بھُلا دیا نا ۔۔۔‌؟؟؟

عمر سیف

محفلین
اُداس رُت میں
لہوں کی بوندوں میں
بس اُداسی ہی جاگتی ہے
کہیں پڑھا تھا یا پھر سُنا تھا
تو یوں بھی ہوتا ہے یہ اُداسی
تمام یادوں کی نرم و نازک سی کونپلوں کو،
کبھی اچانک ہی نوچ لیتی ہے
بےدھیانی میں، بےخُودی میں
سُنو یہ دھڑکا لگا ہے مَن کو،
کہیں نہ ایسا ہو ایسی رُت میں ہمیں بُھلا دو
یہی تو تم سے کہا تھا جاناں!
وہی ہوا نا، بُھلا دیا نا ۔۔۔۔‌؟؟


فاخرہ بتول​
 
Top