بِکھرے موتی

سیما علی

لائبریرین
اگر کوئی کمزور شخص تمہاری بے عزتی کرے تو اُسے بخش دو چونکہ بہادروں کا کام معاف کر دینا ہے۔(حضرت سلمان فارسی)
 

سیما علی

لائبریرین
محبت دل کے صحرا میں ایک سر سبز و شاداب قطعہء زمین ہے جہاں فکر کے قافلے نہیں پہنچ سکتے۔(خلیل جبران)
 

سیما علی

لائبریرین
ایک ہزار یا ایک لاکھ لائق انسان مر جاتے ہیں تو اتنا نقصان نہیں ہوتا جتنا نالائق شخص کے صاحبِ اقتدار بننے سے ہوتا ہے۔(افلاطون)
 

سیما علی

لائبریرین
اور تمہارے رب کا فیصلہ یہ ہے کہ اس کے سوا کسی کی عبادت مت کرو۔۔اور والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو، اگر تمہارے پاس ان میں سے ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو اُنہیں اُف تک نہ کہو ۔۔۔ اور مت جھڑکو اُن کو۔۔۔ اور اُن سے عزت کے ساتھ بات چیت کرو۔(ارشادِ خداوندی)
 

سیما علی

لائبریرین
باہمی جھگڑوں سے بچو ورنہ تم بزدل اور پست ہمت ہو جاؤ گے اور تمہاری ہوا اُکھڑ جائے گی(یعنی تمہارا رعب و جلال جاتا رہے گا)(ارشادِ خداوندی)
 

سیما علی

لائبریرین
فرمان قائد
''مجھ سے اکثر پوچھا جاتا ہے کہ پاکستان کا طرز حکومت کیا ہوگا؟پاکستان کے طرز حکومت کا تعین کرنے والا میں کون ہوتا ہوں؟ مسلمانوں کا طرز حکومت آج سے تیرہ سو سال قبل قرآن کریم نے وضاحت کیساتھ بیان کیا ''
15 نومبر 1942
 

سیما علی

لائبریرین
و اذا قیل لھم آمنوا کما آمن النّاس قالواانؤمن کما آمن السّفھاء الا انّھم ھم السّفھاء ولٰکن لّا یعلمون۔۔۔۔(سورہ بقرہ۔آیت 13)

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ (تم بھی) ایمان لاؤ جیسے (دوسرے) لوگ ایمان لے آئے ہیں، تو کہتے ہیں: کیا ہم بھی (اسی طرح) ایمان لے آئیں جس طرح (وہ) بیوقوف ایمان لے آئے، جان لو! بیوقوف (درحقیقت) وہ خود ہیں لیکن انہیں (اپنی بیوقوفی اور ہلکے پن کا) علم نہیں۔۔۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
حضرت امام علی (علیه السلام) نے فرمایا: جب تم پر نماز کی حالت میں نیند کا غلبه طاری هو تو نماز کو توڑ دو اور سوجائو، کیونکه اس عالم میں تمهیں یه نهیں معلوم هوگا که تم اپنے لئے دعا کر رهے هو یا اپنے اوپر نفرین!
 

سیما علی

لائبریرین
الحمدللہ
اللہ تعالی کا احسان ہے آپ کیسی ہے؟ محترمہ آپی
محفل پر حاضری روزانہ کی بنیاد پر ہوتی ہے مگر پیغامات ارسال نہیں کئے مصروفیت کی وجہ سے
شکر الحمدُ للّہ ہم ٹھیک ہیں ۔
تھوڑا وقت ضرور نکالا کیجیے محفل کے لئیے ۔۔جیتے رہیے ۔۔۔بہت ساری دعائیں ۔۔۔
 
Top