بِکھرے موتی

سیما علی

لائبریرین
انسانوں کو قابو میں رکھنا جانوروں کو قابو میں رکھنے سے کہیں زیادہ سخت ہے۔
(ائمہ اربعہ کے دربار میں،ص:۸۸،بحوالہ آداب الشافعی ومناقبہ لابی حاتم الرازی،م:۵۳۲۷، ص:۳۱۴)
 

سیما علی

لائبریرین
امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

‏*اگر مسلمان ہر اختلافی بات پر قطع تعلقی کا رویہ اپنا لیں تو ان کے مابین عصمت و اخوت کا وجود ہی باقی نہ رہے...*

‏📚|[ مجموع الفتاوى (١٧٣/٢٤) ]|
‏⁧‫
 

سیما علی

لائبریرین
جب دوستی بہت پرانی ہو جائے تو گفتگو کی چنداں ضرورت باقی نہیں رہتی۔ اور دوست ایک دوسرے کی خاموشی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
پطرس بخاری
 

سیما علی

لائبریرین
مولا علی علیہ السلام فرماتے ہیں
‏فخر و سر بلندی کو چھوڑو تکبر اور غرور کو مٹاو اپنی قبر کو یاد رکھو کیونکہ یہی تمہاری گزرگاہ ہے
‏📚نہج البلاغہ ,خطبہ 153
 

سیما علی

لائبریرین
مولا علی علیہ السلام فرماتے ہیں
‏فخر و سر بلندی کو چھوڑو تکبر اور غرور کو مٹاو اپنی قبر کو یاد رکھو کیونکہ یہی تمہاری گزرگاہ ہے

‏📚نہج البلاغہ ,خطبہ 153
 

سیما علی

لائبریرین
دنیا میں ہر بات منطق کے مطابق ہونے لگے تو خدا کی قسم زندگی اجیرن ہو جائے۔
‏ مشتاق احمد یوسفی (زرگزشت)
 

سیما علی

لائبریرین
میں نے لوگوں کے عیب چننے کے بجائے ہمیشہ ان کی خوبیاں تلاش کی ہیں۔ جو لذت حُسن تلاش کرنے میں ہے وہ کسی اور چیز میں نہیں ، محاسن کی ڈھونڈھ ہی سے آدمی اپنے محاسن کو بڑھا اور چمکا سکتا ہے ۔۔۔!

‏✍️مولانا ابو الکلام آزاد ؒ
 

سیما علی

لائبریرین
وہ زندگی ہی کیا ہوئی جسکے دامنٍ خشک کو کوئی غلطی تر نہ کرسکے، وہ چال ہی کیا جو لڑکھڑاھٹ سے یکسر معصوم ہو-

‏ 📚"مولانا ابو الکلام آزاد"
 

سیما علی

لائبریرین
*فرمانِ مولا امام علیؑ*
‏جسم کا وہ عضو جو سب سے کم شکر ادا کرتا ہے وہ آنکھ ہے لہذا اس کی مانگ مت پوری کیا کرو مبادا یہ تمیں ٱللّٰه عزوجل کے ذکر سے غافل کر دے
‏📚*حوالہ: الخصال (اردو) صفحہ ۳۵۸*
 

سیما علی

لائبریرین
امام حسینؑ وہ روشنی ہے جو گمراہ لشکر کے سالار کو اپنی روشنی سے حضرت حرؑ بنا کر تاقیامت روشن کردیتے ہیں۔۔!!
‏❤️🙏🏻❤️🙏🏻❤️
 

سیما علی

لائبریرین
‏ہم نے بچپن میں بانٹنا سیکھا مگر اسکا فلسفہ بعد میں سمجھ آیا.......چیزیں دینا مشکل نہیں ہے بلکہ دوسروں کو اپنے برابر کا سمجھنا اور اپنے برابر کا حصہ دینا اصل بات ہے .........!!!
 

سیما علی

لائبریرین
"جب تک کہ فریقین میں باہمی عزت اور احترام کا جذبہ پیدا نہ ہو کسی مفاہمت کے لیے کوئی ٹھوس زمین تیار نہیں ہو سکتی"
‏(خطبات قائداعظم، ١١٤ )
 

سیما علی

لائبریرین
دنیا میں ہر بات منطق کے مطابق ہونے لگے تو خدا کی قسم زندگی اجیرن ہو جائے۔
‏ مشتاق احمد یوسفی (زرگزشت)
 

سیما علی

لائبریرین
آپکا فقہ کوئی بھی ہو، اپنی اولاد کو کربلا سے حاصل ہونے والے اسباق ضرور سمجھائیں.
حق پر ڈٹ جائیں
غلط انسان کو کبھی لیڈر مت مانیں.
نماز ہر حال میں پڑھیں
زندگی کی آزمائشوں میں صبر کے ساتھ ساتھ شکر کریں.
 

سیما علی

لائبریرین
ہمت نہ چھوڑو
‏▫️مرض میں جب تک ہمت ساتھ دے چلتے پھرتے رہو۔
‏✍🏻 کلام امیرالمؤمنینؑ علی علیہ السلام
‏📗 نہج البلاغہ۔حکمت 26
 

سیما علی

لائبریرین
حجۃ الاسلام حضرت سیدنا امام محمد بن محمد غزالی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْوَالِیفرماتے ہیں: ’’اُمت کا اِس بات پر اجماع ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اور اس کے رسول سے محبت کرنا فرض ہے۔‘‘
(نجات دلانے والے اعمال کی معلامات ،صفحہ ۲۴۷)
 

سیما علی

لائبریرین
میر کونی خاک چون نوشی چو مار
‏اے انسان! تو جہان کا سردار ہے سانپ کی طرح مٹی کیوں کھاتا ہے (یعنی تن پرستی اور مادیت پرستی میں کیوں اٹک گیا ہے)۔
‏حضرت مولانا جلال الدین رومیؒ
‏مثنوی مولانا روم رحمتہ اللّٰہ علیہ،دفتر پنجم
 

سیما علی

لائبریرین
چوں ملک تسبیح حق را کن غذا
‏تارہی ہمچوں ملاٸک از اذا
‏ملائکہ کی طرح اللہ تعالیٰ کی تسبیح کو اپنی غذا بنا لے تاکہ تو بھی ملا ئکہ کی طرح نجات پا جائے۔

‏حضرت مولانا جلال الدین رومیؒ
‏مثنوی مولانا روم رحمتہ اللّٰہ علیہ، دفتر پنجم
 

سیما علی

لائبریرین
اگر تمہیں زندگی کی حقیقت معلوم ہو جائے تو بے شک تم کوئی اور ساتھی نہ چنو گے سوا عشق حقیقی کے .

‏مولانا رومی ۔
 

سیما علی

لائبریرین
⭐عورتوں کی بہترین خصلتیں وہ ہیں جو مردوں کی بدترین صفتیں ہیں: غرور، بزدلی اور کنجوسی:
‏⭐مولا علی علیہ السلام ۔
اس لئے کہ عورت جب مغرور ہو گی تو وہ کسی کو اپنے نفس پر قابو نہ دے گی، اور کنجوس ہو گی تو اپنے اور شوہر کے مال کی حفاظت کرے گی، اور بزدل ہو گی تو وہ ہر اس چیز سے ڈرے گی جو پیش آئے گی۔
 
Top