تاسف بھائی کی کامیابی کے لیے دعا چاہیے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

امن ایمان

محفلین
السلام علیکم

میں یہاں یہ پوسٹ بہت ساری دعائیں اکٹھی کرنے کے لالچ میں کررہی ہوں۔۔ مجھے اپنے بھائی کی کامیابی کے لیے آپ سب کی دعائیں چاہیں۔۔ بھائی کا کل رزلٹ آیا ہے۔۔F.S.C میں اس کے 889 نمبر آئے ہیں ۔۔ اب UET میں اس کا انٹری ٹیسٹ 10 ستمبر کو ہونا ہے۔۔۔ میرا بھائی UET میں داخلہ کے لیے ایک حد سے زیادہ کریزی ہے۔۔پلیززززز آپ لوگ اس کی کامیابی کے لیے دعا کردیں۔۔ کیونکہ کوئی لمحہ قبولیت بن سکتا ہے ۔۔میں خاص طور سے جاوید صاحب سے درخواست کروں گی کہ آپ اتنی مقدس جگہ پر رہتے ہیں۔۔پلیزززززز بھائی کو دعا میں یاد رکھیے گا۔ بھائی کا نام اسدرضا (نومی) ہے ۔۔آپ چاہے یہاں جواب نہ دیں۔۔لیکن دعا ضرور کردیں۔۔۔مجھے صرف دعائیں چاہیں۔
 

دوست

محفلین
آمین۔
اللہ اسے کامیابی دے۔ نمبر تو انجنئرنگ کے لحاظ سے ٹھیک ہی ہیں۔ انٹری ٹسٹ میں کچھ محنت کرنا ہوگی۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

ہماری تواللہ تعالی سے دلی دعاہے کہ آپ کے بھائی کویوای ٹی میں داخلہ مل جائے اوراسکی دلی خواہش پوری ہوجائے(آمین ثم آمین)
اوربات یہ ہے کہ سسٹرامن ایمان، میں رہتاتوجدہ میں ہوں لیکن ان مقدس مقامات پراللہ تعالی کے کرم سے آتاجاتارہتاہوں ۔ توانشاء اللہ امیدواثق ہے کہ اس جمعہ کاپروگرام مدینہ منورہ کاہے انشاء اللہ میں آپ کے بھائی کے حق میں ضرورباضروراللہ تعالی کے حضورخصوصی دعاکروں گا(انشاء اللہ) کہ اس کی اورآپ سب کی خواہش پوری ہوجائے(آمین ثم آمین)

والسلام
جاویداقبال
 

الف عین

لائبریرین
اللہ نومی کو اس امتحان میں ہی نہیں، دنیا اور آخرت کے ہر امتحان میں نمایاں کامیابی عطا کرے۔ آمین۔
 

تیشہ

محفلین
javediqbal26 نے کہا:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

ہماری تواللہ تعالی سے دلی دعاہے کہ آپ کے بھائی کویوای ٹی میں داخلہ مل جائے اوراسکی دلی خواہش پوری ہوجائے(آمین ثم آمین)
اوربات یہ ہے کہ سسٹرامن ایمان، میں رہتاتوجدہ میں ہوں لیکن ان مقدس مقامات پراللہ تعالی کے کرم سے آتاجاتارہتاہوں ۔ توانشاء اللہ امیدواثق ہے کہ اس جمعہ کاپروگرام مدینہ منورہ کاہے انشاء اللہ میں آپ کے بھائی کے حق میں ضرورباضروراللہ تعالی کے حضورخصوصی دعاکروں گا(انشاء اللہ) کہ اس کی اورآپ سب کی خواہش پوری ہوجائے(آمین ثم آمین)

والسلام
جاویداقبال


:roll: :? ہیں آپ جدہ میں ہیں ؟ :shock:
میں مٹھائی نہیں کھا رہی بھیا ۔ :lol:
 

تیشہ

محفلین
امن ایمان نے کہا:
السلام علیکم

میں یہاں یہ پوسٹ بہت ساری دعائیں اکٹھی کرنے کے لالچ میں کررہی ہوں۔۔ مجھے اپنے بھائی کی کامیابی کے لیے آپ سب کی دعائیں چاہیں۔۔ بھائی کا کل رزلٹ آیا ہے۔۔F.S.C میں اس کے 889 نمبر آئے ہیں ۔۔ اب UET میں اس کا انٹری ٹیسٹ 10 ستمبر کو ہونا ہے۔۔۔ میرا بھائی UET میں داخلہ کے لیے ایک حد سے زیادہ کریزی ہے۔۔پلیززززز آپ لوگ اس کی کامیابی کے لیے دعا کردیں۔۔ کیونکہ کوئی لمحہ قبولیت بن سکتا ہے ۔۔میں خاص طور سے جاوید صاحب سے درخواست کروں گی کہ آپ اتنی مقدس جگہ پر رہتے ہیں۔۔پلیزززززز بھائی کو دعا میں یاد رکھیے گا۔ بھائی کا نام اسدرضا (نومی) ہے ۔۔آپ چاہے یہاں جواب نہ دیں۔۔لیکن دعا ضرور کردیں۔۔۔مجھے صرف دعائیں چاہیں۔


جی ہماری دعائیں آپکے بھائی کے لئیے ۔ :)
 

شاکرالقادری

لائبریرین
اللہ تعالی اسد رضا کو دین و دنیا میں کامیابیاں اور سرفرازیاں عطا فرمائے اور وہ منزلوں کو اپنے پائوں تلے روندتا ہوا ستاروں سے آگے کے جہانوں کی تلاش میں بڑھتا چلا جائے
تو رہ نورد شوق ھے منزل ن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہ کر قب۔۔ول
لیلی بھی ھم نشیں ہو تو محمل نہ کر قب۔ول
آپ بھائی کی کامیابی کے لیے ہر نماز کے بعد65 دفعہ اسم پاک
ی۔۔۔۔۔۔ا فت۔۔۔۔۔اح
اول آخر درود شریف کے ساتھ پڑھ کر دعا مانگیں
انشا اللہ کامیابی ہوگی
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

بوچھی نے کہا:
javediqbal26 نے کہا:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

:roll: :? ہیں آپ جدہ میں ہیں ؟ :shock:
میں مٹھائی نہیں کھا رہی بھیا ۔ :lol:

مائی ڈیئرسسٹرآپ توایسے حیران ہورہی ہیں جیسے میں جدہ میں نہیں کسی اورجگہ ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :cry:
اوررہی آپکی مٹھائی تویہاں آئیں توآپ سے وعدہ رہاکہ مٹھائي نہیں مٹھایاں کھائیں گے (انشاء اللہ)

والسلام
جاویداقبال
 

امن ایمان

محفلین
آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔۔ ان دعاؤں کی بہت ضرورت ہے ۔

دوست:۔اللہ اسے کامیابی دے۔ نمبر تو انجنئرنگ کے لحاظ سے ٹھیک ہی ہیں۔ انٹری ٹسٹ میں کچھ محنت کرنا ہوگی۔

جی نبر تو اچھے ہیں۔۔لیکن اس بار رزلٹ بہت اچھا آیا ہے۔۔ نومی کی اکیڈمی میں کچھ بچوں کے 900 پلس نبر ہیں۔۔اس لیے وہ زیادہ ٹینس ہو رہا ہے۔


تیلے شاہ:۔ للہ کریم ان جے حق میں بہتر فرمائے ور ان کی دلی خواہش پوری ہو

آمین آمین۔۔ دعا کے لیے بہت شکریہ



جاوید اقبال:۔ سسٹرامن ایمان، میں رہتاتوجدہ میں ہوں لیکن ان مقدس مقامات پراللہ تعالی کے کرم سے آتاجاتارہتاہوں ۔ توانشاء اللہ امیدواثق ہے کہ اس جمعہ کاپروگرام مدینہ منورہ کاہے انشاء اللہ میں آپ کے بھائی کے حق میں ضرورباضروراللہ تعالی کے حضورخصوصی دعاکروں گا(انشاء اللہ) کہ اس کی اورآپ سب کی خواہش پوری ہوجائے(آمین ثم آمین)

جاوید بھائی میں آپ کی بے حد ممنون ہوں۔۔ اور مجھے یقین ہے کہ جو دعا دربارِحبیب کے سامنے مانگی جاتی ہے وہ کبھی رد نہیں ہوتی۔۔


اعجاز چا:۔ اللہ نومی کو اس امتحان میں ہی نہیں، دنیا اور آخرت کے ہر امتحان میں نمایاں کامیابی عطا کرے۔ آمین۔


بے حد شکریہ آپ یہاں تشریف لائے۔۔۔اللہ آپ کی زبان مبارک کرئے آمین۔


باجو:۔ جی ہماری دعائیں آپکے بھائی کے لئیے

باجو بہت شکریہ



تفسیر:۔ اللہ تعالٰی سے دُعا ہے کہ آپ کے بھائ کو اپنے ارادوں میں کامیابی ہو۔
امین


آمین ثم آمین۔۔دعا کے لیے بےحد شکریہ۔



شاکرالقادری:۔۔۔اللہ تعالی اسد رضا کو دین و دنیا میں کامیابیاں اور سرفرازیاں عطا فرمائے اور وہ منزلوں کو اپنے پائوں تلے روندتا ہوا ستاروں سے آگے کے جہانوں کی تلاش میں بڑھتا چلا جائے
تو رہ نورد شوق ھے منزل ن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہ کر قب۔۔ول
لیلی بھی ھم نشیں ہو تو محمل نہ کر قب۔ول
آپ بھائی کی کامیابی کے لیے ہر نماز کے بعد65 دفعہ اسم پاک
ی۔۔۔۔۔۔ا فت۔۔۔۔۔اح اول آخر درود شریف کے ساتھ پڑھ کر دعا مانگیں انشا اللہ کامیابی ہوگی



آپ کا بے حد شکریہ۔۔۔ میں نے یہ وظیفہ نوٹ کر لیا ہے۔۔ ماما کو بھی بتا دیا ہے۔۔اور بھائی کو بھی۔۔۔اللہ تعالی آپ کو اتنی اچھی دعا کا اجر دیں آمین۔۔جزاک اللہ۔



ٹیسٹ کے ایک ہفتہ بعد ہی رزلٹ آجائے گا۔۔۔میں انشاءاللہ آپ سب کو ضرور بتاؤں گی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اللہ پاک سے بہتری فرمائیں گے۔ ویسے دعاؤں کی قبولیت کے بعد کیا انعام ملے گا ہمیں؟ :D
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
امن ایمان

ہم سب کی دُعائیں آپ اور آپ کے بھائی کے ساتھ ہیں ، اللہ آپ کو اس خوشی سے نوازے ، آمین
 

امن ایمان

محفلین
آمین ثم آمین۔۔شگفتہ آپ کا بے حد شکریہ آپ یہاں آئیں۔ : )



قیصرانی بھائی دعا کے بدلے میں آپ کو ۔۔
۔۔

۔۔۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔

۔
۔
۔۔
۔

۔
۔۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔

۔
۔
۔
۔


بھی بہت ساری دعائیں ملیں گیں۔:lol:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top