بِکھرے موتی

سیما علی

لائبریرین
دوسروں کی طرف انگلی اٹھانے سے پہلے دیکھ لو کہ اس کی طرف کتنی انگلیاں ہیں اور تمھاری طرف کتنی
 

سیما علی

لائبریرین
اللہ تعالیٰ کی رحمت سے کبھی نااُمید نہ ہو جاؤ۔ کیونکہ اس کی رحمت سے صرف کافر ہی نااُمید ہوتا ہے۔
حضرت یعقوب علیہ السلام
 

سیما علی

لائبریرین
تین شخص تین صورتوں میں پہچانے جاتے ہیں.

(۱)سلیم الطبع انسان غصے کے وقت.

(۲)بہادر جنگ کے وقت.

(۳)بھائی جب کہ ضرورت پڑجائے۔

(حضرت لقمان ؒ ،الرسالۃ القشیریۃ،ص:۳۳۷)
 

سیما علی

لائبریرین
"جو علم کو دنیا کمانے کے لیے حاصل کرتا ہے علم اس کے قلب میں جگہ نہیں پاتا۔"

امام ابو حنیفہ (رحمتہ اللہ علیہ)
 

سیما علی

لائبریرین
تکبر علم کو کھا جاتا ہے
اچھا سوال آدھا علم ہے
پست ارادے کامیابی میں رکاوٹ بنتے ہیں
خامیوں کا احساس کامیابی کی کنجی ہے
 

سیما علی

لائبریرین
کسی سے بدلہ لینے میں جلدی نہ کرو اور کسی کے ساتھ نیکی کرنے میں تاخیر نہ کرو۔

٭:جواونچی جگہ کھڑے ہوتے ہیں،ان کو زیادہ طوفان اور آندھیوں کا سامناکرنا پڑتاہے۔

٭:بھوک سے مرنے کی نسبت تلوار سے مرنا ہزاردرجہ بہترہے۔

٭:آدمی کی قابلیت زبان کے نیچے پوشیدہ ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
"اگرتوکل سیکھناہے تو پرندوں سے سیکھو کہ جب وہ گھرلوٹتے ہیں تو ان کی چونچ میں کل کےلیے کوئی دانہ نہیں ہوتا"
 

سیما علی

لائبریرین
انسان غلطیوں سے سیکھتا ہے،مگر جو غلطی پر غلطی کرنے کو عادت بنالے وہ سیکھا ہوا بھی بھول جاتا ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
دنیا میں موت کا خوف اور رزق کا غم نہ کر کیونکہ یہ دونوں اپنے مقررہ وقت پر ضرور پہنچیں گے ۔۔۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
ابلیس کا رویہ یہ تھا کہ وہ اپنی غلطی پر شرمندہ نہیں تھا اور ہمارا رویہ یہ ہے کہ ہم شرمندہ ہونے والوں کو ایسا ذلیل کرتے ہیں کہ وہ دوبارہ شیطان بن جاتے ہیں-۔۔۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
بات کہتے ہیں ربِ ارنی کو
بات اُمّ الکتاب ہوتی ہے

بات بولے… کلیم ہو جائے
سننے والا ندیم ہو جائے

بات خنجر کی کاٹ ہوتی ہے
بات شاہیں و عقاب ہوتی ہے

بات ہر بات کو نہیں کہتے
بات مشکل سے بات ہوتی ہے
 

سیما علی

لائبریرین
علم ایک ایسا موتی ہے جس کی چمک دمک زمین سے آسمان، فرش سے عرش تک ہے اور علم کے اس موتی کی روشنی میں ہی انسان اس کائنات کے خالق و مالک تک رسائی حاصل کرتا ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
روز قیامت جب لوگوں کو ان کے اعمال کا ثواب دینے کے کے پردے کھولے جائیں گے تو سب سے آفضل عمل ذکر کو پائیں گے. تو اس وقت لوگ حسرت کرتے ہوے کہیں گے کہ ہم پر ذکر سے آسان کوئی چیز نہیں تھی.
ابنِ قیم رحمہ اللہ علیہ [الوابل الصيّب ص ١١١ ]
 

سیما علی

لائبریرین
مومن حکمت کی بات نشر کرتا ہے، قبول کر لی جائے تو خدا کی حمد کرتا ہے اور رد کی جائے تو بھی خدا کی حمد کرتا ہے!
حسن بصری رحمہ اللّٰہ
 

سیما علی

لائبریرین
دنیا سے ہر جانے والا یا تو ایک قید سے چھوٹتا ہے یا ایک قید میں چلا جاتا ہے۔
ابن قیمؒ (الفوائد ص ٥٤)
 

سیما علی

لائبریرین
کسی کے لیے جائز نہیں ہے کہ وہ اللّٰہ کی رحمت سے مایوس ہو، خواہ اس کے گناہ کتنے ہی بڑے کیوں نہ ہوں!!

امام ابن تیمیہ رحمہ اللّٰہ مجموع الفتاوى ⁅ 19/16 ⁆
 
Top