بِکھرے موتی

سیما علی

لائبریرین
📷 غفلت،باعث تعجب
‏▫️دنیا تو تعجب کی جگہ ہے، اور اس سے زیادہ تعجب والی بات اس سے ہماری غفلت ہے۔
‏✍🏻 امام‌ علی‌ علیه‌ السلام |ميزان‌ الحكمه‌ جلد 7‌ صفحه 66
 

سیما علی

لائبریرین
پاسِ مروت
‏▫️با مروت لوگوں کی لغزشوں سے درگزر کرو۔ (کیونکہ) ان میں سے جو بھی لغزش کھا کر گرتا ہے تو اللہ اس کے ہاتھ میں ہاتھ دے کر اسے اوپر اٹھا لیتا ہے۔
ل
‏✍🏻 کلام امیرالمؤمنینؑ
‏📗 نہج البلاغہ۔حکمت 19
 

سیما علی

لائبریرین
شرم و حیا
‏▫️خوف کا نتیجہ ناکامی اور شرم کا نتیجہ محرومی ہے اور فرصت کی گھڑیاں (تیز رو) بادل کی طرح گزر جاتی ہیں۔ لہٰذا بھلائی کے ملے ہوئے موقعوں کو غنیمت جانو۔
‏✍🏻 کلام امیرالمؤمنینؑ علی علیہ السلام
‏📗 نہج البلاغہ۔حکمت 20
 

سیما علی

لائبریرین
نماز فجر کے لیے اگر آپ کی آنکھ خُود بہ خُود کھلنے لگے تو رب العالمین کی رحمت پہ یقین رکھتے ہوئے گمان کیجئیے کہ اُسے آپ کی عبادت پسند آ رہی ہے اور وہ آپ کے رکوع و سجود میں قضا نہیں چاہتا -
‏اللّٰہ پاک ہماری نماروں میں عاجزی اور انکساری پیدا فرمائے -
‏ آمی۔۔۔نi
 

سیما علی

لائبریرین
حُسن ایک نقشِ تخیل ہے
‏جسے تم آنکھیں بند کرکے دیکھ سکتے ہو
‏ایک راگ ہے جسے بند کانوں سے سُنا جاسکتا ہے !
‏⁦‪خلیل‬⁩ ⁦‪جبران‬⁩
 

سیما علی

لائبریرین
🍂 - "میرے کچھ دوست ایسے ہیں جن سے سال میں ایک آدھ بار ہی مل پاتا ہوں لیکن ان کی محبت پر ان لوگوں سے زیادہ اعتماد ہے جن سے روزانہ ملاقات ہوتی ہے."
‏📚 - *(امام الدنيا أحمد بن حنبل رحمه الله || الآداب الشرعية : ٢٨٣/٣)*
 

سیما علی

لائبریرین
‏" صبر زندگی کے مقصد کے دروازے کھولتا ہے کیونکہ صبر کے سوا اس دروازے کی اور کوئی چابی نہیں".
‏شیخ سعدی رحمتہ اللہ
 

سیما علی

لائبریرین
جس شخص کے پاس سوچ کا مثبت کا سرمایہ نہیں ، اس کا کوئی عمل اسے خوشی اور کامیابی نہیں دے سکتا...
 

سیما علی

لائبریرین
حضرت امام جعفر صادق ع نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کیا ہے کہ
‏ آپ نے ارشاد فرمایا:
‏✏ مجھ پر تمہارا درود پڑھنا تمہارے اعمال کو قبول کرواتا ہے
‏ اور یہ درود تمہارے اعمال کی زکواۃ ہے.
‏امالی شیخ طوسی (اردو)۲/۱۷۴
 

سیما علی

لائبریرین
شیخ سعدی ؒ فرماتے ہیں: دل بدست آور کہ حج اکبر است ’’لوگوں کو فائدہ پہنچا کر ان کادل خوش کرو کہ یہ حجِ اکبر ہے‘ ‘۔ طریقت بجز خدمتِ خلق نیست بتسبیح و سجادہ و دلق نیست(۱۱) ’’طریقت خدمتِ خلق کے علاوہ اور کسی چیز کا نام نہیں۔تسبیح، جائے نماز اورگُدڑی کا نام نہیں‘‘۔
 

سیما علی

لائبریرین
سلطان المشائخ حضرت نظام الدین اولیاءؒ فرماتے ہیں: ’’قیامت کے بازار میں کوئی اسباب اس قدر قیمتی نہ ہوگا جس قدر دلوں کو راحت پہنچانا‘‘۔
 

سیما علی

لائبریرین
فرمان حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام*
‏🔵چار چیزیں بیکار جاتی ہیں ۱، بے وفا سے دوستی، ناشکرے سے نیکی ، ۳،اس کو نصیحت کرنا جو اہمیت نہ دے ۴، اس کو راز بتانا جو راز نہ رکھ سکتا ہو۔
‏📚*▪حوالہ: الخصال(اردو) ص 125*
 

سیما علی

لائبریرین
توبہ کی سواری بھی کیا عجیب سواری ہے جو پستی اور ذلت سے عزت اور مقبولیت کی بلندی پر فی الفور پہنچا دیتی ہے

‏مولانا روم
 

سیما علی

لائبریرین
علم محض پڑھ لینے اور جان لینے کا نام نہیں ہے ۔بلکہ ضروری ہے کہ اس کے مطابق عمل بھی ہو۔ورنہ خاندانی نسبتوں سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔
 

سیما علی

لائبریرین
مَنْ رَّاقَبَ اللّه فِىْ الْاُمُوْرِ نَجًا
‏اپنے کاموں میں اللّہ کا لحاظ رکھنے والا نجات یافتہ ہے.*
 
Top