بہترین ون ڈے کھلاڑی - ایک مقابلہ

فہیم

لائبریرین
کرکٹ میں فیصلے جہاں صرف عوامی ووٹنگ پر ہوں وہاں انڈیا سے کوئی نہیں جیت سکتا:act-up:
 
"کاپا پروگرام" سے کیا مراد ہے؟ شاپر؟ :)
کاپا یعنی غلط بیانی، جھوٹ۔ ویب سائیٹس اپنی ٹریفک بڑهانے کے لیے ایسے کام کرتی رہتی ہیں۔ ایسے پولز وہی جیت سکتا ہے جسے سوشل میڈیا میں عددی برتری حاصل ہو۔ برادرم فہیم اور یاز کے درج بالا دو مراسلے خوب وضاحت کر رہے ہیں
 
محمداحمد

متفق ہوں۔

لیکن چونکہ کرکٹ سے دلچسپی ہے سو اس "کاپے" سے بھی محسوس ہوئی۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
یقینا کچھ بڑے بڑے نام نکل گئے ہیں لیکن جو باقی آٹھ دس رہ گئے ہیں اُن سے کس کو اختلاف ہو سکتا ہے۔
رچرڈز
ٹنڈلکر
کوہلی
جے سوریا
شین وارن
وقار یونس
عمران خان یا ایمبروز
سنگاکارا یا اے بی
یہ سارے نام واقعی ون ڈیز کے بہترین نام ہیں۔ ہر ایک نام اپنی جگہ میچ وننگ ہے۔
 
یاز

محفلین
یعنی 1992 کا ورلڈ کپ اور 2003 کا ورلڈ کپ برابر کے کارنامے ہیں۔
خوب است۔
اگر تو ورلڈکپ ہی اصل کارنامہ ہے تو میں اپنا بیان واپس لیتا ہوں بھائی :)۔
ورنہ تمام کیریئر میں ون ڈے میچز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو شاید کچھ برابری کی صورتحال نظر آئے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اگر تو ورلڈکپ ہی اصل کارنامہ ہے تو میں اپنا بیان واپس لیتا ہوں بھائی :)۔
ورنہ تمام کیریئر میں ون ڈے میچز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو شاید کچھ برابری کی صورتحال نظر آئے۔
باؤلر تو دونوں ہی بہت اچھے تھے۔ ایک سبقت عمران خان کو یہ ہو سکتی ہے کہ اس کا شمار آل راؤنڈرز میں بھی ہوتا ہے، دنیا کے بڑے بڑے ناقد اس وجہ سے بہت تعریف کرتے ہیں بلکہ اپنے عہد کا بہترین آل راؤنڈر بھی سمجھتے ہیں۔ قائدانہ صلاحیت اس کے علاوہ ہے۔ وقار اپنی جگہ بڑے طرے کا باؤلر تھا۔میرا ووٹ بہرحال عمران خان کے لیے ہوگا :)
 
یاز

محفلین
ویسے اگر سچن ٹنڈولکر بھی یہ مقابلہ جیت جائے، تو مجھے زیادہ حیرانی یا افسوس نہیں ہو گا۔
بلاشبہ وہ ایک بڑا کھلاڑی تھا۔
 
فہیم

لائبریرین
ویسے اگر سچن ٹنڈولکر بھی یہ مقابلہ جیت جائے، تو مجھے زیادہ حیرانی یا افسوس نہیں ہو گا۔
بلاشبہ وہ ایک بڑا کھلاڑی تھا۔
نمبرز گیم میں سچن بلاشبہ بڑا ہے۔

لیکن اگر ونڈے کے عظیم کھلاڑیوں کی بات کی جائے تو سچن کو ٹاپ ٹین میں لے کر آنا بھی مشکل ہوجائے۔
ویون رچرڈز سے اس کا کوئی مقابلہ نہیں۔ کچھ عرصہ قبل کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو نے ونڈے کے عظیم کھلاڑی کا سلسلہ شروع کیا تھا
جس میں عوامی ووٹنگ کے علاوہ جیوری کا فیصلہ اور بھی اس طرح کی باتیں تھیں تو اس میں ویون رچرڈز کو عظیم کھلاڑی مانا گیا تھا۔
 
متفق فہیم۔

رچرڈز کے کیرئیر کا جب آغاز تھا تو مشہور ہو گیا کہ رچرڈز "نروس سٹاٹر" ہے لیکن بعد میں اُس سے ثابت کیا اپنی خوبصورت اننگزوں سے کہ وہ بہترین ہے۔ ایک آسٹریلوی ناقد نے ایک دفعہ کہا تھا کہ بریڈ مین اور رچرڈز دونوں ایک جیسے ہی تھے، بریڈ مین کو صرف یہ برتری حاصل تھی کہ کبھی بھی گیند کو ہوا میں نہیں کھیلتا تھا جب کہ رچرڈز کی بہت ساری شارٹس ہوا میں ہوتی تھیں۔

رچرڈز نہ صرف ایک عظیم بیٹسمین تھا بلکہ آل راؤنڈر تھا۔ ویسٹ انڈیز کی جن دنوں "پیس بیٹری" دنیا میں چھائی ہوئی تھی تو اسپین باؤلنگ کا شبہ رچرڈز ہی سنبھالتا تھا۔ 1979ء کے ورلڈ کپ فائنل میں سینچری کے ساتھ ساتھ اُس نے دس اوور بھی کروائے تھے۔ رچرڈز بلاشبہ ایک بہترین فیلڈر بھی تھا۔ 1975ء کے ورلڈ کپ فائنل میں بیٹنگ میں فلاپ ہوا تو فیلڈنگ میں تین آسٹریلوی بلے بازوں کو رن آؤٹ کر کے ان کی کمر توڑ دی۔
world-cup-final-1975-alan-turner-is-run-out-by-viv-richards-throw-picture-id142396466
 
Top