مصطفیٰ زیدی بہت بڑھنے لگے تھے دعویِ دیر و حَرَم لوگ ۔ مصطفیٰ زیدی

فرخ منظور نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ستمبر 29, 2017

  1. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,725
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    بہت بڑھنے لگے تھے دعویِ دیر و حَرَم لوگو
    غنیمت ہیں ہمارے شہر میں اس کے قَدم لوگو !

    کبھی دیکھا ہے اس صُورت کا کوئی آدمی تم نے
    بزرگو ، ناصحو ، عَالی مقَامو ، محترم لوگو !

    جِسے کل تک حیا سے بات کرنا بھی نہ آتا تھا
    ذرا ہم بھی تو دیکھیں اس کا اندازِ سِتَم لوگو !

    گزرنے کو تو ہم پر تم سے نازک وقت گزرے ہیں
    نہ اپنی شکل آزردہ ، نہ اپنی آنکھ نَم لوگو !

    خلوصِ دوستداری نے ہمیں جو دن دکھائے ہیں
    ہمیں اُن کا خیال آتا ہے لیکن تم سے کم لوگو !

    تمھاری انجمن میں بن گیا ہر منہ کا افسانہ
    وہ اس کا خود سے شرماتا ہوا لطف و کرم لوگو

    بہ قدرِ ظرف سب نے پیار کی قیمت لگائی ہے
    کبھی آنسو ، کبھی نغمہ ، کبھی دام و دِرَم لوگو

    (مصطفیٰ زیدی از مَوج مِری صدف صدف )
     
    آخری تدوین: ‏ستمبر 29, 2017
    • زبردست زبردست × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. علی دا ملنگ

    علی دا ملنگ محفلین

    مراسلے:
    40
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    واہ کیا شعر ہے۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    18,154
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    واہ فرخ بھائی عمدہ شراکت۔:)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. فرحان محمد خان

    فرحان محمد خان محفلین

    مراسلے:
    2,125
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    واہ واہ بہت خوب انتحاب :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر