بیت بازی کا کھیل!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ماظق

محفلین
یوں گلیوں بازاروں میں آوارہ پھرتے رہتے ہیں
جیسے اس دنیا میں سبھی آئے ہوں عمر گنوانے لوگ
آگے پیچھے دائیں بائیں سائے سے لہراتے ہیں
دنیا بھی تو دشت بلا ہے ہم ہی نہیں دیوانے لوگ
 

فرخ منظور

لائبریرین
آئے کچھ ابر، کچھ شراب آئے
اس کے بعد آئے جو عذاب آئے
ہر رگِ خوں میں پھر چراغاں ہو
سامنے پھر وہ بے نقاب آئے

(فیض)
 

تیشہ

محفلین
یار ِبد عہد کا کتنا بڑا احساں ہے کہ ہم
اب کسی کے لئے برباد نہیں ہونے کے
اس جفا جوُ کو دعا دو کہ اگر وہ نہ رہا
پھر کسی سے ستم ایجاد نہیں ہونے کے ۔۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بوچھی یہ لیں ایک فی البدیہہ شعر سنیں ابھی ابھی لکھا ہے میں نے ، یہ شعر آپ کے نام میری طرف سے :party:

یہ کیا کہ زندگی کو کبھی حوصلہ نہیں
یہ بھی ہے زندگی کبھی طوفاں میں گم نہیں


(سیدہ شگفتہ)

 

تیشہ

محفلین
بوچھی یہ لیں ایک فی البدیہہ شعر سنیں ابھی ابھی لکھا ہے میں نے ، یہ شعر آپ کے نام میری طرف سے :party:

یہ کیا کہ زندگی کو کبھی حوصلہ نہیں
یہ بھی ہے زندگی کبھی طوفاں میں گم نہیں


(سیدہ شگفتہ)


واہ ۔۔۔:battingeyelashes: زبردست شعر ہے مطلب آپکو بھی آمد ہوتی ہے :party: بہت خوب ۔ ۔۔
پسند آیا :party: :happy:
میرا دل ہے آپکو روز آمد ہو اور آپ روز ہی اک نئا لکھکر لایا کریں :battingeyelashes:
 

تیشہ

محفلین
نہیں کہ ہم سفروں کے لئے بنے دیوار
جو برق پا تھے انہیں ہم نے راستا بھی دیا
مگر خداُ کی سبھی بخشیشں انوکھی ہیں
وفا کے ساتھ ہمیں یارِ بے وفا بھی دیا ۔۔
 

تیشہ

محفلین
نیند آنکھوں میں مسلسل نہیں ہونے دیتا
وہ میرا خواب مکمل نہیں ہونے دیتا
آنکھ کے شیش محل سے وہ کسی بھی لمحے
اپنی تصویر اُوجھل نہیں ہونے دیتا ۔۔۔
 

راجہ صاحب

محفلین
ابھی تو مل کرچلتےہیں سمندر کی مسافت میں
پھراس کے بعد دیکھیں گے کنارہ کون کرتا ہے
گٹھائیں کون لاتا ہے میری آنکھوں کے موسم میں
پھر اس کے بعد بارش کا نظارہ کون کرتا ہے

نامعلوم
 

تیشہ

محفلین
یہ خیال سارے ہیں عارضی، یہ گلاب سارے ہیں کاغذی
گلُ ِآرزو کی جو باس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے
جنہیں کرسکا نہ قبول میں،وہ شریک راہ سفر تھے
جو میری طلب میری آس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے ۔۔۔
 

تیشہ

محفلین
شکر ہے آج و حصے میں ملا ہے ۔ :party:

وہ بام ودر ہوں ایسے جن میں اپنا پن نظر آئے
جو اپنے گھر کی چھت جیسی ہو گر چھت ہو تو ایسی ہو
مجھے کانٹا چھبےُ اور تیری آنکھوں سے لہو ٹپکے
تعلق ہو تو ایسا ہو،محبت ہو تو ایسی ہو
یہی محسوس ہو جیسے کئی صدیاں گزاری ہیں
فقط اک پل کی فرقتُ میں اذیت ہو تو ایسی ہو

و ۔ :party:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top