بہزاد لکھنوی بہزاد لکھنوی :::: اب ہے خوشی خوشی میں نہ غم ہے ملال میں -- Behzaad Lakhnavi

جی ٹائپو ہے ، معذرت خواہ ہوں سب سے ہی کہ غور یا نظر ثانی نہیں کی ٹائپنگ کے بعد ۔ آپ کا دوسرا لکھا مصرع درست ہے
" بیٹھا ہوں، ہوکے مست تمھارے خیال میں "
امید ہے بلکہ گزارش ہے خلیل الرحمان بھائی سے غزل میں درست کردیں
زحمت کے لئے معذرت
محمد خلیل الرحمٰن چاچو
 
ندیم مراد

محفلین
ندیم مراد صاحب !
خوش آمدید ایک بار پھر سے ! اور تشکّر جواب کے لئے

مطلع کے مصرع اولیٰ اور مصرع ثانی میں ملال اور خیال دو مختلف قافیہ کی وجہ سے یہ غزل ٹھہری۔
صحیح کہا آپ نے یہ تو شرط اول ہے غزل کے لئے ۔ جس پہ بہزاد صاحب پورے اترے

دوسری شرط : دو مختلف قافیہ مطلع کے مصرع اولیٰ اور مصرع ثانی میں ، اور دونوں قوافی کے بعد والا آنے والا یکساں لفظ یا جملہ ہو
جو ردیف کہلاتا ، ا ور مطلع کے بعد تمام اشعار مقطع سمیت کے دوسرے مصرعہ کیلئے بھی یہی ضروری ہے، کی شرط پر بھی بہزاد صاحب پورے اترے

بعد والے تمام اشعار(بشمول مقطع) جداگانہ قافیہ ہو ، یا قوافی کی تکرار نہ کی جائے کوئی شرط
نہیں رکھی گئی ہے علم عروض میں
۔

ندیم مراد صاحب آپ اپنے خیال اور سمجھ کے بل پوتے پر کسی کے کلام یا مکمل نظام کو رد یا اس میں تبدیلی تو نہیں لاسکتے
مستند بات ہو اور باقائدہ سند اور حوالوں سے کی جائے تو اس کی بات کچھ اور ہے کہ اس سے رائج اصولوں پر ہی بات ہوتی ہے

مطلع قافیہ اور ردیف مقرر کرچکا ۔
( اب اس ردیف میں کوئی اضافت قبول نہیں والی بات اور شرط ذہن میں رکھیں )

میں سمجھا آپ نے کہا تھا کہ شعر میں قوافی پر گرفت صحیح نہیں ، جس سے یہ مفہوم نکلتا ہے کہ قوافی صحیح نہیں برتے گئے
یہ ان کی بستگی درست یا راست مفہوم میں نہیں
اور آپ گرفت کے متعلق شاید کچھ بتائیں یا سکھائیں گے
خیر تشکّر جواب کے لئے ، بہت خوش رہیں :):)
جی جناب یہ بھیجا فرائی پھر آگیا ہے
بہت شکریہ آپ نے بحث کا سلسلہ جاری رکھا ، بہزاد صاحب ایک استاد شاعر تھے ، تنقید کا مطلب ان کے قد کاٹھ کو کم کرنا نہیں تھا،
اگر آپ میرا پہلا اور دوسرا تبصرہ ایک مرتبہ پھر پڑھنے کی زحمت کریں تو یہ واضع ہوگا کہ میں نے کہیں بھی نہیں کہا کہ زیرِبحث کلام سرے سے غزل کی تعریف پر پورا ہی نہیں اترتا، یقیناََ یہ ایک بہزاد صاحب کی غزل ہے اور بہت اچھے اور اعلیٰ مضامیں کی حامل ہے، اور مصرعے بھی کافی رواں اور خوبصورت ہیں،
تنقید صرف اتنی تھی کہ کیا اردو زبان میں خیال اور ملال کے علاوہ کوئی اور قافیہ ہی شاعر کو نہ ملا، اس لئے مختصراََ عرض کیا تھا کہ
شاعر کی کافئے پر گرفت کافی کمزور نظر آئی،
کیامیں نے کہا شاعر کی اصول شاعری پر گرفت کمزور نظر آئی
کیا میں نے کہا شاعر کی عروض پر گرفت کمزور نظر آئی
کرتا نہیں کسی سے بھی ہرگز سوال میں
رحمت ہے یہ خدا کی مرے اس کمال میں
اللہ کا لاکھ شکر ہے آسودہ حال میں
کرتا ہوں بکرے عید کے دن دو حلال میں
آتا نہیں ہوں جلدی سے میں اشتعال میں
مسواک ایک تازہ سی ہے استعمال میں
بس ذرا لفاظی کر لی اگر تھوڑی اور غور فکرکر لیتا تو چھتیس مزید کافئے زبان سے پھسلتے ہوئے ٹپک پرتے،مگر یہ شاعری نہیں یہ تو صرف بتا رہا تھا کہ اردو زبان اپنے ذخیرہء الفاظ سے مالا مال ہے، کلاسک میں جائیں تو لوگوں نے دو دو سو شعروں کی غزلیں بھی لکھ رکھی ہیں مگر ان شعرا ء کو شہرت نہیں ملی،
اچھا بکروں کی وضاحت کردوں ایک تو میرا ہوتا ہے ایک میری بیوی کا،
میرا خیال ہے بہت ہو گیا اب میں اس موضوع پر اپنا بھیجا فرائی نہیں کروں گا۔
ان دو قافیوں پر مزید دس شعر اور بھی لکھ لئے جائیں تو میری صحت پر کوئی فرق پڑنے والہ نہیں،
دعاؤں کا طالب،
ندیم مراد عفی عنہ
 
طارق شاہ

جناب ندیم مراد صاحب !
السلام علیکم !
نجانے آپ کو کس بات سے یہ، یا ایسا احساس ہوا کہ میں بحث جاری رکھنا چاہتا ہوں ، جبکہ یہ میرے لئے بحث کبھی تھی ہی نہیں۔

میری کج فہمی کہ میں نے آپ کے مختصر یہ یا یوں کہنے یا لکھنے پر کہ بہزاد صاحب کا قافیہ پر گرفت کمزور ہے کو ان کے درست
قافیہ نہ باندھنے پر گردانا ۔ ہو سکتا ہے ان کو دیگر قوافی کا پتہ نہ ہو یا انکا ذہن وہاں نہ گیا ہو،
یوں بھی ہو سکتا ہے کہ وہ محض دو ہی قافیہ میں غزل کہنا چاہ رہے ہوں ۔ واللہ عالم

اگر آپ اسے بحث سمجھتے ہیں تو آپ جیتے اس بحث میں اور میں ہارا :)
ایک بات میں عرض کرنا ضرور چاہونگا ، دوسرے سائٹس یا چوپال میں خواہ آپ کو کسی نے کچھ بھی پکارا یا نام دیا
ہو ، یہاں کا یہ چلن یا طریقہ نہیں ، آپ خود ہی، خود کو یہاں، دیگر سائٹس میں لوگوں کے دئے نام سے متعارف کرا رہے ہیں
آپ ماشاللہ صاحب ذوق ہیں، اور تعمیری تنقید کرنے پریہاں کوئی بھی برا نہیں مانتا ۔ بلکہ مثبت تنقید اور آرا کی ہمیشہ
پذیرائی اور ہمت افزائی کی گئی ہے، بشرطیہ اس میں کسی کی تضحیک کا پہلو نہ ہو

سو آپ کو بزم میں کھُلے دل سے قبول کرتے ہیں ، امید ہے آئندہ جو بھی لکھیں گے ہماری محدود صلاحیت کو مد نظر
رکھتے ہوئے واضح، زود فہم بات یا خیال ہی لکھیں گے تاکہ ہم کوئی غلط مفہوم نہ لیں

،
آپ کے اشعار پر جیسا کہ آپ نے لکھا ہے جلدی میں لکھے گئے ہیں اور اگر آپ وقت لگا کر یا سوچ کر لکھتے تو کئی اور اس سے کئی
درجہ بہترلکھ سکتے تھے ، جس سے میں اتفاق کرتا ہوں ، کسی بھی خیال پر ذرا وقت دیں اور دو چار بار دیکھ کر
پیش کریں تو بہت خوب اور اعلیٰ اشعار نکل سکتے ہیں
یہاں تھوڑے ہی عرصے میں آپ محسوس کرلینگے کے بہت اچھی محفل کے شریک ہیں آپ

سو کوئی بات بری لگی ہو تو اسے در گزر کرکے اپنی خوشبو بکھیریں اور دوسروں کا محبتوں اور شفقتوں
سے بہرہ ور اور لطف اندوز ہوں ۔خوش آمدید ندیم مراد صاحب!

بہت خوش رہیں اور لکھتے رہیں صاحب :):)
 
آخری تدوین:
Top