تعارف بہت مختصر سا تعارف ہے میرا

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بہت مختصر سا تعارف ہے میرا
نہ جوش جنوں ہوں نہ راز نہاں ہوں

کتابوں میں مجھ کو کہاں ڈھونڈتے ہو
میں چہرے پر لکھی ہوئی داستاں ہوں
نام تو بس شناخت کے لئے ہوتا ہے نا۔۔۔ اور ہماری شناخت گُلِ یاسمین ہے۔ صرف نام ہی پھولوں جیسا نہیں، قلم و زبان سے بھی پھول جھڑتے ہیں بقول ہمارے دادا جان۔ دادا جان کا تذکرہ اس لئے کر دیا کہ کہیں آپ ہمیں میاں مٹھو نہ سمجھ لیں۔
ہر طرح کے پھول سے لگاؤ ہے۔ اب چاہے وہ گلاب کے ہوں یا چنبیلی کے۔ میتھی کے ہوں یا مولی کے پودوں پر لگے جو بعد میں مونگروں کی صورت کھانے کو ملیں۔ کیا ہے نا کہ ہمیں قدرت کی صناعی دیکھنے کو ملتی ہے اس کی ہر تخلیق میں۔ اور بے اختیار واہ سبحان اللہ زبان پر رہتا ہے۔ چونکہ طبیعت میں یکسانی بیزاری کا باعث بنتی ہے تو ہم نے اس طرح کے حالات سے بچنے کے لئے تھوڑے تھوڑے عرصہ کے وقفہ سے نئے نئے شوق پالنے کی ٹھانی ہوئی ہے۔ ہر گز مت سمجھئے گا کہ نئے کام میں لگے تو پُرانا چھوڑ دیا۔ سارا قافلہ ساتھ لے کر چل رہے ہیں ۔ ذرا فرصت ملی تو اندازہ لگائیے گا کہ اب تک ہمارے قافلے میں کیا کچھ شامل ہے۔ پھول پودے ہیں تو جاندار مگر متحرک نہیں ہیں نا۔۔۔ تو اب ہم نے اپنے شوق کا تھوڑا رُخ بدلا اور دو بندر گود لے لئے۔ یقین کیجئے کہ بہت سی انسانی حرکات دریافت کر چُکے ہیں ہم ان میں۔ جیسا کہ جو بندر ہے وہ تھوڑا غصیلا ہے اور موقع پاتے ہی بندریا کو تھپڑ لگا دیتا ہے۔ بندریا جب اپنا کھانا کھا چکتی ہے تو بندر کا کھانا چھین کر کھانے لگتی ہے۔ایسا بہت کچھ مشاہدے میں آ رہا ہے کہ دل بہل سا گیا ہے۔
معذرت کہ ہم نے اپنا تعارف کروانا تھا مگر بندروں کا کروانے میں لگ گئے۔ دراصل وہ ہماری زندگی اور گفتگو کا ایک اٹوٹ حصہ بن چکے ہیں۔ بالکل ایسے ہی جیسے کوئی ماں بات بات میں اپنے بچوں کا ذکر لے آتی ہے۔
دیارِ غیر میں رہائش پذیر ہونے کی وجہ سے ہماری اردو میں روانی نہیں ہے۔ اوپر سے شعر و شاعری سے بھی دلچسپی ہے۔ تو یہ ایک پلیٹ فارم نظر آیا جہاں یہ سب خزانے وافر مقدار میں موجود ہیں۔ سوچا کیوں نہ استفادہ حاصل کیا جائے اور علم کے موتی جھولی بھر بھر حاصل کئے جائیں۔ بس جھٹ سے نام اندراج کروایا اور یہیں کے ہو گئے۔ بہت اچھے اچھے لوگ پائے جاتے ہیں یہاں جن سے تعارف تو نہیں ہے لیکن دل میں گھنٹی سی بجتی ہے کہ گُلِ یاسمین۔۔۔ یہ سب تمہارے جیسے ہیں ۔ یہیں بس جاؤ۔
چونکہ کافی حد تک خاموش طبع واقع ہوئے ہیں اس لئے زیادہ نہیں بولیں گے۔ بس اس مختصر تعارف کو ہی تفصیلی سمجھ لیجئے گا۔
 
عرفان سعید

محفلین

محفل میں خوش آمدید!
کس ملک میں رہ رہی ہیں؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
محفل میں خوش آمدید۔۔۔ :)

آپ کے انداز مراسلت سے تو ایسا کچھ نہیں لگ رہا بلکہ ہمیں تو اس کے برعکس محسوس ہوا۔۔۔

بہت مشکور ہیں خوش آمدید کے لئے۔

محنت جاری ہے جو یقینی طور پہ رنگ تو لائے گی نا۔ جس کا اندازہ ہمیں آپ کی بات سے ہو گیا۔ ویسے بھی سیکھنے کی کوئی حد تو نہیں نا۔ آپ سب کی سر پرستی اور رہنمائی میں بہت کچھ نیا سیکھنے کو ملے گا۔
 
سیما علی

لائبریرین
یہیں بس جاؤ۔
چونکہ کافی حد تک خاموش طبع واقع ہوئے ہیں اس لئے زیادہ نہیں بولیں گے۔ بس اس مختصر تعارف کو ہی تفصیلی سمجھ لیجئے گا۔
خوش آمدید خوش آمدید جیتی رہیے ڈھیروں دعائیں آپ کے لیئے اور بہت سا پیار :redheart::redheart::redheart::redheart::redheart:
بس جی سمجھ لیجیے محفل کا نشہ ہوگیا اور یہ آپ کو یہیں کا کر لے گا اتنے پیارے پیارے لوگ ہیں شمشاد بھیا سید عاطف علی بھیا محمد خلیل الرحمٰن بھیآ ماہی احمد بٹیا نور وجدان بٹیا سید عمران اور محمد عدنان اکبری نقیبی بھیا اور بہت سارے ایسے اچھے اچھے پیارے لوگ آپ پر انکے جوہر کھلتے جائیں گے آپ دیکھتی رہیے گا
ارے جاسمن بٹیا کو تو ہم بھول گئیے!!!!
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اردو محفل میں خوش آمدید ۔گل یاسمین
آپ کا مختصر سا تعارف بہت دلچسپ ہے اور اس پر طرہ دو منچلے کرداروں نے اور لگا دیا :) ۔ ان کی داستانوں کا اشتیاق سا ہو گیا امید ہے سننے کو ملیں گی ۔ :)
 
سیما علی

لائبریرین
معذرت کہ ہم نے اپنا تعارف کروانا تھا مگر بندروں کا کروانے میں لگ گئے۔ دراصل وہ ہماری زندگی اور گفتگو کا ایک اٹوٹ حصہ بن چکے ہیں
واہ واہ بٹیا کیا بات ہے بندروں سے اٹوٹ رشتہ جوڑ لیا ہے ہم انسان مماثلت بھی تو رکھتے ہے :):cool::):cool:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
خوش آمدید خوش آمدید جیتی رہیے ڈھیروں دعائیں آپ کے لیئے اور بہت سا پیار :redheart::redheart::redheart::redheart::redheart:
بس جی سمجھ لیجیے محفل کا نشہ ہوگیا اور یہ آپ کو یہیں کا کر لے گا اتنے پیارے پیارے لوگ ہیں شمشاد بھیا سید عاطف علی بھیا محمد خلیل الرحمٰن بھیآ ماہی احمد بٹیا نور وجدان بٹیا سید عمران اور محمد عدنان اکبری نقیبی بھیا اور بہت سارے ایسے اچھے اچھے پیارے لوگ آپ پر انکے جوہر کھلتے جائیں گے آپ دیکھتی رہیے گا
ارے جاسمن بٹیا کو تو ہم بھول گئیے!!!!
:redheart:کتنی تیزی سے دھڑک رہے نا یہ دل۔
اتنے پیار اور ڈھیر ساری دعاؤں کا شکریہ ادا نہیں کریں گے۔ بلکہ آپ کے لئے بھی اس سے دگنی دعائیں اور پیار آپ کی نذر ہے۔ اللہ پاک قبول فرمائیں آمین

نشہ لفظ واقعی بہت مناسب استعمال کیا آپ نے اس محفل کے لئے۔ ہم یہیں کے ہو کر رہنا چاہتے ہیں۔ ہمیں پابند کر لیجئے کچھ سکھانے کا وعدہ کر کے۔
جن سب کے آپ نے نام لئے۔۔۔ قابلِ تعریف ہیں سب کے سب۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اردو محفل میں خوش آمدید ۔گل یاسمین
آپ کا مختصر سا تعارف بہت دلچسپ ہے اور اس پر طرہ دو منچلے کرداروں نے اور لگا دیا :) ۔ ان کی داستانوں کا اشتیاق سا ہو گیا امید ہے سننے کو ملیں گی ۔ :)
ذکر بس دو کرداروں کا کیا۔۔۔۔ جو عادات اور حرکات میں ہم انسانوں سے کافی مماثلت رکھتے ہیں۔ ورنہ ہمیں اپنا ناشتہ تیار کرنے سے قبل ان دو کے علاوہ 25 اور جانداروں کے کھانے پینے کا خیال کرنا پڑتا ہے۔ تب جا کر اپنی باری آتی ہے۔
ضرور ضرور۔۔۔ داستانیں بہت ملیں گی سننے کو۔ ابھی تو ہمیں بہت جلی کٹی سننے کو مل رہی ہیں کہ ہمیں بندر گود لینے کی آخر سوجھی کیا۔ ہزار بار منع کیا کہ انھیں ان کے نام سے پکارا جائے مگر انسان کب سمجھتا ہے کہ کسی بے زبان کا دل کتنا دُکھے گا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
واہ واہ بٹیا کیا بات ہے بندروں سے اٹوٹ رشتہ جوڑ لیا ہے ہم انسان مماثلت بھی تو رکھتے ہے :):cool::):cool:
جوڑا تو یہ سوچ کر تھا یہ اٹوٹ رشتہ کہ یہ وہیں کے ہو کر رہیں گے جہاں ہاتھ پاؤں ہلائے اور محنت مزدوری کئے بغیر دن بھر کھانے کو ملتا رہے گا۔ مگر واہ ری قسمت کہ کوئی بھی انسانی عادت نہیں چھوڑی انھوں نے۔ بے وفائی کا عنصر پایا جاتا ہے ان میں بھی۔۔ تبھی تو بھاگنے کا کوئی راستہ تلاش کرتے رہتے ہیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
واقعی یہ ایک منفرد
Pet ہے انکی دلچسپ داستانوں کا اشتیاق رہے گا ۔۔۔:)
منفرد بھی اور خوبصورت بھی۔
بندر تو بس واجبی سی صورت کا ہے لیکن بندریا بہت خوبصورت نقوش کی مالک ہے۔ خاص طور پر اس کی سرمئی تیکھی آنکھیں۔
 
Top