بِکھرے موتی

عطاء اللہ جیلانی نے 'متفرقات' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ستمبر 3, 2020

  1. عطاء اللہ جیلانی

    عطاء اللہ جیلانی محفلین

    مراسلے:
    364
    موڈ:
    Amused
    ‏السلام علیکم !
    جس چہرے کے ساتھ ہم پیدا ہوتے ہیں وہ ہمارا انتخاب نہیں ہوتا....
    مگر،
    جس چہرے کے ساتھ ہم مرتے ہیں اسے تراشنے کے ذمہ دار ہم خود ہوتے ہیں
    وہ ہمارے لفظوں خیالوں خوابوں اور دُعاؤں کا عکس ہوتا ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  2. عطاء اللہ جیلانی

    عطاء اللہ جیلانی محفلین

    مراسلے:
    364
    موڈ:
    Amused
    ‏غلطیاں، سبق سیکھنے کے لیے ہوتی ہیں، نہ کے دہرائے جانے کے لیے!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  3. عطاء اللہ جیلانی

    عطاء اللہ جیلانی محفلین

    مراسلے:
    364
    موڈ:
    Amused
    ‏توقعات،
    مایوسی کا باعث بنتی ہیں۔
    توقعات کی بجائے، امید رکھنی چاہیے ، یہ بس آپ کو حیران کرے گی،
    مایوس نہیں...
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. سیما علی

    سیما علی لائبریرین

    مراسلے:
    21,813
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    تبدیلی کا سفر"ایاك نعبد واياك نستعين" سے شروع ہوا " انا الله مع الصابرين" سے ہوتا ہوا "انا للله وانا اليه راجعون" کی طرف گامزن ھے
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. سیما علی

    سیما علی لائبریرین

    مراسلے:
    21,813
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    اپنی زبان کی حفاظت اس طرح کرو جس طرح اپنے ایمان کی حفاظت کی جاتی ہے۔ ایمان کی حفاظت نہ کرنے سے ایمان کے چھوٹ جانے کا خدشہ ہے اور زبان کی حفاظت نہ کرنے سے عزیز و اقارب چھوٹ جانے کا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. سیما علی

    سیما علی لائبریرین

    مراسلے:
    21,813
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    منصف کے لیے یہ ضروری ہے کہ فیصلہ کرنے سے قبل وہ اتنا ضرور سوچے کہ ایک دن اسے بھی کسی ملزم کی طرح ایک بڑی عدالت کے سامنے پیش ہونا ہے۔
     
    • زبردست زبردست × 1
  7. عطاء اللہ جیلانی

    عطاء اللہ جیلانی محفلین

    مراسلے:
    364
    موڈ:
    Amused
    ‏صدقہ ہزار آفتوں مصیبتوں پریشانیوں اور امتحان کے کٹھن مراحل سے نجات دلاتا ہے ۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  8. سیما علی

    سیما علی لائبریرین

    مراسلے:
    21,813
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    زبان تین انچ لمبی ہوتی ہے لیکن یہ چھ فٹ لمبے آدمی کو ہلاک کر دیتی ہے۔(جاپانی کہاوت)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. سیما علی

    سیما علی لائبریرین

    مراسلے:
    21,813
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    محبت کے لحاظ سے ہر باپ یعقوب اور حُسن کے لحاظ سے ہر بیٹا یوسف ہے۔(بو علی سینا)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  10. سیما علی

    سیما علی لائبریرین

    مراسلے:
    21,813
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    کامل انسان وہ ہے جس سے اُس کے دشمن بھی بے خوف ہوں۔(سقراط)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. سیما علی

    سیما علی لائبریرین

    مراسلے:
    21,813
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    اے مسلمانوں ! تمہارے لئے رسول اللہ ﷺ کی ذاتِ گرامی ایک نمونہ ہے۔۔۔(قرآن کریم)
     
    • زبردست زبردست × 1
  12. سیما علی

    سیما علی لائبریرین

    مراسلے:
    21,813
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    ایک گھمنڈ اور تکبر سے لبریز علم ، اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ علم چوری کا ہے اور دوسروں سے لوٹا گیا ہے۔۔۔

    (اشفاق احمد)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  13. سیما علی

    سیما علی لائبریرین

    مراسلے:
    21,813
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    ٭جس دروازے سے شک اندر آتا ہے،محبت اور اعتماد اُسی دروازے سے باہر نکل جاتے ہیں۔ (بقراط)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  14. سیما علی

    سیما علی لائبریرین

    مراسلے:
    21,813
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    محاسبہ کرو کہ تمہاری جدوجہد رحمٰن کے لیے ہیں یا شیطان کے لیے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  15. سیما علی

    سیما علی لائبریرین

    مراسلے:
    21,813
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    والدین، رشتہ داروں،مسکینوں اور مسافروں سے نیک سلوک کرو - (قرآن حکیم)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  16. سیما علی

    سیما علی لائبریرین

    مراسلے:
    21,813
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    ایمان کی بارش اور سچائی کی رم جھم انسان کا دل صاف کر دیتی ہے اور خون کا ہر قطرہ دل سے ہوکر گزرتا ہے اور پھر وہ پاک صاف دل انسان کے جسم میں موجود ہر قطرے کو پاک کر دیتا ہے اور اس شخص کے ہر عمل ہر لفظ سے ایمان اور روحانیت کی قوس قزح جو دیکھنے اور سننے والوں کے دل پر اثر کرتی ہے...
     
    • زبردست زبردست × 2
  17. عطاء اللہ جیلانی

    عطاء اللہ جیلانی محفلین

    مراسلے:
    364
    موڈ:
    Amused
    بہت خوب لکھا ہے محترمہ سیما علی آپی
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  18. سیما علی

    سیما علی لائبریرین

    مراسلے:
    21,813
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    اَتَاۡمُرُوۡنَ النَّاسَ بِالۡبِرِّ وَ تَنۡسَوۡنَ اَنۡفُسَکُمۡ وَ اَنۡتُمۡ تَتۡلُوۡنَ الۡکِتٰبَ ؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ
    یہ) کیا (عقل کی بات ہے کہ) تم لوگوں کو نیکی کرنے کو کہتے ہو اور اپنے تیئں فراموش کیے دیتے ہو حالانکہ تم کتاب (خدا) بھی پڑھتے ہو کیا تم سمجھتے نہیں؟)
    سورة البَقَرَة:044
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  19. سیما علی

    سیما علی لائبریرین

    مراسلے:
    21,813
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    جزاک اللّہ خیرا کثیرا بھیا کیسے ہیں آپ ؟؟ بڑے دن سے کم کم نظر آتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  20. عطاء اللہ جیلانی

    عطاء اللہ جیلانی محفلین

    مراسلے:
    364
    موڈ:
    Amused
    الحمدللہ
    اللہ تعالی کا احسان ہے آپ کیسی ہے؟ محترمہ آپی
    محفل پر حاضری روزانہ کی بنیاد پر ہوتی ہے مگر پیغامات ارسال نہیں کئے مصروفیت کی وجہ سے
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2

اس صفحے کی تشہیر