بیت بازی کا کھیل!

ناعمہ عزیز

لائبریرین
کسی ا پنےکو کھونا وہ کیا جانے،،
بنا نیند کے سونا وہ کیا جانے،،
اس شخص نے مجھے محفلوں میں ہنستے دیکھا ہے،
میری تنہائی کا رونا وہ کیا وہ کیا جانے۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
ناعمہ یہ بیت بازی کا دھاگہ ہے۔ پسندیدہ شعر و شاعری کا نہیں۔

راجہ صاحب نے جو شعر دیا تھا اس کے آخر میں حرف ن ہے۔ تمہیں ن سے کوئی شعر دینا چاہیے تھا۔ جیسے کہ :

نازکی اس کے لب کی کیا کہیے
پنکھڑی اک گلاب کی سی ہے

اب اگلا شعر حرف ی سے شروع ہونا چاہیے۔
 

راجہ صاحب

محفلین
یہ غم کیا دل کی عادت ہے ؟ نہیں تو
کسی سے کچھ شکایت ہے ؟ نہیں تو

کسی کے بن کسی کی یاد کے بن
جئیے جانے کی ہمت ہے ؟ نہیں تو
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top