بھاڑ میں گئی اسمبلی اور تنخواہ ، اچکزئی نے سچ اگل دیا

کاشفی

محفلین
بھاڑ میں گئی اسمبلی اور تنخواہ ، اچکزئی نے سچ اگل دیا
Mahmood-Khan-Achakzai.jpg

اسلام آباد: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ اگر 2 برس میں اسٹبلشمنٹ کو لگام نہ دی تو پارلیمنٹ چھوڑ دوں گا، پھر بھاڑ مین گئی یہ اسمبلی اور تنخواہ۔
ان کے الفاظ میں وقت محدود ہے، ساری دنیا ہماری دشمن بن چکی ہے، چین سمیت ہمسایہ ممالک ناراض ہیں، تو پھر کیا اس ملک کو توڑنا ہے؟
مکمل خبر پڑھنے کے لیئے ادھر کلک کیجئے۔۔
 
فلک شیر

وضاحت فرمائیں گے کاشفی صاحب! کہ اچکزئی صاحب کس طرح کی لگام دینا چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ کو؟
اور کون سا سچ اگلا ہے ویسے انہوں نے؟
 
کاشفی

محفلین
وضاحت فرمائیں گے کاشفی صاحب! کہ اچکزئی صاحب کس طرح کی لگام دینا چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ کو؟
اور کون سا سچ اگلا ہے ویسے انہوں نے؟

میں کوئی وضاحت دینے کا پابند نہیں۔:)۔۔ خبر شیئر کی ہے۔۔
وضاحت کے لیئے مکمل خبر پڑھ لیں۔۔ معلوم ہوجائے گا کہ اچکزئی صاحب کیا فرما رہے ہیں۔
 
فلک شیر

محفلین
میں کوئی وضاحت دینے کا پابند نہیں۔:)۔۔ خبر شیئر کی ہے۔۔
وضاحت کے لیئے مکمل خبر پڑھ لیں۔۔ معلوم ہوجائے گا کہ اچکزئی صاحب کیا فرما رہے ہیں۔
پابند تو آپ یقیناً نہیں ہیں حضور.................
مگر یہ لگام والاجملہ اکثر سننے میں آتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں چونکہ کم علم ہوں تو سوچا شاید آپ رہنمائی فرما دیں............
کسی کو لگام دی جائے گی تو کسی دوسرے کی لگام ڈھیلی تو ہو گی نا! یہی confusionہے کہ کون کس کی لگام چھوڑے، کون ڈھیلی کرے اور نتیجتاً یہاں کچھ سکون ہو پاکستان میں...............:):):)
 
کاشفی

محفلین
پابند تو آپ یقیناً نہیں ہیں حضور.................
مگر یہ لگام والاجملہ اکثر سننے میں آتا ہے۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ میں چونکہ کم علم ہوں تو سوچا شاید آپ رہنمائی فرما دیں............
کسی کو لگام دی جائے گی تو کسی دوسرے کی لگام ڈھیلی تو ہو گی نا! یہی confusionہے کہ کون کس کی لگام چھوڑے، کون ڈھیلی کرے اور نتیجتاً یہاں کچھ سکون ہو پاکستان میں...............:):):)
صحیح! آنے والے وقتوں میں معلوم ہوجائے گا کہ کس کی لگام ٹائیٹ ہوتی ہے اور کس کی ڈھیلی۔۔:)۔نتیجہ پُرسکون رہے گا یا پُرآشوب یہ بھی آنے والا وقت بتائے گا۔۔
خطے میں سکون کے سب ہی متلاشی ہیں۔۔۔:) خوش و خرم اور پُرسکون رہیئے ۔
 
ساجد

محفلین
اویس لغاری کی نشان دہی پر الفاظ واپس لینے والا معاملہ بڑا دلچسپ ہے۔ جو بندہ چند منٹ بعد اپنے الفاظ واپس لے سکتا ہے وہ کئے گئے وعدے کیسے پورے کرے گا؟ ۔ :chatterbox:
کاش ہمیں کوئی لیڈر تو ایسا ملے جو اپنی جان کی قیمت پر بھی ارادوں کو عملی جامہ پہنانے کی ہمت رکھتا ہو۔
 
کاشفی

محفلین
اسٹیبلشمنٹ کو لگا م نہ دی تو اسمبلی چھوڑ دونگا، بھاڑ میں گئی اسمبلی اور اسکی تنخواہ : اچکزئی
152582_35448874.jpg

اسلام آباد : رکن اسمبلی محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی میں خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ 2 ، تین سال اسٹیبلشمنٹ کو لگا م نہ دی تو اسمبلی چھوڑ دوں گا ، پھر بھاڑ میں گئی یہ اسمبلی اور اس کی تنخواہ ۔ محمود اچکزئی نے اویس لغاری کی نشاندہی پر اسمبلی بھاڑ میں جانے کے الفاظ واپس لے لئے۔ محمود اچکزئی نے کہا کہ ہماری ایجنسیاں اہل ہیں ، وہ گدلے پانی میں سوئی ڈھونڈ سکتی ہیں ، پھر ملک میں امن وامان کی حالت ایسی کیوں ؟ تو کیا پھر اس ملک کو توڑنا ہے ؟۔ کیا امریکہ پاگل ہے جو لاکھوں کا ڈرون مار رہا ہے ؟ وقت محدود ہے ، ساری دنیا ہماری دشمن بن چکی ہے ۔ محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیا ل کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر عائد الزامات ثابت ہو چکے ہیں ، کرنل امام نے کہا تھا 95 ہزار افراد کو تربیت دی ، ان جا ریکارڈ نہیں رکھا۔ چین سمیت ہمسایہ ممالک ناراض ہیں ، ایٹم بم ہم نے فروخت کیا ، اسامہ ایس ایس بی کی ٹریننگ اکیڈمی کے قریب سے پکڑا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سچ ہے کہ ہم افغانستان میں مداخلت کر رہے ہیں ، سچ یہ ہے کہ فاٹا میں ہم نے شدت پسندوں کو جگہ دی ، اچھے برئے طالبان کی پالیسی ختم کرنا ہوگی۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ فاٹا سے فوج نکالی جائے ، طالبان سے مذاکرات میںا مریکہ کو بھی شامل کیا جائے ، جب تک مذاکرات ہوتے رہیں امریکہ ڈرون حملے معطل رکھے ۔محمود اچکزئی : دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سب کو متحدہ ہونا پڑے گا ، ڈرون کیلئے امریکہ کو مفت منجر مل رہئے ہیں ، پٹھان قتل نہیں بھولتے ، آپ نے ان کے بھائی باپ مارے ہیں ۔
 
سید ذیشان

محفلین
یہ دو ٹکے کے ٹیکس چور، کرپشن زدہ، راشی اور خوشامدی قسم کے لوگ چند ہزار ووٹ لے کر سمجھتے ہیں کہ یہ ملک ان کے باپ دادا کی جاگیر بن گیا ہے۔ بہتری اسی میں ہے کہ فوج اور ایجنسیوں کے نیچے لگے رہیں کیونکہ یہی ادارے ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں۔
 
فلک شیر

محفلین
جوش خطابت بھی بڑی عجیب چیز ہے.............سچ ہے کہ بعضے کلام جادو ہوتے ہیں..........وہ بھی ایسا کہ سب سے پہلے جادوگر ہی ان کا شکار ہو...........الف لیلٰی ہے الف لیلٰی
 
عسکری

معطل
یہ دو ٹکے کے ٹیکس چور، کرپشن زدہ، راشی اور خوشامدی قسم کے لوگ چند ہزار ووٹ لے کر سمجھتے ہیں کہ یہ ملک ان کے باپ دادا کی جاگیر بن گیا ہے۔ بہتری اسی میں ہے کہ فوج اور ایجنسیوں کے نیچے لگے رہیں کیونکہ یہی ادارے ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں۔
چل یار ڈیوتی پر یہ عوام تو ہمارے سہارے ہے میں چلا پھر اڑنے :grin:
 
شمشاد

لائبریرین
صحیح! آنے والے وقتوں میں معلوم ہوجائے گا کہ کس کی لگام ٹائیٹ ہوتی ہے اور کس کی ڈھیلی۔۔:)۔نتیجہ پُرسکون رہے گا یا پُرآشوب یہ بھی آنے والا وقت بتائے گا۔۔
خطے میں سکون کے سب ہی متلاشی ہیں۔۔۔ :) خوش و خرم اور پُرسکون رہیئے ۔
اور وقت نے بتا دیا ہے کہ کس کی لگام ٹائیٹ ہوئی ہوئی ہے اور کس کی ڈھیلی۔ ہاہاہاہاہا
 
کاشفی

محفلین
اور وقت نے بتا دیا ہے کہ کس کی لگام ٹائیٹ ہوئی ہوئی ہے اور کس کی ڈھیلی۔ ہاہاہاہاہا
لگام تو کسی کی بھی ٹائیٹ نہیں ہوئی۔۔البتہ پاکستانی عوام ڈھیلی ہوگئی ہے۔۔۔۔

بیان دینے والے شخص کو غدار کہتے ہوئے لوگ شرما رہے ہیں۔۔اس کی دو وجوہات ہیں۔۔پہلی بات تعصب اور دوسری بات منافقت۔۔۔
 
کاشفی

محفلین
شرم تو لوگوں کو نہیں آتی کہ جب وہ ایک چیف آف آرمی اسٹاف کو غدار کہتے ہیں۔۔
ایک فوجی کے سامنے آئین وغیرہ سے بالا پاکستان ہوتا ہے۔۔۔اس کی حفاظت سب سے مقدم ہوتی ہے۔۔۔
پاکستان چلا جائے آئین کو چاٹتے چاٹتے۔۔۔آئین وغیرہ کی باتیں اسی وقت ممکن ہے جب انصاف ہو۔۔۔اور مقدمہ سب پر چلایا جائے اور انصاف کے تقاضے کو پورا کیا جائے۔۔
منافقت اور تعصب کی وجہ کر صرف ایک بندے کو گھسیٹا نہ جائے۔۔۔یہ تعصب اور منافقت ہوتی ہے۔۔
پرویز مشرف غدار نہیں ہے۔۔۔اس کو غدار سمجھنے والے تعصب پسند ہیں۔۔۔
بےانصاف اور تعصب سے بھرے ہوئے لوگوں کو مولانا فضل الرحمن ، اچکزئی، مینگل، بگٹی، طالبان، جاگ پنجابی جاگ کا نعرہ لگانے والے، وغیرہ وغیرہ غدار نظر نہیں آتے۔۔۔انہیں یہ ناراض لوگ لگتے ہیں جب کہ پرویز مشرف اور ان کے حمایتی غدار نظر آتے ہیں۔۔۔
اس کو کہتے ہیں تعصب اور تعصب کی آگ سب کچھ جلا کر ختم کردے گی۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
کیا کریں، عدالت عظمیٰ میں غداری کیس زیر سماعت ہے اور کمانڈو مختلف بہانوں سے عدالت میں پیش ہونے سے ڈر رہا ہے کہ آگا گیلا اور پیچھا پیلا ہوا پڑا ہے۔ پھر بھی لوگ اپنی ضد پر اڑے ہوئے ہیں کہ گنہگار کو سزا نہ ملے اور وہ سزا سے بچ جائے۔

دنیاوی سزا سے ہو سکتا ہے سودے بازی کر کے بچ جائے لیکن ایک عدالت اور بھی ہے۔ وہاں نہ تو سودے بازی ہو گی اور نہ ہی غلط قسم کی سفارش قابل قبول ہو گی۔
 
اس طرح کی باتیں کرنے والوں کو اپنی عمر کا خیال رکھنا چاہیئے۔۔۔
دوسرے بھی فولو کرتے ہوئے کچھ اس طرح کی بات کردیں تو عزت خاک مٰیں مل جاتی ہے۔۔۔
دنیاوی اور آخری باتوں کی تلقین ان کے منہ سے اچھی لگتی ہے جو کہ انصاف پسند ہو۔۔اور تعصب کی عینک اُتار کر سب کے لیئے ایک جیسی بات کرے۔۔۔
آخرت میں وطن کی مٹی سے ہونا کام نہیں آئے گا۔۔وہاں سب کے ساتھ بہتر فیصلہ ہوگا۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
بیشک وہاں انصاف ہو گا اور ظالموں کو اپنے کیے کا بدلہ ملے گا۔

ملک کو توڑنے اور لوٹنے والے ظالموں میں ہی آتے ہیں۔
 
کاشفی

محفلین
بیشک وہاں انصاف ہو گا اور ظالموں کو اپنے کیے کا بدلہ ملے گا۔

ملک کو توڑنے اور لوٹنے والے ظالموں میں ہی آتے ہیں۔
بیشک وہاں انصاف ہوگا۔۔۔اور جس نے جو جو کیا ہے اس کا بدلہ ملے گا۔۔۔
غلط بات کرنے والوں کے ساتھ بھی انصاف ہوگا۔۔یہاں اگر ان کی آنکھیں لال نہیں ہورہی ہیں تو وہاں شاید لال ہوجائیں۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
بالکل انصاف ہو گا۔ اس پر ہر مسلمان کا ایمان ہونا چاہیے۔ منافق بیشک اس پر ایمان نہ رکھیں۔
 
Top