بیت بازی سے لطف اٹھائیں (5)

شمشاد

لائبریرین
یہ تو بجا کہ ذوقِ سفر ہے ثبوتِ زیست​
اس دشت میں سموم و صبا دیکھ کر چلو
(احسان دانش)
 

شمشاد

لائبریرین
ناموسِ زندگی بھی بڑی شے ہے دوستو
دیکھو بلند و پست فضا دیکھ کر چلو
(احسان دانش)
 

بھلکڑ

لائبریرین
|
لاکھ کاٹا ہےتیری یادکودل سے میں نے
پر کیاکروں پھر یہ شجر مجھ میں نکل آتا ہے
پچھلا شعر الف پہ ختم ہوا تھا جناب لیکن چلیں
یہ روز ازل فیصلہ ہوچکا ہے​
مسرت شریک محبت نہ ہوگی​
اور آئندہ کے لئیے ساتھ آخری حرف بھی لکھ دیا کریں۔​
"ی"
 

شمشاد

لائبریرین
یہیں تک نہیں عشق کی سیر گاہیں​
مہ و انجم و کہکشاں اور بھی ہیں
(جگر مراد آبادی)
 

شمشاد

لائبریرین
لُٹ گئی اس دور میں اہلِ قلم کی آبرو
بک رہے ہیں اب صحافی بیسواؤں کی جگہ
(حبیب جالب)

ہ
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں منحصر کچھ مے و مے کدہ تک
مری تشنہ سامانیاں اور بھی ہیں
(جگر مراد آبادی)

ن
 

وسیبی

محفلین
نگاہِ یار کا کیا ہے ، ہوئی ہوئی نہ ہوئی
یہ دل کا درد ہے پیارے گیا گیا نہ گیا
(احمد فراز)
 

شمشاد

لائبریرین
انہیں جب سے ہے اعتمادِ محبت​
وہ مجھ سے جگر بد گماں اور بھی ہیں​
(جگر مُراد آبادی)

 

شمشاد

لائبریرین
بہت سے نئے اراکین محفل میں وارد ہو چکے ہیں جنہیں شعر و شاعری سے دلچسپی ہے۔

میں چاہتا ہوں کہ بیت بازی پھر سے شروع کی جائے۔
 
Top