مجھے مفید معلوم ہوا ہے سوچا دلچسپی رکھنے والے احباب کے لیے اسے یہاں پیش کر دیا جائے۔
خاصی بنیادی سی معلومات ہیں۔ گلوبل سائنس پڑھنے والے اس میں آدھے سے زیادہ پہلے ہی جانتے ہونگے اور اردو بولنے والے، جو زبان کے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک نہیں کرتے اس سے اتنی واقفیت رکھتے ہی ہیں کہ گرامر، املاء اور واحد جمع کی غلطیاں نہ کریں۔
السلام علیکم میں نے یہ کورس دئکھا تھا میں نے کوشش کی کہ یہ کورس کرانے کا مقصد کیا ہے ۔۔۔۔! اور کورس کرنے والے کو بی بی سی کی طرف سے کوئی سرٹیفکیٹ ملے گا یا فقط معلومات میں اضافہ مقصود ہے ۔۔۔۔۔۔! ویسے کافی مفید ،اہم اور بنیادی معلومات دی گئی ہیں انٹرنیٹ صحافت کے حوالے سے ۔