بیت بازی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فاتح

لائبریرین
نہ ہوا پر نہ ہوا میر کا انداز نصیب
ذوق یاروں نے بہت زور غزل میں مارا​
 

محمد وارث

لائبریرین
اچھے عیسٰی ہو، مریضوں کا خیال اچھا ہے
ہم مرے جاتے ہیں، تم کہتے ہو حال اچھا ہے

(امیر مینائی)

۔
 

فاتح

لائبریرین
یہ اور بات اس پہ مسلط ہیں بد نہاد
یہ خوش نما دیار ہمیں‌ بے گھروں سے ہے​
(حبیب جالب)
 

محمد وارث

لائبریرین
یقیں مثلِ خلیل آتش نشینی
یقیں اللہ مستی، خود گزینی
سن اے تہذیبِ حاضر کے گرفتار
غلامی سے بتر ہے بے یقینی

(اقبال)

۔
 

فاتح

لائبریرین
یہ کون باغ میں خنجر بدست پھرتا ہے
یہ کس کے خوف سے چہرہ بدل رہی ہے ہوا​
(پروین شاکر)
 

محمد وارث

لائبریرین
یہ میں ہوں یا ترا پرتو اتر گیا مجھ میں
یہ کون تھا جو غزل خواں گزر گیا مجھ میں

(رضی اختر شوق)

۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ عنایتیں غضب کی یہ بلا کی مہربانی
میری خیریت بھی پوچھی کسی اور کی زبانی
(نذیر بنارسی)
 

زینب

محفلین
یوں بھی نہین کہ شہر کو ویران چھوڑ آئے

لوگوں مین اس سے عشق کے امکان چھوڑ آیے

لہجے کے بعد اب وہ بدلتا نگا ہ بھی

رستہ بدل کے ہم اسے حیر ان چھوڑآیے۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
وہ اجلے دریچوں میں پائل کی چھن چھن
تنفس کی الجھن پہ طبلے کی دھن دھن
یہ بے روح کمروں میں کھانسی کی ٹھن ٹھن
ثنا خوان تقدیسِ مشرق کہاں ہیں؟
(ساحر)
 

عمر سیف

محفلین
نیند میں کوئی اپنے آپ سے باتیں کرتا رہتا ہے
کال کنویں میں گونجتی ہے، آواز کسی سودائی کی
 

فاتح

لائبریرین
یہ علم کا سودا، یہ کتابیں، یہ رسالے
اک شخص کی یادوں کو بھُلانے کے لئے ہیں​
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top