بیت بازی سے لطف اٹھائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
تیرا ہجر میرا نصیب ہے تیرا غم ہی میری حیات ہے
مجھے تیری دوری کا غم ہو کیوں تُو کہین بھی ہو میرے ساتھ ہے
(ندا فاضلی)
 

شمشاد

لائبریرین
یاد کسی کی چاندنی بن کر کوٹھے کوٹھے اُتری ہے
یاد کسی کی دھوپ ہوئی ہے زینہ زینہ اُتری ہے
(بشیر بدر)
 

عندلیب

محفلین
یوں تو سید بھی ہو ،مرزا بھی ہو ،افغان بھی ہو
تم سبھی کچھ ہو، بتاؤ تو مسلماں بھی ہو
 

شمشاد

لائبریرین
ڈاکٹر صاحب شعر تو آپ کو حرف و سے دینا تھا کہ بیت بازی کا دھاگہ ہے۔ لیکن آپ نے حرف ق سے دیا۔ مجھے تو سمجھ نہیں آئی کہ ایسا کیونکر ہوا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ڈاکٹر صاحب یہ آپ کیا کر رہے ہیں، شعر پر شعر دے رہے ہیں لیکن یہ دھاگہ تو بیت بازی کا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
نگری نگری پھرا مسافر گھر کا رستہ بھول گیا
کیا ہے تیرا کیا ہے میرا اپنا پرایا بھول گیا
(میرا جی)
 

وجی

لائبریرین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]یہ مکر بھری دنیا جی کے نہیں قابل
ماہر جنت میں تجھے اقبال بلاتا ہے
[/FONT]
 

شمشاد

لائبریرین
یوں دیکھتے اُسے رہنا آچھا نہیں محسن
وہ کانچ کا پیکر ہے تو پتھر میری آنکھیں
(محسن نقوی)
 

شمشاد

لائبریرین
یا یونہی، بجھ رہی ہیں شمعیں
یا شبِ ہجر ٹل چلی ہے

لاکھ پیغام ہو گئے ہیں
جب صبا ایک پل چلی ہے
(فیض)
 

شمشاد

لائبریرین
وعدۂِ سیرِ گلستاں ہے، خوشا طالعِ شوق
مژدۂ قتل مقدّر ہے جو مذکور نہیں
(چچا)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top