بِکھرے موتی

سیما علی

لائبریرین
"إن الله يحب التوابين ويحب المتطهرين"
‏بیشک اللہ تعالیٰ توبہ کرنے والوں کو پسند کرتا ہے !!!!
 

سیما علی

لائبریرین
اپنے رب پر حسن ظن رکهو.. وہ تم پر تمہاری ⁧‫ماں‬⁩ سے زیادہ شفیق و مہربان ہے۔
‏{ والله يعلم وأنتم لا تعلمون }
‏اور الله جانتا ہے ، تم نہیں جانتے۔*
 

سیما علی

لائبریرین
اس کائنات کا ظہور، اس کی تمام تر رونق، ہمہ ہمی، رنگینی اور رعنائی محبت ہی کے دم سے ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
حضرت حسن بصری ؒ سے کسی نے پوچھا کہ ⁧‫عبادت ‬⁩ کی کثرت کرنے والوں کے چہرے ایسے خوبصورت کس طرح ہوجاتے ہیں۔
‏انہوں نے فرمایا کہ جب وہ تنہائی میں رحمن کے ساتھ مشغول ہوتے ہیں تو وہ رحمت والا اپنے ⁧‫ نور کا سایہ اُن پر ڈال دیتا ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
فرمانِ امام جعفر صادق علیہ السلام :
‏اپنے معاملات میں ان لوگوں سے ⁧‫ مشورہ‬⁩ طلب کرو جو اللہ کا خوف رکھتے ہیں۔
‏(راہِ علم ص29)
 

سیما علی

لائبریرین
شرم و حیا
‏▫️خوف کا نتیجہ ناکامی اور شرم کا نتیجہ محرومی ہے اور فرصت کی گھڑیاں (تیز رو) بادل کی طرح گزر جاتی ہیں۔ لہٰذا بھلائی کے ملے ہوئے موقعوں کو غنیمت جانو۔
‏✍🏻 کلام امیرالمؤمنینؑ
‏📗 نہج البلاغہ۔حکمت 20
 

سیما علی

لائبریرین
"عشق کمال انسانیت ،حاصلِ مذہب ،ایک بلند ترین تجربہ اور انسانی تلاش کا انجام ہے "
‏شبلی نعمانی
 

سیما علی

لائبریرین
*😇🥀روح کی خوبصورتی یہ ہے کہ آپ مسکراتے ہیں اور اخلاق کی خوبصورتی یہ ہے کہ دوسرے آپ کی وجہ مسکراتے ہیں
 

سیما علی

لائبریرین
‏✍️____ترقی اتنی ہوئی ہے کہ ہزاروں میل دور بیٹھے ہوئے لوگوں کو سن سکتے ہیں دیکھ سکتے ہیں۔ اور بے حس اتنے ہوئے ہیں کہ پاس بیٹھے لوگوں کی تکلیف نہ دکھتی ہے نہ محسوس ہوتی ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
دنیا میں ہر بات منطق کے مطابق ہونے لگے تو خدا کی قسم زندگی اجیرن ہو جائے۔
‏ مشتاق احمد یوسفی (زرگزشت)
 

سیما علی

لائبریرین
محبت یکطرفہ ہو سکتی ہے،کمپرومائز بھی یکطرفہ ھو سکتا ہے مگر عزت دو طرفہ معاملہ ہے یہ کبھی یکطرفہ نہیں ہو سکتی!!!!
 

سیما علی

لائبریرین
اصل بہادری نفس کو پچھاڑنا ہے !

‏قال ابن القيم رحمه الله :
‏نفسانی خواہشات کی مخالفت سے انسان کے بدن ، دل اور زبان میں قوت پیدا ہوتی ہے
‏سلف میں سے بعض نے کہا : اپنی خواہشات کو قابو میں رکھنے والا
‏اس شخص پر بھاری ہے جو اکیلے ہی شہر کو فتح کر لیتا ہے ۔
‏[روضة ص477]
 
اصل بہادری نفس کو پچھاڑنا ہے !

‏قال ابن القيم رحمه الله :
‏نفسانی خواہشات کی مخالفت سے انسان کے بدن ، دل اور زبان میں قوت پیدا ہوتی ہے
‏سلف میں سے بعض نے کہا : اپنی خواہشات کو قابو میں رکھنے والا
‏اس شخص پر بھاری ہے جو اکیلے ہی شہر کو فتح کر لیتا ہے ۔
‏[روضة ص477]
بے شک نفسانی خواہشات کو قابو میں رکھنے والے کو ہی فاتح اعظم کا لقب دینا چاہیے
 

سیما علی

لائبریرین
امام شافعی رحمۃ اللَّهَ نے فرمایا ۔۔

‏جب لوگ تمھیں تکلیف میں اکیلا چھوڑ دیں
‏تو جان لو کہا اللَّهَ تمھارے کام کا
‏ذمہ خود لینا چاہتا ہے .
‏بیشک اور كافى ہے اللہ
‏دوست , مددگار اور حساب کے لئے ۔۔ !!
 

سیما علی

لائبریرین
"میرے گناہوں کا مجھ پر بے حد بوجھ ہے، لیکن جب میں نے ان کا موازنہ تیری رحمت سے کیا، اے میرے رب تیری رحمت بہت عظیم تھی۔"

‏امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ
 

سیما علی

لائبریرین
حافظ ابن قیم رحمہ اللّٰہ فرماتے ہیں :
‏*قلب سلیم وہ ہے جو شرک، خیانت، کینہ، حسد، بخل اور تکبر سے پاک ہو...*
‏📓|[ الداء والدواء : ص۔١٧٥ ]|
 

سیما علی

لائبریرین
امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں

؎ الیک الہ الخلق ارفع رغبتی وان کنت یا ذاالمن والجود مجرما
تعاظمنی ذنبی فلمّا قرنتہ بعفوک ربی کان عفوک اعظما
ترجمہ: اے جود و کرم کرنے والے! اگرچہ میں ایک مجرم ہوں لیکن مخلوق کے معبود میں تجھ سے ہی بھیک مانگتا ہوں۔میں نے اپنے گناہ کوبہت بڑا سمجھا تھا مگر جب تیرے عفو سے اس کا مقابلہ کیاتو اے میرے(غفور و رحیم)رب!تیرا عفوسب سے عظیم ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ
طبیعت زمین ہے اورعلم بیج ہے اور علم طلب سے ملتا ہے،جب طبیعت قابل ہوگی تو علم کی کھیتی لہلہائے گی اوراس کے معانی اورمطالب شاخ درشاخ پھیلیں گے۔
 
Top