بہترین ون ڈے کھلاڑی - ایک مقابلہ

سنگا کے معاملے میں تو ایسا فرمانا بنتا بھی ہے جناب۔
یہ تو وہی بات ہوئی کہ مولوی صاحب سرخی پاؤڈڑ نہ لگانے پر وعظ کر رہے تھے کہ ایک صاحب نے کہ،جناب وہ تو آپکی بیوی بھی لگاتی ۔ تو مولوی صاحب فرمانے لگے اوندی گل نہ کر اونوں تے سجدا وی بوہت اے۔
 
آخری تدوین:
بہرکیف سنگا نے کیرئیر کے آخری ایام میں اپنے اندر سے ایک جن نکالا تھا۔بالعموم 2010 اور بالخصوص کیرئیر کے آخری سال اور ورلڈ کپ کی پرفارمنس اس مقابلے میں کافی اہمیت کی حامل ہوگی ۔جسکی وجہ سے ایسا لگتا ہے کہ سنگا مقابلہ با آسانی جیت جائے گا۔
 
آخری تدوین:
انتہائی حیران کن نتیجے کے مطابق کوہلی کو 47 کے مقابلے میں 53فیصد ووٹ سے شکست ہو گئی ہے-
جبکہ دوسری جانب حسب توقع سنگاکارا 77فیصد ووٹس کیساتھ لیڈ کر رہے -
سنگا کھپے کھپے کھپے
 

محمد وارث

لائبریرین
سنگاکارا بالز کے ساتھ ساتھ شین وارن کو بھی باؤنڈری سے باہر دھکیلتے ہوئے۔
میں نے وارن کو ووٹ دیا ہے۔ میری نظر میں اُس جیسا اسپین باؤلر کوئی پیدا نہیں ہوا اور مستقبل قریب میں کوئی نظر بھی نہیں آ رہا۔ لیکن ون ڈے چونکہ بیٹسمینوں کا کھیل ہے سو ظاہر ہے بلے باز کھپے :)
 

فہیم

لائبریرین
میں نے وارن کو ووٹ دیا ہے۔ میری نظر میں اُس جیسا اسپین باؤلر کوئی پیدا نہیں ہوا اور مستقبل قریب میں کوئی نظر بھی نہیں آ رہا۔ لیکن ون ڈے چونکہ بیٹسمینوں کا کھیل ہے سو ظاہر ہے بلے باز کھپے :)
شین وارن واقعی بہت بہترین باؤلر گزرا ہے
لیکن اگر ونڈے کرکٹ میں کوئی ایک اسپنر سیلیکٹ کرنا ہو تو میں ثقلین مشتاق کو پک کروں گا جبکہ ٹیسٹ میں مرلی دھرن کو۔
یاد رہے ثقلین کو پک کرنے کی وجہ حب الوطنی نہیں بلکہ کار کاردگی ہے:)
 

محمد وارث

لائبریرین
پہلے سیمی فائنل ٹندلکر بمقابلہ جے سوریا کا آغاز ہو گیا ہے۔

6485157CAD234BF1B06EDC417840C6F3.ashx
 
Top