بکرامنڈی

زبیر مرزا

محفلین
ماشاءاللہ خرم بہت خوبصورت بکرا ہے - اللہ تعالٰی قربانی قبول فرمائے - گوشت کی پرواہ نا کریں کہ گوشت تو بازار سے
خرید کر پوراسال کھاتے ہی رہتے ہیں ،مویشی صحت مند ہونا چاہیے بس قربانی کے لیے
 

قیصرانی

لائبریرین
زحال مرزا یہ رہا ہمارا بکرا 28 ہزار کا لیا ہے سب کو پسند آ گیا ہے لیکن سب کہتے ہیں گوشت 30 کلو سے زیادہ نہیں ہو گا لیکن اس کا مالک کہتا تھا کہ 40 سے 50 کلو تک ہو گا

DSC01207.JPG
DSC01208.JPG
بھائی جی۔ قربانی کا مقصد ہے اللہ کی رضامندی۔ اللہ اس بات پر رضامند ہو نہ ہو کہ بکرے کا گوشت کتنا ہے لیکن سچے جذبے پر ضرور رضامند ہوگا :)
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
تصویر دیکھ کر میرا بھی یہی اندازہ کہ 30 کلو سے زیادہ ہر گز نہیں ہو گا۔
ہو سکتا ہے اتنے کلو کا ہی ہو ابھی ہم بکرا لے کر نہیں آئے تھے تو اس وقت تک سب کہہ رہے تھے کہ مہنگا خرید لائے ہو جب سب نے بکرا دیکھا تو سب نے تعریف کی ہے اب گوشت کتنا ہو گا یہ تو قربانی کے بعد ہی پتہ چلے گا
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ماشاءاللہ خرم بہت خوبصورت بکرا ہے - اللہ تعالٰی قربانی قبول فرمائے - گوشت کی پرواہ نا کریں کہ گوشت تو بازار سے
خرید کر پوراسال کھاتے ہی رہتے ہیں ،مویشی صحت مند ہونا چاہیے بس قربانی کے لیے
جی ہاں آپ کی بات بالکل درست ہے میں متفق ہوں ۔ وہ تو بس سب اندازے لگا رہے تھے تو ہم نے بتا دیا حالانکہ میں جانور دیکھ کر اندازہ نہیں لگا سکتا ہوں کہ کتنا وزن ہو گا لیکن بہت سے لوگ درست اندازہ کر سکتے ہیں جیسے والد صاحب نے اندازہ بتایا ہے 30 کلو کا اور شمشاد بھائی نے بھی اتنا ہی بتایا ہے۔ اور میرا خیال ہے کہ اگر دو ، تین بندہ کو اندازہ ایک سا ہو تو پھر وہ درست ہی ہوتا ہے
 

وجی

لائبریرین
کراچی کی منڈی سے ایک صاحب ایک لاکھ ساٹھ ہزار کی خوبصورت گائے لے کر نکلے تو ٹی ٹی والے بھائی آگئے۔ گائے کی قیمت پوچھی اور کہا کہ مجھے چالیس ہزار دیدو۔ ان صاحب نے کہا کہ میرے پاس تو نہیں ہیں۔ بھائی نے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ کی گائے لے سکتے ہو اور مجھے چالیس ہزار نہیں دے سکتے۔ قصہ مختصر۔ گائے والے نے انہیں کچھھ نہیں دیا اور گائے گھر لے آئے۔ پیچھے پیچھے ٹی ٹی والے بھائی آئے اور گائے کو گولی مارکر ہلاک کرکے چلتے بنے۔ اخباری اطلاع کے مطابق دو دن قبل تک 15 قربانی کے جانور ٹی ٹی سے ”قربان“ کئے جاچکے تھے۔ سپریم کورٹ کراچی میں چیف جسٹس نے آئی جی کو سخت جھاڑ پلائی کہ لوگ قربانی کا جانور تک خرید نہین سکتے، پُر امن طریقہ سے۔ اس کے ”جواب“ میں کل آئی جی نے بیان دیا ہے کہ کراچی میں کسی جانور کو گولی نہیں ماری گئی اور میڈیا والے ایسی خبریں دے کر ”افواہیں“ نہ پھیلائیں :)
کئی جگہ ایسا ہورہا ہے جناب
کچھ علاقوں میں تو جانور گاڑی سے اترنے نہیں دیتے ہزار سے پانچ ہزار تک مانگ لیتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
نایاب بھائی مجھے تو اس بات پر حیرت ہو رہی ہے کہ اس کو موٹر سائیکل پر لے جا رہے ہیں۔

وزن 80 کلو کےلگ بھگ تو گا ہی۔
 

زبیر مرزا

محفلین
زحال مرزا اور پپو بھائی آپ کے بکرے کا کتنا گوشت نکلا ہے

شمشاد بھائی ہمارے بکرے کا گوشت 45 کلو سے زیادہ نکلا ہے 50 کے قریب قریب
خرم بھائی مجھے بلکل نہیں پتا کہ کس قدرگوشت نکلا - سب کام بھائی ہی کرواتا رہا میں تونماز کے بعد دوستوں ( محلے کے) سے
میل ملاقات میں مصروف رہا
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
کیسے اندازہ کیا؟ کیا باقاعدہ تول کر حساب کیا یا اندازے سے۔
بڑوں نے اندازے کے مطابق 55 سے 60 کلو بتایا تھا بڑوں سے مراد جنوں نے ذبح کیا تھا انہوں نے اتنا بتایا تھا لیکن میں نے دس کلو کم کر کے بتایا ہے تولا نہیں تھا
 

وجی

لائبریرین
ایک بات پوچھنی تھی آپ سب سے
آج ہی ہمارے محلے میں ایک اونٹ نہر ہوا
جیسے ہی دو دھاری چھری اونٹ کے ماری گئی تو خون نکلنا شروع ہوا
تو لوگ اونٹ کا خون جمع کرنے کے لیئے بالٹی آگے کر کے کھڑے تھے
جب اونٹ کر گیا تو لوگ جو خون زمین پر گرا تھا اس پر اپنے پاؤن مسل رہتے تھے

یہ کیا ہے ؟؟
کیوں ہے ؟؟
اور اسکی کوئی منطق ؟؟
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ایک بات پوچھنی تھی آپ سب سے
آج ہی ہمارے محلے میں ایک اونٹ نہر ہوا
جیسے ہی دو دھاری چھری اونٹ کے ماری گئی تو خون نکلنا شروع ہوا
تو لوگ اونٹ کا خون جمع کرنے کے لیئے بالٹی آگے کر کے کھڑے تھے
جب اونٹ کر گیا تو لوگ جو خون زمین پر گرا تھا اس پر اپنے پاؤن مسل رہتے تھے

یہ کیا ہے ؟؟
کیوں ہے ؟؟
اور اسکی کوئی منطق ؟؟
مجھے تو کچھ پتہ نہیں کسی کو پتہ ہے تو وہ بتا دے پلیز
 
Top