تعارف بہت مختصر سا تعارف ہے میرا

محمدظہیر

محفلین
السلام علیکم
اردو محفل میں خوش آمدید
معاف کیجیے پانچ چھ ماہ بعد ویلکم کر رہا ہوں۔ یہاں ہر جگہ آپ چھائی ہوئی ہیں ماشاءاللہ
ویسے میں محفل کے ان لوگوں میں سے ہوں جو یہاں آٹھ دس سال پرانے ہیں لیکن زیادہ مراسلے نہیں کر پائے۔
آپ کو دیکھ کر مقدس یاد آئیں، وہ بھی اک زمانے میں بہت باتیں کرتی تھیں۔ امید ہے وہ بھی خیریت سے ہوں گی۔
عموما ذمہ داریاں بڑھنے سے لوگ اپنی دلچسپیوں سے دور ہو جاتے ہیں۔
آپ کے علاوہ کئی نئے محفلین سے واقفیت ہوئی۔
اردو محفل میں سولہویں سالگرہ کے موقع پر یہ رونقیں دیکھ کر اچھا لگ رہا ہے۔ :)
 
ہمیں بھی آپ کو دیکھ کر یہاں اچھا لگا
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

وعلیکم السلام
دیر سے ویلکم کر لینا چل جاتا لیکن دو تین دن سے ریٹنگ وغیرہ دینے کے بعد ویلکم نہ کرنا شاید تھوڑا عجیب لگتا۔

اللہ کرے کہ مقدس سمیت تمام محفلین خیرہت سے رہیں آمین

آپ مصروفیات سے وقت نکال کے آیا کیجئیے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نت نئی باتیں بنانا۔۔۔
پوچھی گئی باتیں ادھر ادھر گھمانا۔۔۔
ابھی ہم سیکھ رہے ہیں۔۔۔
جب سیکھ جائیں گے تو کام بھی پیش کردیں گے۔۔۔
اور تخت و تاج زیر و زبر کردیں گے!!!
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
چار ماہ بعد کے وچاروں سے نوازئیے
 
دیکھا ہمیں بھی سکھا دیا وہی " معلوم پڑنا" جبکہ "معلوم ہونا " صحیح طریقہ ہے لکھنے کا۔
نہیں معلوم پڑنا ہوتا ہے معلوم ہونا کیا ہوتا ہے اگر کوئی آپ سے پوچھے کہ کیا آپ کو معلوم ہونا ہے کہ آج لالوکھیت میں بم دھماکہ ہوگیا تو کیا آپ کو اس بات سے کچھ معلوم پڑے گا یا نہیں پڑے گا اور اگر آپ سے کوئی پوچھے کہ کیا آپ کو معلوم پڑا کہ آج لالو کھیت میں بم دھماکہ ہوا ہے تو ساری بات صحیح سے آپ کو معلوم پڑ جائے گی
 
آخری تدوین:
مجھے بھی بہت پہلے ہی سے شک تھا کہ آپ پر کوئی جن جادو کا اثر ہے جو آپ غلط غلط باتیں کرتی ہیں ساری اس مارے آپ کو جلدی سے کسی عامل بابا کو دیکھانا چاہئے خود کو ورنہ ساری عمر جن پیچھا نہیں چھوڑے گا اور آپ کو تنگ کرتا رہے گا اور اس کے اثر سے آپ بھی دوسروں کو ستاتی رہیں گی ہمیشہ
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
نہیں معلوم پڑنا ہوتا ہے معلوم ہونا کیا ہوتا ہے اگر کوئی آپ سے پوچھے کہ کیا آپ کو معلوم ہونا ہے کہ آج لالوکھیت میں بم دھماکہ ہوگیا تو کیا آپ کو اس بات کچھ معلوم پڑے گا یا نہیں پڑے گا اور اگر آپ سے کوئی پوچھے کہ کیا آپ کو معلوم پڑا کہ آج لالو کھیت میں بم دھماکہ ہوا ہے تو ساری بات صحیح سے آپ کو معلوم پڑ جائے گی
رانا صاحب دل دہلانے والی مثالیں دینا لازمی تو نہیں۔ کوئی اور اچھی سی مثال دے دیں
 
اچھا ایک اور مثال دماغ میں آئی ہے ابھی ابھی کہ اگر کوئی گل آنٹی کی سہیلی سے پوچھے کہ کیا تمہیں معلوم ہونا کہ گل کی شادی ہوگئی ہے تو کیا اس کی سمجھ میں کوئی بات پتا پڑے گی لیکن اگر وہی والی سہیلی سے کوئی یہ بات پوچھے کہ کیا تمہیں پتا پڑا ہے کہ گل کی شادی ہوگئی ہے تو اس کو ساری بات پتا پڑجائے گی اور وہ فورا گل آنٹی کو فون کرکے لڑے گی کہ مجھے اپنی شادی کا کیوں نہیں بتایا اور نہ ہی بلایا
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نہیں معلوم پڑنا ہوتا ہے معلوم ہونا کیا ہوتا ہے اگر کوئی آپ سے پوچھے کہ کیا آپ کو معلوم ہونا ہے کہ آج لالوکھیت میں بم دھماکہ ہوگیا تو کیا آپ کو اس بات کچھ معلوم پڑے گا یا نہیں پڑے گا اور اگر آپ سے کوئی پوچھے کہ کیا آپ کو معلوم پڑا کہ آج لالو کھیت میں بم دھماکہ ہوا ہے تو ساری بات صحیح سے آپ کو معلوم پڑ جائے گی
ہمیں تو جو معلوم پڑا ہے اس کا خلاصہ یہ ہے کہ ہم جتنی بھی کوشش کر لیں لیکن ہونا وہی ہے جو دشمن کا ٹھکانہ معلوم پڑ جانے کے بعد اس کو معلوم پڑوانا ہے کہ ہم سے دشمنی نہ لگائے ورنہ ہم نے ایسا آٹے دال کا بھاؤ معلوم پڑوانا ہے کہ اسےمعلوم پڑ جائے گا کہ کس سے واسطہ پڑا ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مجھے بھی بہت پہلے ہی سے شک تھا کہ آپ پر کوئی جن جادو کا اثر ہے جو آپ غلط غلط باتیں کرتی ہیں ساری اس مارے آپ کو جلدی سے کسی عامل بابا کو دیکھانا چاہئے خود کو ورنہ ساری عمر جن پیچھا نہیں چھوڑے گا اور آپ کو تنگ کرتا رہے گا اور اس کے اثر سے آپ بھی دوسروں کو ستاتی رہیں گی ہمیشہ
پکی بات نا؟ کیا واقعی جن ایسے ہوتے ہیں؟
ہاں ٹھیک ہم دکھا لیتے ہیں عامل بابا کو ۔۔۔ مگر جن سے پیچھا چھڑوانے کے لئے نہیں۔۔۔ بلکہ اس لئے کہ جب وہ چھوڑ جانے کی سوچے بھی۔۔۔ تو اسے کیسے قابو کریں۔۔۔ دھواں بنا کر بوتل میں قید کر کے یا اخروٹ کے درخت پہ قید کر کے؟
پتہ معلوم کیجئیے عامل بابا کا۔
 
ہمیں تو جو معلوم پڑا ہے اس کا خلاصہ یہ ہے کہ ہم جتنی بھی کوشش کر لیں لیکن ہونا وہی ہے جو دشمن کا ٹھکانہ معلوم پڑ جانے کے بعد اس کو معلوم پڑوانا ہے کہ ہم سے دشمنی نہ لگائے ورنہ ہم نے ایسا آٹے دال کا بھاؤ معلوم پڑوانا ہے کہ اسےمعلوم پڑ جائے گا کہ کس سے واسطہ پڑا ہے۔
پر دشمن کو کو تو گولیوں سے مارتے ہیں یا چاقو سے یا وہ والے ڈاکو جو موبائل چھینتے وقت پکڑے جاتے ہیں ان کو ٹھڈوں سے مارا جاتا ہے کوئی دشمن کو دینو کی دوکان پر کوئی بھیجتا ہے کہ جا جاکر دینو سے آٹا دال کا ریٹ پتا کرکے آ
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اچھا ایک اور مثال دماغ میں آئی ہے ابھی ابھی کہ اگر کوئی گل آنٹی کی سہیلی سے پوچھے کہ کیا تمہیں معلوم ہونا کہ گل کی شادی ہوگئی ہے تو کیا اس کی سمجھ میں کوئی بات پتا پڑے گی لیکن اگر وہی والی سہیلی سے کوئی یہ بات پوچھے کہ کیا تمہیں پتا پڑا ہے کہ گل کی شادی ہوگئی ہے تو اس کو ساری بات پتا پڑجائے گی اور وہ فورا گل آنٹی کو فون کرکے لڑے گی کہ مجھے اپنی شادی کا کیوں نہیں بتایا اور نہ ہی بلایا
واہ واہ واہ۔۔۔۔۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
ہماری شادی ہی کی مثال دینی ہے تو کوئی اچھا سا مہورت آپ ہی نکال دیجئیے مہاراج۔
تا کہ آپ کی اس مثال کو واقعی مثال بنایا جا سکے۔ لیکن اس سے پہلے ہمارے لئےدو تین سہیلیاں بھی تلاش کر دیجئیے تا کہ ان میں سے ایک سے فون کر کے دوسری کو معلوم پڑ سکے کہ ہم نے اسے کیوں نہیں بتایا تھا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پر دشمن کو کو تو گولیوں سے مارتے ہیں یا چاقو سے یا وہ والے ڈاکو جو موبائل چھینتے وقت پکڑے جاتے ہیں ان کو ٹھڈوں سے مارا جاتا ہے کوئی دشمن کو دینو کی دوکان پر کوئی بھیجتا ہے کہ جا جاکر دینو سے آٹا دال کا ریٹ پتا کرکے آ
لیکن ہم نے کب کہا کہ آپ دشمن ہیں۔۔۔

نہیں ہم گولیوں سے بدلہ لینے والے نہیں۔۔۔ بس قید کر کے ساری دشمنی معلوم پڑوانے والے ہیں۔
 
پکی بات نا؟ کیا واقعی جن ایسے ہوتے ہیں؟
ہاں ٹھیک ہم دکھا لیتے ہیں عامل بابا کو ۔۔۔ مگر جن سے پیچھا چھڑوانے کے لئے نہیں۔۔۔ بلکہ اس لئے کہ جب وہ چھوڑ جانے کی سوچے بھی۔۔۔ تو اسے کیسے قابو کریں۔۔۔ دھواں بنا کر بوتل میں قید کر کے یا اخروٹ کے درخت پہ قید کر کے؟
پتہ معلوم کیجئیے عامل بابا کا۔
اور کیا جن ایسے ہی گندے ہوتے ہیں جب ہمارے محلے کی شاہدہ پر جن آتا تھا تو اپنے بال نوچ کر انہیں کھڑے کرلیتی اور زور زور سے چیختی تھی اور گھر سے باہر گلی میں آکر یہاں سے وہاں بھاگتی تھی اس میں جن کی اتنی زیادہ طاقت آتی تھی کہ سب لوگ اسے پکڑتے تھے تو وہ زور سے جھٹکے مار مار کر سب کو گرادیتی اور جو جو جنا قریب آتا اسے زور زور سے مارتی تھی پھر جب اسے عامل بابا کو دکھایا تو انہوں نے شاہدہ کو خوب ڈنڈے مارے اور تعویز پلائے اب وہ ٹھیک ہوگئی ہے اور اب تو اس کی شادی نجکوا سبزی والے سے بھی ہوگئی
 
آخری تدوین:
Top