بِکھرے موتی

سیما علی

لائبریرین
امام علی رضا علیہ السلام فرماتے ہیں:
"تم میں سے ہر شخص پر واجب ہے کہ وہ امر بالمعروف اور نھی از منکر کرے۔ ورنہ بدترین افراد تم پر مسلط ہو جائیں گے اور اس وقت نیک افراد کی دعا اور نفرین بھی قبول نہیں ہو گی"۔
 

سیما علی

لائبریرین
امام علی رضا علیہ السلام نے فرماتے ہیں :
"دولت جمع نہیں ہوتی مگر پانچ خصوصیات کی وجہ سے: بخیل ہونا، لمبی آرزوئیں رکھنا، دنیا کا حریص ہونا، صلہ رحم نہ کرنا اور آخرت کو دنیا پر فدا کرنا"۔
 

سیما علی

لائبریرین
امام علی النقی (علیہ السلام)

"جس پر تمہارا بس نہیں چلتا اس پر غصہ کرنا عاجزی ہے اور جس پر بس چلتا ہے اس پر غصہ کرنا پستی ہے”۔
 

سیما علی

لائبریرین
قال ابن القيم رحمه الله || لو نفع العلم بلا عمل لما ذم الله سبحانه أحبار أهل الكتاب ولو نفع العمل بلا اخلاص لما ذم المنافقين.
[الفوائد]
علامہ فرماتے ہیں:
اگر علم بغیر عمل کے نفع دے سکتا تو اللہ اھل کتاب کے علماء کی کبھی مذمت نہ کرتے
اور اگر عمل بغیر اخلاص کے نفع دے سکتا توکبھی منا فقین کی مذمت نہ کیجا تی۔۔۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
يقول ابن القيم رحمه الله:
"من أعجب الأشياء أن تعرف الله ثم لا تحبه!، وأن تسمع داعيه (الاّذان) ثم تتأخر عن الإجابة، وأن تعرف قدر الربح في معاملته ثم تعامل غيره، وأن تعرف قدر غضبه ثم تتعرض له" [الفوائد]۔
''کتنی عجیب بات ہے کہ تم اللہ کی معرفت رکھو اور اس سے محبت نہ کرو، اس کے داعی مؤذن کی (اذان)آواز سنو پھر بھی تاخیر سے جواب دو ، اس کے ساتھ معاملہ کرنے کے فائدہ کو جانو پھر بھی غیرکے ساتھ معاملہ کرو،اس کے غضب کی قدرکو جانو پھر بھی اس کے غصے کو دعوت دو''
 

سیما علی

لائبریرین
ابن القیم رحمہ اللہ کہتے ہیں:
''انسان زہد وتقوی اور عبادت میں کتنے ہی اونچے مقام پر فائز کیوں نہ ہو جائے،اس کے ساتھ اس کانفس اور شیطان موجود ہیں جو موت تک اس کا پیچھا نہیں چھوڑتے ،عصمت انبیاء کرام علیھم السلام کا ساتھ خاص ہے ''
 

سیما علی

لائبریرین
ابنِ قیم رحمه الله فر ماتے ہیں:
’’توبہ انسان کی پہلی، درمیانی اور آخری منزل ہے، بندہ سالک اُسے کبھی اپنے سے جدا نہیں کرتا، مدت تک توبہ اور رجوع کی حالت میں رہتا ہے۔ اگر ایک مقام سے دوسرے مقام کی طرف سفر اختیار کرتا ہے تو توبہ اس کا رفیق ہوتا ہے جہا ں وہ جائے، پس توبہ بندہ کی ابتدا بھی ہے اور انتہا بھی، بلکہ ابتدا کی طرح موت کے وقت اس کی ضرورت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔‘‘( مدارج السالکین، صفحہ: ۱۴۱)
 

سیما علی

لائبریرین
امام علی رضا علیہ السلام فرماتے ہیں ۔۔۔۔
اللہ تعالی نے اس وقت تک اپنے نبی کی روح کو قبض نہیں کیا جب تک ان کے لیے دین کو مکمل اور ہر شے کی تفصیل پر مشتمل قرآن کو نازل نہیں کر دیا۔ ارشاد قدرت ہے:«ہم نے اس کتاب میں کسی شے کو ترک نہیں کیا{سورۃ الأنعام/38}»۔
 

سیما علی

لائبریرین
’’حضرت ربیع بن سلیمان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:امام شافعی رحمہ اللہ نے (مجھے مخاطب کرتے ہوئے) فرمایا:
اے ربیع!لوگوں کی رضامندی وخوشنودی ایک ایسامقصد ہے جسے حاصل نہیں کیاجاسکتا، لہذا جو چیز تمہارےلیے فائدہ مند ہو اسی کولازم پکڑو؛کیوں کہ لوگوں کی رضامندی وخوشنودی کا کوئی راستہ نہیں ہے‘‘۔
 

سیما علی

لائبریرین
امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں:
عفو و درگزر:
فَاَعْطِهِمْ مِنْ عَفْوِكَ وَ صَفْحِكَ مِثْلِ الَّذِي تُحِبُّ وَ تَرْضَى اَنْ يُعْطِيَكَ اللَّهُ مِنْ عَفْوِهِ وَ صَفْحِهِ۔ (خط ۵۳ )
تم دوسروں سے اسی طرح عفو و درگزر سے کام لینا جس طرح اللہ سے اپنے لیے عفو و درگزر کو پسند کرتے ہو۔
 
Top