تعارف بہت مختصر سا تعارف ہے میرا

سید عاطف علی

لائبریرین
بندر تو بس واجبی سی صورت کا ہے لیکن بندریا بہت خوبصورت نقوش کی مالک ہے۔ خاص طور پر اس کی سرمئی تیکھی آنکھیں۔
ذکر بس دو کرداروں کا کیا۔۔۔۔ جو عادات اور حرکات میں ہم انسانوں سے کافی مماثلت رکھتے ہیں۔ ورنہ ہمیں اپنا ناشتہ تیار کرنے سے قبل ان دو کے علاوہ 25 اور جانداروں کے کھانے پینے کا خیال کرنا پڑتا ہے۔ تب جا کر اپنی باری آتی ہے۔
ضرور ضرور۔۔۔ داستانیں بہت ملیں گی سننے کو۔ ابھی تو ہمیں بہت جلی کٹی سننے کو مل رہی ہیں کہ ہمیں بندر گود لینے کی آخر سوجھی کیا۔ ہزار بار منع کیا کہ انھیں ان کے نام سے پکارا جائے مگر انسان کب سمجھتا ہے کہ کسی بے زبان کا دل کتنا دُکھے گا۔
مری اتش کو بھڑکاتی ہے تیری دیر پیوندی ۔۔۔
اب تو ملاقات کا دل چاہ رہا ہے خواہ تصویری ہی کیوں نہ ہو۔ ۔ ان دونوں عظیم کرداروں کے حقیقی نام کیا رکھے ہیں کہیں عمر عیار یا شیخ چلی وغیرہ کی طرح ہیں یا فرنگی محلی ہیں ؟ اور باقی اور کرداروں کو بھی منصہء شہود پر بشرط فرصت و سہولت لائیے گا۔
 

سید عمران

محفلین
اتنے پیارے پیارے لوگ ہیں شمشاد بھیا سید عاطف علی بھیا محمد خلیل الرحمٰن بھیآ ماہی احمد بٹیا نور وجدان بٹیا سید عمران اور محمد عدنان اکبری نقیبی بھیا اور بہت سارے ایسے اچھے اچھے پیارے لوگ آپ پر انکے جوہر کھلتے جائیں گے آپ دیکھتی رہیے گا
ارے جاسمن بٹیا کو تو ہم بھول گئیے!!!!
پیارے لوگوں میں ہمارا نام ہے یہ تو خیر درست بات ہے۔۔۔
پر بھیا کا نام یہاں لینے کی کیا ضرورت تھی؟؟؟
:arrogant: :arrogant: :arrogant:
 

سیما علی

لائبریرین
کتابوں میں مجھ کو کہاں ڈھونڈتے ہو
میں چہرے پر لکھی ہوئی داستاں ہوں
نام تو بس شناخت کے لئے ہوتا ہے نا۔۔۔ اور ہماری شناخت گُلِ یاسمین ہے۔ صرف نام ہی پھولوں جیسا نہیں، قلم و زبان سے بھی پھول جھڑتے ہیں بقول ہمارے دادا جان۔ دادا جان کا تذکرہ اس لئے کر دیا کہ کہیں آپ ہمیں میاں مٹھو نہ سمجھ لیں۔
ہر طرح کے پھول سے لگاؤ ہے۔ اب چاہے وہ گلاب کے ہوں یا چنبیلی کے۔
بالکل درست فرمایا آپکے دادا جان نے ہم گواہ ہیں کہ پھول جھڑتے ہیں !!سلامت رہیے ڈھیروں دعائیں اور پیار :in-love::in-love::in-love::in-love::in-love:
 

سیما علی

لائبریرین
منفرد بھی اور خوبصورت بھی۔
بندر تو بس واجبی سی صورت کا ہے لیکن بندریا بہت خوبصورت نقوش کی مالک ہے۔ خاص طور پر اس کی سرمئی تیکھی آنکھیں۔
اُسکی سرمئ آنکھیں ضرور دیکھا دیں آپ کے تحریر کردہ شاعرانہ تذکرہ نے شوقِ دیدار بڑھا دیا ہے۔۔۔۔۔
 

امین شارق

محفلین
بہت مختصر سا تعارف ہے میرا
نہ جوش جنوں ہوں نہ راز نہاں ہوں

کتابوں میں مجھ کو کہاں ڈھونڈتے ہو
میں چہرے پر لکھی ہوئی داستاں ہوں
نام تو بس شناخت کے لئے ہوتا ہے نا۔۔۔ اور ہماری شناخت گُلِ یاسمین ہے۔ صرف نام ہی پھولوں جیسا نہیں، قلم و زبان سے بھی پھول جھڑتے ہیں بقول ہمارے دادا جان۔ دادا جان کا تذکرہ اس لئے کر دیا کہ کہیں آپ ہمیں میاں مٹھو نہ سمجھ لیں۔
ہر طرح کے پھول سے لگاؤ ہے۔ اب چاہے وہ گلاب کے ہوں یا چنبیلی کے۔ میتھی کے ہوں یا مولی کے پودوں پر لگے جو بعد میں مونگروں کی صورت کھانے کو ملیں۔ کیا ہے نا کہ ہمیں قدرت کی صناعی دیکھنے کو ملتی ہے اس کی ہر تخلیق میں۔ اور بے اختیار واہ سبحان اللہ زبان پر رہتا ہے۔ چونکہ طبیعت میں یکسانی بیزاری کا باعث بنتی ہے تو ہم نے اس طرح کے حالات سے بچنے کے لئے تھوڑے تھوڑے عرصہ کے وقفہ سے نئے نئے شوق پالنے کی ٹھانی ہوئی ہے۔ ہر گز مت سمجھئے گا کہ نئے کام میں لگے تو پُرانا چھوڑ دیا۔ سارا قافلہ ساتھ لے کر چل رہے ہیں ۔ ذرا فرصت ملی تو اندازہ لگائیے گا کہ اب تک ہمارے قافلے میں کیا کچھ شامل ہے۔ پھول پودے ہیں تو جاندار مگر متحرک نہیں ہیں نا۔۔۔ تو اب ہم نے اپنے شوق کا تھوڑا رُخ بدلا اور دو بندر گود لے لئے۔ یقین کیجئے کہ بہت سی انسانی حرکات دریافت کر چُکے ہیں ہم ان میں۔ جیسا کہ جو بندر ہے وہ تھوڑا غصیلا ہے اور موقع پاتے ہی بندریا کو تھپڑ لگا دیتا ہے۔ بندریا جب اپنا کھانا کھا چکتی ہے تو بندر کا کھانا چھین کر کھانے لگتی ہے۔ایسا بہت کچھ مشاہدے میں آ رہا ہے کہ دل بہل سا گیا ہے۔
معذرت کہ ہم نے اپنا تعارف کروانا تھا مگر بندروں کا کروانے میں لگ گئے۔ دراصل وہ ہماری زندگی اور گفتگو کا ایک اٹوٹ حصہ بن چکے ہیں۔ بالکل ایسے ہی جیسے کوئی ماں بات بات میں اپنے بچوں کا ذکر لے آتی ہے۔
دیارِ غیر میں رہائش پذیر ہونے کی وجہ سے ہماری اردو میں روانی نہیں ہے۔ اوپر سے شعر و شاعری سے بھی دلچسپی ہے۔ تو یہ ایک پلیٹ فارم نظر آیا جہاں یہ سب خزانے وافر مقدار میں موجود ہیں۔ سوچا کیوں نہ استفادہ حاصل کیا جائے اور علم کے موتی جھولی بھر بھر حاصل کئے جائیں۔ بس جھٹ سے نام اندراج کروایا اور یہیں کے ہو گئے۔ بہت اچھے اچھے لوگ پائے جاتے ہیں یہاں جن سے تعارف تو نہیں ہے لیکن دل میں گھنٹی سی بجتی ہے کہ گُلِ یاسمین۔۔۔ یہ سب تمہارے جیسے ہیں ۔ یہیں بس جاؤ۔
چونکہ کافی حد تک خاموش طبع واقع ہوئے ہیں اس لئے زیادہ نہیں بولیں گے۔ بس اس مختصر تعارف کو ہی تفصیلی سمجھ لیجئے گا۔
خوش آمدید گل یاسمین صاحبہ
 

سیما علی

لائبریرین
بے وفائی کا عنصر پایا جاتا ہے ان میں بھی۔۔ تبھی تو بھاگنے کا کوئی راستہ تلاش کرتے رہتے ہیں۔
پر انسان کو مات نہیں دے سکتے بٹیا؀
دل بھی توڑا تو سلیقے سے نہ توڑا تم نے
بے وفائی کے بھی آداب ہوا کرتے !!
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مری اتش کو بھڑکاتی ہے تیری دیر پیوندی ۔۔۔
اب تو ملاقات کا دل چاہ رہا ہے خواہ تصویری ہی کیوں نہ ہو۔ ۔ ان دونوں عظیم کرداروں کے حقیقی نام کیا رکھے ہیں کہیں عمر عیار یا شیخ چلی وغیرہ کی طرح ہیں یا فرنگی محلی ہیں ؟ اور باقی اور کرداروں کو بھی منصہء شہود پر بشرط فرصت و سہولت لائیے گا۔
جی جی کیوں نہیں۔
حقیقی نام راجو اور انارکلی ہیں۔ بس ابھی ابھی بنائی ہیں ان کی تصاویر۔ شئیر کرتے ہیں اگلے چند منٹ میں۔
 

سیما علی

لائبریرین
ہماری اردو میں روانی نہیں ہے۔ اوپر سے شعر و شاعری سے بھی دلچسپی ہے۔ تو یہ ایک پلیٹ فارم نظر آیا جہاں یہ سب خزانے وافر مقدار میں موجود ہیں۔ سوچا کیوں نہ استفادہ حاصل کیا جائے اور علم کے موتی جھولی بھر بھر حاصل کئے جائیں
اتنا خوبصورت اندازِ بیان ہے !بہت پیارے انداز میں اپنی بات بیان کرتی ہیں !جیتی رہیے اور محفل کی آن بان اور شان بڑھاتی رہیے آمین!!!!!
 
Top