بیجنگ اولمپکس 2008

کاشف رفیق

محفلین
السلام علیکم

فورم پر اولمپکس کے بارے میں مجھے کوئی تھریڈ نظر نہیں آیا۔ ان اولمپکس کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کیلئے درج ذیل سائٹس ملاحظہ فرمایئے اور اپنی رائے کا اظہار اسی تھریڈ میں کیجئے۔

بیجنگ اولمپکس کی آفیشل سائٹ

تازہ ترین نتائج کیلئے
 

ابوشامل

محفلین
یار یہ بیڑا غرق ہو ہمارے کیبل نیٹ ورک کا۔ اولمپک کے پہلے دن سے جیو سوپر بند کر رکھا ہے، ابھی تک نہیں چلایا۔ کلی طور پر محروم ہوں ابھی تک اولمپک کی کوئی بھی سرگرمی نہیں دیکھ پایا
ویسے آج پاکستان کا ہاکی میچ تھا، کیا ہوا اس کا؟
 
بیجنگ اولمپکس ختم ہوئے ۔ چائنا سرفہرست جبکہ امریکی نمبر دو رہے۔
کوریا 13 گولڈ سے ساتھ ساتویں پر رہا۔ برا نہیں۔
پاکستان خالی ہاتھ۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان میں آجکل سیاست کا کھیل زوروں پر ہے اس لیے اولمپکس پر توجہ دینے کی کسی کو فرصت نہیں تھی۔ اگلی دفعہ صحیح۔

اور ہو سکتا ہے آئندہ چار سالوں میں ثانیہ بھی مزید محنت کر کے شاید کوئی مقام حاصل کر ہی لے۔
 

الف عین

لائبریرین
ثانیہ بے چاری کو کلائی میں چوٹ لگ گئی تھی اس لئے مقابلےسے ہٹنا پرا۔
ہندوستان کو اس بار کم از کم ایک گولڈ اور دو برانز میڈل مل سکے۔
 

طالوت

محفلین
بیجنگ میں‌ میڈلز کی دوڑ جاری ہے۔ خوشگوار طور پر جنوبی کوریا نے اب تک 5 گولڈ میڈل جیت کر تیسری پوزیشن اسٹریلیا کے ساتھ شیر کی ہے-۔۔پاکستان اب تک کوئی میڈل نہ جیت سکا۔
ثانیہ مرزا بھی ابھی تک کچھ اچھی کارکردگی کامظاہرہ نہ کرسکیں‌ہیں
پاکستان کوئی میڈل جیت جاتا تو "معجزہ" کہلاتا ۔۔۔ ماشاءاللہ ہاکی کے کرتا دھرتا نے کوئی چالیس سال پہلے کالج میں ہاکی کھیلی تھی اسی طرح کرکٹ کے کرتا دھرتا امریکہ سے برآمد کیے گئے ۔۔۔ ہر معاملہ ہی چل سو چل ہے ۔۔۔
اور ہندوستان ہم سے سات گنا بڑا ملک ہے ہر لحاظ سے لیکن تمغے ان کے حصے میں بھی رو دھو کر ہی آتے ہیں
ثانیہ مرزا کا کیا ہے اتنی اچھی کھلاڑی نہیں جتنی زیادہ تشھیر کی جاتی ہے ۔۔۔
باقی سارک ممالک تو اللہ ہی حافظ ہے ۔۔۔ ہم سب ایک چیز میں مستقل چیمپین چلے آ رہے ہیں اور وہ ہے جنگ نفرت جہالت تعصب اور ان کے میڈل ہم کہیں اور جانے ہی نہیں دیتے
ہمارے پاس اولمپکس سے خوش ہونے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ اسے براعظمی نقطہ نظر سے دیکھیں ۔۔۔

وسلام
 
Top