بیت بازی سے لطف اٹھائیں (5)

محمد بلال اعظم

لائبریرین
کبھی اے حقیقتِ منتظر نظر آ لباس مجاز میں
کہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں میں جبینِ نیاز میں​
(علامہ)​
نہ حریفِ جاں نہ شریکِ غم شبِ انتظار کوئی تو ہو
کسے بزمِ شوق میں لائیں ہم دلِ بے قرار کوئی تو ہو
احمد فراز​
 

شمشاد

لائبریرین
وہ جس کے شانے پہ ہاتھ رکھ کر سفر کیا تونے منزلوں کا
تیری گلی سے نہ جانے کیوں آج سر جھکائے گزر گیا وہ
(ناصر کاظمی)
 

محمداحمد

لائبریرین
رات یوں دل میں تری کھوئی ہوئی یاد آئی
جیسے ویرانے میں چپکے سے بہار آ جائے
جیسے صحراؤں میں ہولے سے چلے بادِ نسیم
جیسے دیوانے کو بے وجہ قرار آ جائے
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
یہ تیرے خط تیری خوشبو یہ تیری خواب و خیال
متاعِ جاں ہیں ترے قول و قسم کی طرح
گزشتہ سال انہیں میں نے گِن کے رکھا تھا
کسی غریب کی جوڑی ہوئی رقم کی طرح

جون ایلیا
 

شمشاد

لائبریرین
یہ ٹھیک ہے کہ ستاروں پہ گھوم آئے ہیں
مگر کسے ہے سلیقہ زمیں پہ چلنے کا
(جان نثار اختر)
 

بھلکڑ

لائبریرین
خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے
خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے
 

بھلکڑ

لائبریرین
پڑھنے میں غلطی ہو گئی تھی جناب۔یہ لیجئیے​
اب دل میں کیا رہا تیری یاد ہو تو ہو​
یہ گھر اسی چراغ سے آباد ہو تو ہو​
 
Top