بیت بازی سے لطف اٹھائیں (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
وہ بوسہ گہ بنی تھی پیمبر کے واسطے
یا ظالموں کے برش خنجر کے واسطے
(مرزا محمد رفیع سوداؔ)
 

راجہ صاحب

محفلین
یہ اہلِ چشم یہ دارا و جَم سب نقش بر آب ہیں اے ہمدم
مٹ جائیں گے سب پروردۂ شب ، اے اہلِ وفا رہ جائیں گے ہم

حبیب جالب
 

مقدس

لائبریرین
میری جانب سے پڑی سخت گرہ دل میں ترے
سست پیماں ترا محکم نہ ہوا پر نہ ہوا


بہادر شاہ ظفر
 

راجہ صاحب

محفلین
اک تیرا دھیان سفر میں نہیں رکنے دیتا
یوں تو ہر گام پہ رستے میں شجر آتا ہے

سلیم فوز

اگلا شعر " ی " سے
 

مقدس

لائبریرین
یہ جلوہ گاہِ ناز تماشائیوں سے ہے
رونق جہاں کی انجمن آرائیوں سے ہے
روتے ہیں دل کے زخم تو ہنستا نہیں کوئی
اتنا تو فائدہ مجھے تنہائیوں سے ہے

شکیب جلالی
 

مقدس

لائبریرین
یہ دور ِ بے ہنراں ہے بچا رکھو خود کو
یہاں صداقتیں کیسی کرامتیں کیسی


عبید اللّہ علیم
 

مقدس

لائبریرین
گدائے کوئے سخن اور تجھ سے کیا مانگے
یہی کہ مملکتِ شعر کی خدائی دے

عبید اللّہ علیم
 

پپو

محفلین
یہ اور بات کہ ہم تم سے کچھ نہیں کہتے
تمھارا طرزِ تخاطب یہ ناگوار تو ہے
 

شمشاد

لائبریرین
یوں حرمِ جمال میں قربِ حبیب تھا کہ یوں
ان کی عطا سے پوچھیئے بولے گی خود عطا کہ یوں
(حافظ مظہر الدین مظہر )
 

راجہ صاحب

محفلین
نقابِ رُخ اُلٹ دیں یا نہ اُلٹیں وہ تہِ گردوں
مہِ کامل کی تابش اُن سے کم یوں بھی ہے اور یوں بھی

نامعلوم
 

مقدس

لائبریرین
یاد ہے اب تک تجھ سے بچھڑنے کی وہ اندھیری شام مجھے
تو خاموش کھڑا تھا لیکن باتیں کرتاتھا کاجل


ناصر کاظمی
 

مقدس

لائبریرین
نہ دل ہی ٹھرا ، نہ آنکھ جھپکی ، نہ چين پايا، نہ خواب آيا
خدا دکھائے نہ دشمنوں کو ، جو دوستی ميں عذاب ديکھا
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top