بھارتی جاسوس،صدر روحانی اور آئی ایس پی آر

آج کی دلچسپ اور تازہ خبر کچھ یوں ہے کہ ایرانی صدر روحانی صاب اور چیف آف آرمی سٹاف کی ملاقات کیبعد ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل عاصم باجوہ نے ٹویٹ جڑ دی جس میں انکشاف کیا کہ انہو ں نے ایران کیساتھ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایرانی زمین بھارتی جاسوس اور انٹیلیجنس ایجنسی را استعمال کرتی ہے۔
اب جب آئی ایس پی آر نے اپنی پریس ریلیز بھی کر دی تو ایرانی صدر نے ڈان نیوز کیساتھ ایک انٹرویو میں اس بات سے انکار کر دیا کہ ایسی کوئی بات ہوئی۔
اب سمجھ نہیں آ رہی کہ بندہ پاک صاف پاک فوج پر یقین کریں یا ایرانی صدر ۔
چلو پاک فوج پر ہی کر لیتے آخر اسکو راحیل شریف جیسا روحانی شخص لیڈ کر رہا۔
شکریہ راحیل شریف
روحانی صاب کا انٹرویو لنک
عاصم چاچو کے ٹوئٹس کے لنک جو ابھی تک موجود ہیں۔
 
زیک بھائی آپ ہی بتا دیں اس بلڈی سویلین ایرانی صدر کیساتھ کیا سلوک کیا جائے ؟روحانی ہو گا تو گھر ہوگا ہمارے جنرل خود بہت بڑے روحانی بابا ہیں۔
 

فاتح

لائبریرین
’را‘ کی مداخلت پر بحث ہوئی: آئی ایس پی آر کا اصرار

پاکستانی فوج کا اصرار ہے کہ ایران کے صدر حسن روحانی اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات میں پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی مداخلت کا معاملہ بھی زیرِ بحث آیا تھا۔

پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل راحیل شریف کی ایرانی صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کےداخلی معاملات خصوصاً پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی مداخلت کا معاملہ بھی زیرِ بحث آیا تھا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی ایس پی آر کے ترجمان نے دو مرتبہ اپنے پیغامات کو پوسٹ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر سے ملاقات میں را کی پاکستان میں مداخلت، خاص طور پر بلوچستان میں اور کبھی کبھی ہمارے برادر دوست ایران کی زمین کا استعمال کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔

خیال رہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی سے سنیچر کو اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی مدخلت کے حوالے سے ایک سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’ہم جب بھی پاکستان کے قریب ہونے کی کوشش کرتے ہیں تو اس قسم کی افواہیں گردش کرنے لگتی ہیں۔ ہم نے اس بارے میں کوئی بات نہیں کی۔‘

تاہم حسن روحانی کے اس بیان کے بعد آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ جنرل راحیل شریف نے ایرانی صدر سے ملاقات میں کہا کہ ’بھارت پاکستان کے اندر، خصوصاً بلوچستان میں درا اندازی میں ملوث ہے اور بعض اوقات وہ ہمارے برادر ملک ایران کی سرزمین کو بھی استعمال کرتا ہے۔ میری درخواست ہے کہ انھیں اس قسم کی سرگرمیوں سے روکا جائے تاکہ پاکستان استحکام کی جانب بڑھ سکے۔‘

اس سے قبل سنیچر کو ایرانی صدر حسن روحانی اور بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی تھی۔

پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں جنرل راحیل شریف نے ایرانی صدر کے ساتھ پاکستان کودرپیش چیلنجوں کو اجاگر کیا۔

ملاقات میں پاکستان کےداخلی معاملات خصوصاً پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی راکی مداخلت کا معاملہ بھی زیرِ بحث آیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے علاقائی سلامتی، پاک ایران تعلقات اور سرحدی سیکورٹی اور روابط سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقعے پر ایرانی صدر نے پاک فوج اور آپریشن ضرب عضب میں اس کی نمایاں کامیابیوں کو سراہا۔

http://www.bbc.com/urdu/pakistan/2016/03/160326_raheel_sharif_rouhani_sh?ocid=socialflow_facebook
 

کاشفی

محفلین
محب وطن پاکستانی ( ناراض بلوچ پاکستانی بھائی) کے پاکستان کے بارے میں تاثرات۔۔۔
 

مخلص انسان

محفلین
اسلام آباد دھرنا ہو یا بلوچستان میں را کا ایجنٹ
یہ سب ڈرامہ بازی ہے
اصل ہدف ہے پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات
جس میں اپنی ایجنسیاں شامل ہیں
سیدھی سی بات ہے
 

کاشفی

محفلین
جب پریس کانفرنس کے دوران پرویز رشید سے سوال کیا گیا کہ کیا اس معاملے کو دنیا کے سامنے اٹھائیں گے جب پرویز رشید نے جواب نہیں دیا ---دیکھئے اس ٹائم جنرل عاصم باجوہ کا ری ایکشن۔۔
 

محمداحمد

لائبریرین
جب پریس کانفرنس کے دوران پرویز رشید سے سوال کیا گیا کہ کیا اس معاملے کو دنیا کے سامنے اٹھائیں گے جب پرویز رشید نے جواب نہیں دیا ---دیکھئے اس ٹائم جنرل عاصم باجوہ کا ری ایکشن۔۔

اس میں آواز کچھ صاف نہیں ہے۔ کیا جواب دیا پرویز رشید نے؟
 

کاشفی

محفلین
پاکستان نے 99 میں انڈیا کی پشت میں چھرا گھوپا !
محب وطن وزیر اعظم میاں نواز شریف کی بھارت میں تقریر !
ضرور سنئیے ۔
 
Top