بیت بازی سے لطف اٹھائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تیشہ

محفلین
یوں ہی تو نہیں امڈی چلی آتی ہیں غزلیں
پہلو میں میری زمزمہ خواب ہیں تیری آنکھیں ،۔

ں
 
"ں" سے شروع کوئی غزل ہوتی نہیں۔۔۔!
لیجئے لکھ ہی دیا ہے کچھ اگر جو دل کرے
ہم کو چیلنج دیجئے گا آپ بالکل ہی نہیں
ورنہ ہم بھی لائیں گے اس جگہ اپنا حرف "ڑ"

اب لکھیئے ڑ کے ساتھ
 
ڑ
پڑ رہی ہے چاند کی پہلی کرن
قیدیوں کے پاؤں کی زنجیر پر ،

ر ،

دھاندلی ہے یہاں پر اشعار کو یا تو انکی درست فارم میں لکھیں یا پھر صحیح طرح سے مان لیں کہ آپ کے پاس 'ڑ' سے شروع ہونے والا شعر نہیں ہے
بہر حال میں لکھے دیتا ہوں کہ آپکی مشکل آسان ہو جائے

"ڑ" ایسا کمینہ حرف ہے اردو کے حرفوں میں
کہ اسپر ختم ہوتا ہے نہیں بنتا کوئی مصرع

اب آپ کی مرضی ہے "ع" سے شروع کر لیں یا پھر " ر" سے
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین

بھائی اس شعر کے شاعرکا نام بھی بتا دے شکریہ
 
تیشہ

محفلین
دھاندلی ہے یہاں پر اشعار کو یا تو انکی درست فارم میں لکھیں یا پھر صحیح طرح سے مان لیں کہ آپ کے پاس 'ڑ' سے شروع ہونے والا شعر نہیں ہے
بہر حال میں لکھے دیتا ہوں کہ آپکی مشکل آسان ہو جائے

"ڑ" ایسا کمینہ حرف ہے اردو کے حرفوں میں
کہ اسپر ختم ہوتا ہے نہیں بنتا کوئی مصرع

اب آپ کی مرضی ہے "ع" سے شروع کر لیں یا پھر " ر" سے

:lol::lol:
دھاندلی کیسی ؟ خود ہی آپ نے لفظ دیا تھا کہ ڑ سے لکھیں ، تو میں نے بھی ڑ سے لکھ دیا تھا :lol:
 
وجی

لائبریرین
عہد حاضر میں مالک الموت ہے تیرا جس نے
قبض کی روح تیری دے کر تجھے فکر معاش
 
شام کی سرخی ، دور سمندر سورج ڈوبا جائے
لیکن دیکھو رات اندھیرے میرا دل گھبرائے
جلدی جلدی گھر آجانا میرے گھر کے نور۔۔
تیرے آنے سے آنگن بھی روشن ہوتا جائے
 
وجی

لائبریرین
یورپ کی غلامی پہ رضامند ہوا تو
مجھ کوتو گلہ تجھ سے ہے ہورپ سے نہیں
 
شمشاد

لائبریرین
ہے جستجو کہ خوب سے ہے خوب تر کہاں
اب دیکھیئے ٹھہرتی ہے جا کر نظر کہاں
(حالی)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top