بہترین ون ڈے کھلاڑی - ایک مقابلہ

فہیم

لائبریرین
حیرت ناک بات یہ ہے کہ پہلے سے آخری مقابلے تک سنگارا کا مخالف ایسا پلیئر رہا جس کے سنگاکارا سے زیادہ جیتنے کے چانسس تھے۔

دھونی
گلکرسٹ
ڈی ولیئر
شین وارن
عمران خان
اور آخر میں ٹنڈولکر
 

یاز

محفلین
سنگاکارا کھپے۔
سنگاکارا کا ابتدائی انداز ٹیسٹ کرکٹر کا تھا، لیکن اپنے کیریئر کے آخری چھ سالوں میں سنگاکارا ایک باکمال ون ڈے پلیئر کے طور پہ سامنے آیا۔ اگر کسی ایک میچ کو سنگاکارا کی اس کایاپلٹ کا نقطہء آغاز قرار دیا جائے تو وہ یہ میچ ہو گا۔
سنگاکارا کے ون ڈے کیریئر کی میچ وائز کارکردگی کا گراف اس لنک پہ دیکھا جا سکتا ہے۔
میرے خیال میں بہترین ون ڈے پلیئر کے ضمن میں جو کھلاڑی سنگاکارا کے نزدیک ترین کی صف میں شامل کئے جا سکتے ہیں، ان میں ٹنڈولکر، کوہلی، ویوین رچرڈز، ڈی ویلیئر، وسیم اکرم، جے سوریا سرِفہرست ہوں گے۔
 
Top