تعارف بہت مختصر سا تعارف ہے میرا

صابرہ امین

لائبریرین
ہاں یہ تو زبردست رہے گا۔۔۔ اس طرح تو جس نے نہ بھی پڑھنا ہو، وہ بھی پڑھے گا کیونکہ لوگ بیکار چیزیں ہی تو شوق سےپڑھتے ہیں۔ :D
بھئی آپ نے تو سوشل میڈیا اسٹریٹیجیز اینڈ ٹرینڈز پر پی-ایچ -ڈی بھی کر رکھی ہے۔ چشمِ بد دور :ROFLMAO:
 
صابرہ امین

لائبریرین
ہما
اچھا اچھا۔۔
ہم بھی تو ایسے ہی پراپر کھانے بناتے اور کھاتے ہیں۔ شاید ہی کبھی کوئی ایسا دن آئے جب بریڈ وغیرہ پر گزارا کیا جائے۔
ہاں اگر کہیں جانا ہو تو باقی تیاریوں میں زیادہ وقت نہیں مل پاتا تو پھر بریڈ یا کباب سے گزارا کر لیا جاتا ہے جیسے کہ کل ہوا۔ ہمیں ولیمہ کی دعوت پر جانا تھا۔ بھائی تو پہلے چلے گئے تھے۔ لیکن ہمیں بھابی کے ساتھ جانا تھا، بھوک بھی لگ گئی تھی تو ہم نے "غیر پراپر" کھانا کھایا یعنی کہ ایک سلائیس بریڈ انڈے اور کباب کے ساتھ۔ صرف ایک اس لئے کہ ہمیں شادیوں والی کھیر بہت اچھی لگتی ہے ۔ تو اس کے لئے گنجائش رکھنی تھی نا۔
آپ کو اچھی لگتی ہے؟
اچھااا۔ ہم تو اکثر دوپہر "غیر پراپر" کھانا ہی کھاتے ہیں۔ کھانے کے لیے جینا بھی کوئی جینا ہے۔ :D
کھیر اور شیرخورمہ بہت پسند ہے۔ آئے دن بنتا ہے۔ ورنہ ہمارامیٹھا دانت تو شائد ہے ہی نہیں ۔:p
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بھئی آپ نے تو سوشل میڈیا اسٹریٹیجیز اینڈ ٹرینڈز پر پی-ایچ -ڈی بھی کر رکھی ہے۔ چشمِ بد دور :ROFLMAO:
وہ کیا ہوتی ہے بھلا؟؟؟

ہمیں تو بس یہ معلوم ہے کہ جس کو جتنا روکا جائے کسی کام سے۔۔۔ اتنا ہی وہ اس میں دلچسپی دکھاتا ہے۔ ایسی باتوں کو سیکھنے کے لئے پی ایچ ڈی نہیں کرنی پڑتی۔ چھوٹے بچوں ہی کی طرح نا۔۔ روکیں تو کب رکتے ہیں۔ بڑے ہو کر عادت چھوٹتی تو نہ ہو گی نا ۔:ROFLMAO:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہما

اچھااا۔ ہم تو اکثر دوپہر "غیر پراپر" کھانا ہی کھاتے ہیں۔ کھانے کے لیے جینا بھی کوئی جینا ہے۔ :D
کھیر اور شیرخورمہ بہت پسند ہے۔ آئے دن بنتا ہے۔ ورنہ ہمارامیٹھا دانت تو شائد ہے ہی نہیں ۔:p
ہاں دانتوں کا خاص خیال رکھنا چاہئیے نا۔
نہیں کھانے کے لئیے جینا تو جینا نہیں ہے۔ اتنا ہی کھانا چاہئیے کہ جسے لے کر چلا جا سکے۔ اتنا نہیں کہ انسان کھانے کو اٹھا کر چلتا رہے۔
ہاں تو ایک ٹائم تو چل جاتا ہے نا "غیر پراپر" ۔۔۔ لیکن جب سب دسترخوان پر بیٹھے ہوں اور سب کے آگے بریڈ رکھی ہو تو کوئی اچھا تھوڑی لگتا ہے۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
سید عمران بھائ آپ کہاں ہیں ۔ جلد آئیے بھئی ۔
ارے عمران بھیا، ایسے غائب نہ ہوا کریں (ہمارے غائب ہونے کی خیر ہے۔ :D) محفل میں ٹمپریچر مائنس میں چلا جاتا ہے۔ آپ کے محمد عدنان اکبری نقیبی بھیا کی حالت بھی مجنوں کی مانند ہو جاتی ہے ۔(عدنان بھیا یہ مذاق نہیں ہے):LOL::LOL::LOL:
 
صابرہ امین

لائبریرین
ہاں دانتوں کا خاص خیال رکھنا چاہئیے نا۔
نہیں کھانے کے لئیے جینا تو جینا نہیں ہے۔ اتنا ہی کھانا چاہئیے کہ جسے لے کر چلا جا سکے۔ اتنا نہیں کہ انسان کھانے کو اٹھا کر چلتا رہے۔
ہاں تو ایک ٹائم تو چل جاتا ہے نا "غیر پراپر" ۔۔۔ لیکن جب سب دسترخوان پر بیٹھے ہوں اور سب کے آگے بریڈ رکھی ہو تو کوئی اچھا تھوڑی لگتا ہے۔
ارے رے رے۔ سیریس ہونے کا نہیں ۔ ایسے ہی "فرینکلینیت" جھاڑی تھی۔:LOL:
 
صابرہ امین

لائبریرین
وہ کیا ہوتی ہے بھلا؟؟؟

ہمیں تو بس یہ معلوم ہے کہ جس کو جتنا روکا جائے کسی کام سے۔۔۔ اتنا ہی وہ اس میں دلچسپی دکھاتا ہے۔ ایسی باتوں کو سیکھنے کے لئے پی ایچ ڈی نہیں کرنی پڑتی۔ چھوٹے بچوں ہی کی طرح نا۔۔ روکیں تو کب رکتے ہیں۔ بڑے ہو کر عادت چھوٹتی تو نہ ہو گی نا ۔:ROFLMAO:
آج پیاری گل کچھ سنجیدہ سنجیدہ ہیں۔ خیر تو ہے بھئی۔:flower::flower::flower:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
حالاں کہ انہوں نے سوشل میڈیا ڈیزاسٹر کرئیٹنگ اینڈ ڈیسٹرائنگ مینجمنٹ میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے!!!
آپ تو ایسے نہیں کہیں نا۔۔
ہم تو خواب میں بھی کسی کے ماتھے پہ بل دیکھ لیں تو سدھر جاتے ہیں۔۔۔ ڈیزاسٹرنگ پلس ڈیسٹرائینگ تو ہمیں انگریزی میں لکھنا بھی نہیں آتا۔ :battingeyelashes:
 
سید عمران

محفلین
آپ تو ایسے نہیں کہیں نا۔۔
ہم تو خواب میں بھی کسی کے ماتھے پہ بل دیکھ لیں تو سدھر جاتے ہیں۔۔۔ ڈیزاسٹرنگ پلس ڈیسٹرائینگ تو ہمیں انگریزی میں لکھنا بھی نہیں آتا۔ :battingeyelashes:
اس کے لیے لکھنا نہیں کرگزرنا پڑتا ہے!!!
 
Top