بیت بازی سے لطف اٹھائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
اب اس کی بات خالی ہے معنی سے اے منیر
کہنے دے جو وہ کہتا ہے روکا نہ کر اسے
(منیر نیازی)
 

حجاب

محفلین
یوں تو وہ پہلی بار ہی دل میں اُتر گیا
لیکن وہ ہمکلام بہت دیر سے ہوا ۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
اک خیال خام میں مسحور کر رکھا مجھے
خود پرستی نے جہاں سے دور کر رکھا مجھے
(منیر نیازی)
 

مغزل

محفلین
یہ کس نے آج جگائی ہے عہدِ رفتہ کی یاد
یہ کوں دل کے قریں آج نوحہ خواں سا ہے
 

مغزل

محفلین
اس نے شمشیر پہ لکھا کہ ازل تیری ہے
دل پہ لازم ہے کہ اس بات پہ اثبات کرے
افضال احمد صدیقی
 

شمشاد

لائبریرین
یارو کہاں تک محبت نبھاؤں میں
دو مجھ کو بددعا کہ اسے بھول جاؤں میں
(قتیل شفائی)
 

وجی

لائبریرین
ریختہ کے تم ہی نہیں ہو استاد غالب
کہتے ہیں کسی زمانے میں کوئی میر بھی تھا
 

راجہ صاحب

محفلین
ان کتابوں نے بڑا ظلم کیا ہے مجھ پر
ان میں اک رمز ہے جس رمز کا مارا ہوا ذہن

مژدہ عشرت انجام نہیں پا سکتا
زندگی میں کبھی آرام نہیں پا سکتا

جون ایلیا
 

مغزل

محفلین
یہ اور بات کہ تم سے گلہ نہیں کرتے
تمھارا طرزِ تخاطب یہ ناگوار تو ہے
اختر علی انجم
 

گرو جی

محفلین
جو بساطِ جاں‌ہی الٹ گیا، وہ جو راستے سے پلٹ گیا
اسے روکنے سے حصول کیا، اسے مت ُبلا ُاسے بھول جا
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top