بکرامنڈی

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یوسف بھائی سُپرہاوے تو گائے خریدنے جاؤں گا ، بکرا تو مجھے گلشن اقبال اور عزیزآباد کے پُل کے ساتھ لگی منڈی سے مل گیا جوکہ ہمارے گھر سے قریب واقع ہے یوں ہم ایک گھنٹے میں بکرا خرید کر گھر بھی آگئے

اور اونٹ کہاں سے خریدیں گے زحال بھائی؟
 
شمشاد

لائبریرین
ادھر تو میں نے سُنا ہے کہ ایک بکرا ایک لاکھ دس ہزار کا بکا ہے۔ فیصل آباد یا شاید ساہیوال میں۔
 
یوسف-2

محفلین
اونٹ :) اللہ وہ دن بھی لائے ویسے آج ملیر میں دو اُونٹ دیکھے سبحان اللہ - 90 ہزار اور ایک لاکھ دس ہزارتک قیمت بتائی گئی
ہم ٹھہرے غریب آدمی :(
یہ اونٹ دکھنے میں کیسے تھے بھائی! کیا اوسط قد کاٹھ کے اور صحت مند تھے ؟ اس وقت تو مارکیٹ میں عام صحت مند گائے بھی 70 اور 80 ہزار کی مل رہی ہے۔ پھر تو اس حساب سے 90 اور ایک لاکھ کے اونٹ ”سستے“ ہی ہوئے نا!
 
یوسف-2

محفلین
کراچی کی منڈی سے ایک صاحب ایک لاکھ ساٹھ ہزار کی خوبصورت گائے لے کر نکلے تو ٹی ٹی والے بھائی آگئے۔ گائے کی قیمت پوچھی اور کہا کہ مجھے چالیس ہزار دیدو۔ ان صاحب نے کہا کہ میرے پاس تو نہیں ہیں۔ بھائی نے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ کی گائے لے سکتے ہو اور مجھے چالیس ہزار نہیں دے سکتے۔ قصہ مختصر۔ گائے والے نے انہیں کچھھ نہیں دیا اور گائے گھر لے آئے۔ پیچھے پیچھے ٹی ٹی والے بھائی آئے اور گائے کو گولی مارکر ہلاک کرکے چلتے بنے۔ اخباری اطلاع کے مطابق دو دن قبل تک 15 قربانی کے جانور ٹی ٹی سے ”قربان“ کئے جاچکے تھے۔ سپریم کورٹ کراچی میں چیف جسٹس نے آئی جی کو سخت جھاڑ پلائی کہ لوگ قربانی کا جانور تک خرید نہین سکتے، پُر امن طریقہ سے۔ اس کے ”جواب“ میں کل آئی جی نے بیان دیا ہے کہ کراچی میں کسی جانور کو گولی نہیں ماری گئی اور میڈیا والے ایسی خبریں دے کر ”افواہیں“ نہ پھیلائیں :)
 
زبیر مرزا

محفلین
میں بروز بدھ اپنے پڑوسی کے ہمراہ ملیر کی منڈی سے بیل لایا تھا الحمدللہ مجھے تو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا
اور مناسب قیمت میں بڑاشریف اورمعصوم بیل مل گیا :)
 
قیصرانی

لائبریرین
اونٹ :) اللہ وہ دن بھی لائے ویسے آج ملیر میں دو اُونٹ دیکھے سبحان اللہ - 90 ہزار اور ایک لاکھ دس ہزارتک قیمت بتائی گئی
ہم ٹھہرے غریب آدمی :(
اونٹ کی قربانی اکیلا فرد نہیں کرتا بلکہ اجتماعی قربانی کے ذیل میں آتا ہے :)
 
قیصرانی

لائبریرین
کراچی کی منڈی سے ایک صاحب ایک لاکھ ساٹھ ہزار کی خوبصورت گائے لے کر نکلے تو ٹی ٹی والے بھائی آگئے۔ گائے کی قیمت پوچھی اور کہا کہ مجھے چالیس ہزار دیدو۔ ان صاحب نے کہا کہ میرے پاس تو نہیں ہیں۔ بھائی نے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ کی گائے لے سکتے ہو اور مجھے چالیس ہزار نہیں دے سکتے۔ قصہ مختصر۔ گائے والے نے انہیں کچھھ نہیں دیا اور گائے گھر لے آئے۔ پیچھے پیچھے ٹی ٹی والے بھائی آئے اور گائے کو گولی مارکر ہلاک کرکے چلتے بنے۔ اخباری اطلاع کے مطابق دو دن قبل تک 15 قربانی کے جانور ٹی ٹی سے ”قربان“ کئے جاچکے تھے۔ سپریم کورٹ کراچی میں چیف جسٹس نے آئی جی کو سخت جھاڑ پلائی کہ لوگ قربانی کا جانور تک خرید نہین سکتے، پُر امن طریقہ سے۔ اس کے ”جواب“ میں کل آئی جی نے بیان دیا ہے کہ کراچی میں کسی جانور کو گولی نہیں ماری گئی اور میڈیا والے ایسی خبریں دے کر ”افواہیں“ نہ پھیلائیں :)
ظاہر ہے کہ انہیں موبائل نہیں دینا، کھال نہیں دینی، سری پائے نہیں دینے، بھتہ نہیں دینا، جگا ٹیکس نہیں دینا اور اگر دینا ہے تو صرف گالیاں۔۔۔ اب وہ بے چارے اور کیا کریں؟ اپنے پلے سے وہ آپ کو گولی تو دے گئے ہیں نا؟ ایک لاکھ ساٹھ ہزار کی گائے کی بجائے اور اگر سیٹھ صاحب کو ہی گولی لگ جاتی تو؟ سیٹھ اس لئے کہا کہ ایک لاکھ ساٹھ ہزار کی گائے کوئی سیٹھ ہی خریدے گا

حیرت اس بات پر کہ وہ بھائی گھر تک آئے اور پھر گولی مار کر چلے گئے۔ وہیں قصہ پاک کر دیا ہوتا؟

یہ سب مذاق میں لکھا ہے۔ کوئی سنجیدگی سے نہ لے
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
زحال مرزا یہ رہا ہمارا بکرا 28 ہزار کا لیا ہے سب کو پسند آ گیا ہے لیکن سب کہتے ہیں گوشت 30 کلو سے زیادہ نہیں ہو گا لیکن اس کا مالک کہتا تھا کہ 40 سے 50 کلو تک ہو گا

DSC01207.JPG
DSC01208.JPG
 
Top