تعارف بہت مختصر سا تعارف ہے میرا

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نت نئی باتیں بنانا۔۔۔
پوچھی گئی باتیں ادھر ادھر گھمانا۔۔۔
ابھی ہم سیکھ رہے ہیں۔۔۔
جب سیکھ جائیں گے تو کام بھی پیش کردیں گے۔۔۔
اور تخت و تاج زیر و زبر کردیں گے!!!
الزام ہے جہاں پناہ۔۔۔ سراسر الزام ہے۔
کون سی بات ہے جس کا ہم نے جواب نہیں دیا؟
لو جی جب سیکھ جائیں گے تب پیش کرنے کی بھی خوب کہی۔ کیا استاد روزمرہ کے کام چیک نہیں کرتے؟ یا سال بعد ہی دیکھتے ہیں کہ شاگرد نے کیا سیکھا؟
اس طرح بھلا کیسے علم ہوتا ہو گا کہ نونہال ماں باپ کے خون پسینہ کی کمائی کو رائیگاں تو نہیں کر رہا۔
ہمیں تو ساتھ ساتھ ہوم ورک دیکھنا ہے بس۔
ہم کسی تخت وتاج کے مالک نہیں۔۔۔ ہاں زیر وزبر کرنا ہے تو ہمارا یہ صوفہ کر دیجئے جس پہ ہم تشریف فرما ہیں ۔ ویسے بھی اب ہم تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ ہم مشقت سے بھی بچ جائیں گے اور کسی دوسرے کا احسان بھی نہیں لینا پڑے گا۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جی ہمیں پہچان پر ہے ناز، اسی لیے پہچان لیتے ہیں۔۔۔
نام کوئی ایک ہو تو لیں بھی۔۔۔
مزاج کا بھی پتا چل ہی جائے گا آہستہ آہستہ!!!

ہاں جی
چلے تو کٹ ہی جائے گا سفر آہستہ آہستہ :confused:

اب اتنا بھی ناز مت کیجئے کہ ہمیں وہ شعر یاد آ جائے

تُم مانگتے پھرو گے اپنا غرور ہم سے

( گستاخی معاف۔۔۔۔ ہم دوستانہ ماحول میں عمر اور جنس کا لحاظ کئے بغیر بول جاتے ہیں۔۔ یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ زبان کو لگام نہیں۔ بلکہ یہ کہنا بھی مناسب ہے کہ قینچی کی طرح چلتی ہے زبان۔ آپ چاہئیں تو یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ زبان کے آگے خندق نہیں مگر کیا کریں کہ زبان پہ آئی بات کہنے سے روک نہیں پاتے خود کو۔)
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جی ہاں۔۔۔
آپ کی طرح لڑائی مار کٹائی اور ایکشن سے بھرپور ڈرامے دیکھنے کا ہمیں بھی بہت شوق ہے!!!
نجانے کیوں لگ رہا ہے کہ بندوق کا رُخ ہماری طرف ہے۔
مار کٹائی کی امید چھوڑ دیجئیے بالکل۔
ایکشن کا عنصر بھی کم کم ہی ملے گا۔ البتہ ڈائریکشن پر مرکوز رہنا اہم ہے۔
 

زیک

مسافر

یہ رہے راجو میاں۔۔۔ ہے نا خوامخواہ کا اکڑو۔

تانک جھانک کی عادت پائی جاتی ہے اس میں۔


اب ذرا آیا شرافت کے موڈ میں


یہ ہماری تھوڑی شرمیلی انار کلی۔۔۔


شاید پاسپورٹ کے لئے تصویر بنوانے کے چکر میں لگتی ہے۔

تھوڑی ناراض سی کہ ڈسٹرب کیوں کیا
یہ marmoset ہیں؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
خوش آمدید گل یاسمین!
بہت شکریہ آپ کا
ہماری نظر میں تو پکی۔ البتہ آپ کی طرف شک کی گنجائش نکلتی ہو تو بلا جھجھک کہہ سکتے ہیں۔
یہ غیر کون ہے اور آپ اس کے دیار میں کیا کر رہی ہیں؟
غیر وہ ہے جو غ -ی-ر والا ہے۔اور دیار مغربی ہے۔ کرنے کی بھی خوب پوچھی۔ ہم نے تو پوری داستانِ یوسف و زلیخا سُنا دی۔ آپ دیر سے پہنچے۔
 
Top