بیت بازی سے لطف اٹھائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
ایک ہمیں آوارہ کہنا کوئی بڑا الزام نہیں
دنیا والے دل والوں کو اور بہت کچھ کہتے ہیں
(حبیب جالب)
 

زونی

محفلین
آج آیا ھے ہمیں بھی ان اڑانوں کا خیال
جن کو تیرے زعم میں بے بال و پر کرتے رہے

(پروین شاکر)
 

زونی

محفلین
ان کو آندھی میں ہی بکھرنا تھا
بال و پر یہاں کے تھے ہی نہیں
ہو تیری خاکِ آستاں پہ سلام
ہم تیرے آستاں کے تھے ہی نہیں

(جون ایلیا)
 

زونی

محفلین
یہ جو دیوانے سے دو چار نظر آتے ہیں
ان میں کچھ صاحبِ اسرار نظر آتے ہیں
تیری محفل کا بھرم رکھتے ہیں سو جاتے ہین
ورنہ یہ لوگ تو بیدار نظر آتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
نجانے کون سی رُت میں بھچڑ گئے وہ لوگ
جو اپنے دل میں بہت احترام رکھتے تھے
(نوشی گیلانی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ آرزو تھی کہ ہم اس کے ساتھ ساتھ چلیں
مگر وہ شخص تو راستہ بدلتا جاتا ہے
(نوشی گیلانی)
 

زونی

محفلین
نکلے صدف کی آنکھ سے موتی مرے ہوئے
پھوٹے ہیں چاندنی میں شگوفے جلے ہوئے
بے وجہ تو نہیں ہیں چمن کی تباہیاں
کچھ باغباں ہیں برق و شرر سے ملے ہوئے

(ساغر صدیقی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ سبھی کیوں ہے یہ کیا ہے مجھے کچھ سوچنے دے
کون انساں کا خدا ہے مجھے کچھ سوچنے دے
(ساحر لدھیانوی)
 

شمشاد

لائبریرین
رام ملحد کہ مسلماں ہے کبھی فیصلہ دے
ہر طرف رائے زنی ہے مرے مکی مدنی
(رام ریاض)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top